Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

01 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
امیتابھ بچن کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ


January 1, 2009

[insert caption here]
امیتابھ کا ’اینگری ینگ مین‘ کا امیج برقرار ہے
امیتابھ بچن ہندی فلم انڈسٹری کا وہ نام ور ستارہ ہے جوگذشتہ پانچ دہائیوں سے بالی وڈ کے افق پر آب وتاب سے چمک رہا ہے ۔ بھارت کے ساتھ بین ا لاقوامی سطح پر بھی امیتابھ کی مقبولیت آسمان سے باتیں کرتی ہے ۔ حال ہی میں ایران کے 27 ویں انٹرنیشنل فجر فلم فیسٹیول کی جیوری نے امیتابھ کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازنے کا اعلا ن کیا ہے ۔

یہ فلمی میلہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے 11 فروری تک تہران میں جاری رہے گا۔ امیتابھ کو فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے ایران مدعو کیا گیا ہے تاہم امیتابھ نے اپنے بلاگ پر اس بات کی وضاحت کی ہے کہ وہ فروری میں ُاسی دوران عالمی معاشی فورم کے پروگرام میں شرکت کے لیے حامی بھر چکے ہیں اور اسی لیے ان کا ایرانی فلم فیسٹیول میں شریک ہونا بےحد مشکل ہے۔

انٹرنیشنل فجر فلم فیسٹیول میں 50 ملکوں کی تقریبا 105 فلمیں ایرانی سنیمابینوں کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ایرانی عوام کے درمیان امیتابھ کی گذرے زمانے کی فلمیں شعلے اور شکتی کافی مقبول ہیں۔ حالانکہ اِن فلموں کو ریلیز ہوئے ایک مدت بیت چکی ہے تاہم اب بھی ایرانی سنیمابین کے ذہنوں میں امیتابھ کا اینگری ینگ مین کا امیج برقرار ہے۔

پچھلے سال بھوت ناتھ ، سرکار راج ، گاڈ تسی گریٹ ہو ، دی لاسٹ لیئر جیسی فلمیں دینے والے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ کے ایوارڈز کی فہرست کافی لمبی ہے اس کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ چھٹا موقع ہے جب امیتابھ کو لائف ٹائم اچیومینٹ کا اعزاز دیا جارہا ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار