Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

Net Paare
 ناراض وقت کو منانے کے لیے، بور لمحے خوش گوار بنانے کے لیے
ادھر ادھر سے، انٹرنیٹ بھر سے رنگارنگ، چٹخارے دار اور کارآمد ویب سائٹس

اگر آپ بھی کوئی دلچسپ ویب سائٹ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں urdu@voanews.com پر اس کا لنک بھیجیئے


آپ نے یہ مقولہ سنا ہو گا، ’اصفہان، نصف جہان۔‘ سو اسی تناظر میں ایک مختصر فلم اور چند تصاویر دیکھیئے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ کی نظروں سے اس سے زیادہ خوب صورت مناظر کم ہی گزرے ہوں گے
Isfahan
صحرا کے بیچوں بیچ نخلستان۔ اس سے زیادہ فرحت بخش منظر کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ دنیا بھر سے ایسے ہی 20 نخلستانوں کی تصاویر
20 delightful Oases
ایک ہی کام کرنے کے لیے درجنوں سافٹ ویر، فیصلہ کیسے کریں؟  تو چلیے ہم آپ کی یہ مشکل آسان کر دیتے ہیں، اور اعلیٰ ترین سافٹ ویر کی فہرست پیش کر رہے ہیں، جس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ تمام سافٹ ویر بالکل مفت ہیں
Best free software
اگرچہ جھیل اور دریا کا تصور سطحِ زمین  سے منسوب ہے،  لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرِ زمین بھی کئی جھیلیں اور دریا پائے جاتے ہیں، جن کا اپنا حسن اور دل کشی ہے؟
Underground lakes and rivers
امریکہ میں گذشتہ ہفتے آنے والے طوفان آئیک سے بڑی تباہی پھیلی۔ ملاحظہ فرمائیے اس سلسلے میں چند اعلیٰ تصاویر
Pictures of the havoc caused by hurricane Ike
کہتے ہیں، تعلیم سے زندگی سنورتی ہے۔ اور تعلیم بھی امریکہ کی اعلیٰ ترین یونی ورسٹیوں میں سے ایک یعنی ایم آئی ٹی میں، اور وہ بھی گھر بیٹھے، اور وہ بھی مفت؟  اندھا کیا چاہے ۔۔۔۔؟
MIT
دنیا میں کوئی ایسا مقام بھی ہو سکتا ہے جو دنیا کا حصہ نہ لگے بلکہ کسی دوسرے سیارے کا نقشہ پیش کرتا ہو؟
The Most Alien-Looking Place on Earth
دنیا کی 20 یادگار ترین تصاویر جن میں جعل سازی کی گئی تھی ۔۔۔ ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ
20 most famous doctored images
جاپان کے عظیم مصورہاکوسائی کو ماؤنٹ فیوجی سے عشق تھا۔ انھوں نے زاویے بدل بدل کر اس مقدس اور حسین و جمیل چوٹی کی 46 وڈ پرنٹ تصاویر بنائیں جن میں جاپان کی بھرپور ثقافت کا زندہ عکس بھی آ گیا ہے
Mount Fuji, 46 woodprints by Hokusai
لندن، روشنیوں، رنگوں کا شہر۔ اس شہرِ رنگ رنگ کی رات کے وقت فضا سے لی گئی تصاویر دیکھیئے
London
سادہ لیکن خوب صورت اور پر وقار اسلامی خطاطی کے نمونے
Calligraphy
بیجنگ اولمپکس کی کہانی، تصویروں کی زبانیBeijing Olympics، the Big Picture
دنیا کی دس عجیب و غریب عمارات
Ten strangest buildings of the world
نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری ہے۔ ملاحظہ فرمائیے مشتری اور اس کے گرد منڈلانے والے چاندوں کی منفرد تصاویرAmazing pictures of Jupiter
کیا آپ جنوں بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں؟ نہیں؟ تو پھر دنیا کے چند آسیب زدہ قلعوں کے بارے میں پڑھیئے، ہو سکتا ہے آپ کا نظریہ بدل جائےHaunted Castles
سپین کے شہر غرناطہ میں نصری خاندان کا تعمیر کردہ الحمرامحل، شان و شکوہ اور جمال و رومان کا منفرد شاہ کار ۔۔۔ اگر فردوس بر روئے زمین است ۔۔۔
 Alhamra Palace in Granada
شہابِ ثاقب قدرت کا زبردست مظہر ہیں جو ہمیشہ ہی سے انسان کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ دنیا بھر سے شہابِ ثاقب کی 13 عمدہ تصاویر دیکھیئے
Pictures of meteorites from around the world

یوں تو دنیا میں سات ہزار کے لگ بھگ زبانیں بولی جاتی ہیں، لیکن ان میں سے چند زبانیں ہی ایسی ہیں جن کے بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ان میں سے دس ایسی زبانوں کی فہرست جن کے بولنے والے دنیا میں سب سے زیادہ ہیں
Ten Most Widely Spoken Languages
دنیا کے 25 ایسے شان دار مقامات جنھیں ہر انسان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور دیکھنا چاہیئے
25 Wonderful Places To Visit In Your Lifetime!
قدرتی مناظر کے حسین ترین مظاہر میں سے ایک آبشاریں ہیں۔ تو پیشِ خدمت ہیں دنیا کی دس سب سے اونچی آبشاروں کی دل فریب تصاویر
World's highest waterfalls
خلائی مظاہر کی دل چسپ اور حیرت انگیزتصاویر
 Pictures from space

آپ نے دبئی میں بننے والی عجیب و غریب عمارات کے بارے میں سنا ہو گا۔ لیکن ایک عمارت سب سے عجیب ہے جس کی ہر منزل الگ الگ گھوم سکتی ہے

Dubai's revolving skyscapper

نیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے 13 یادگار تصاویر  

 Mind-blowing pictures from National Geographic

گِل گامش کی داستان، دنیا کی قدیم ترین کہانی جو ساڑھے چار ہزار سال قبل عراق میں مٹی کی تختیوں پر تحریر کی گئی۔ اس داستان میں طوفانِ نوح کا ذکر بھی موجود ہے

Gilgamesh's tale -- the world's oldest story

غار کے نام کے ساتھ ایک گھٹی ہوئی اور تنگ و تاریک جگہ کاتصور وابستہ ہے۔ لیکن یہ غار دیکھ کر آپ کر آپ اپنا خیال بدلنے پر مجبور ہو جائیں گے  

Amazing caves

خوب صورت، دل کش، حسین و جمیل ۔۔۔ یہ وہ کلمات ہیں جو یہ تصاویر دیکھ کر آپ کی زبان سے نکلیں گے

Stunning pictures

اینسل ایڈمز دنیا کا مشہور ترین فوٹوگرافر ہے۔ اس کی تصاویر بلیک اینڈ وائٹ ہیں، جن میں وہ نقرئی طلسم ہے جو رنگین تصاویر میں نہیں آ سکتا۔ یہ تصاویر اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہیں  

Ansel Adams

جب لائبریری اتنی دل کش ہو تو کس کا دل مطالعہ کرنے کو نہیں چاہے گا! ملاحظہ ہوں دنیا کی خوب صورت ترین لائبریریاں 

Most beautiful libraries of the world

آپ نے کبھی سوچا کہ دنیا کے امیر ترین اور مشہور افراد کیسے گھروں میں رہتے ہیں؟ تو ملاحظہ کیجیئے دس ایسے شاہانہ گھروں کی تصاویر 

Houses of the richest people

دنیا کے مختلف علاقوں کی فضا سے لی گئی تصاویر

Aerial pictures from around the world

عربی رسم الخط میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے مختلف طریقوں سے لکھ کر اعلیٰ پائے کا آرٹ تخلیق کیا جا سکتا ہے، جو غالباً کسی اور رسم الخط میں ممکن نہیں۔ اس کی ایک روشن مثال یہ ویب سائٹ ہے 

Arabic calligraphy

ذہن کو چکرا دینے والے بصری دھوکے

Optical Illusions

اگر آپ اپنا انگریزی زبان کا ذخیرہٴ الفاظ بڑھانے چاہتے ہیں تو اس ویب سائٹ سے کافی مدد مل سکتی ہے 

Enrich your vocabulary

سیر کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ریل کا سفر ہے۔ پیشِ خدمت ہیں ریل کے دس اعلیٰ ترین سفر جن کے دوران  آپ دنیا کے حسین ترین مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں 

Spectacular train journeys

پکاسو نے کہا تھا کہ اصل مصوری غار کے زمانے میں ہو گئی تھی،اس کے بعد سے تمام آرٹ انحطاط زدہ ہے۔ اس بات کی وضاحت کے لیے زمانہ قبل از تاریخ سے 20 شان دار تصاویر 

 Fascinating prehistoric paintings

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہاتھیوں میں بھی فن کارانہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں؟  یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کو شروع میں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

Elephant painting a self portrait

انٹرنیٹ کے موج در موج سمندر میں سے 101 کارآمد ترین ویب سائٹوں کا انتخاب 

101 Best Websites

آپ کو لکھنے کا شوق ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی رہنمائی نہیں ملتی؟ تو یہ لیجیئے دنیا کی بڑی یونی ورسٹیوں کی طرف سے مفت آن لائن کورسز

Free online writing courses

بلیک ہول کیسے بنتا ہے؟  اینی میٹڈ کہانی

Anatomy of a black hole

زمین کے اوپر سے لی گئی شان دار تصاویر

Spectacular Scenes Over Planet Earth

کتابیں پڑھنے کا وقت نہیں؟  فکر نہ کریں، اس آڈیو لائبریری میں تقریباً تمام کلاسک کتابیں موجود ہیں جنھیں آپ مصروفیت کے دوران بھی سن سکتے ہیں

Audio books library

دنیا کی سب سے زیادہ بکنے والی کتابیں ۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ اس فہرست سے بہت سے لوگوں کو حیرت ہو

Best selling books of the world

کرہّ ارض کی رات کے وقت خلائی سیارے سے لی گئی تصویر، جس میں شہروں کی روشنیاں، جنگل کی آگ اور بحری بیڑوں کی بتیاں دیکھی جا سکتی ہیں

Earth at night

مشرقِ وسطیٰ میں گذشتہ پانچ ہزار برسوں کے دوران کون کون سی سلطنتیں برسرِ اقتدار  آئیں؟ اینی میٹڈ داستان

Middle East Empires

اینٹارکٹیکا ۔۔۔ دنیا کا سرد ترین اور زندگی کے لیے بے رحم ترین خطہ۔ لیکن اینٹارکٹیکا قدرتی حسن سے یکسر عاری بھی نہیں 

Antartica, the beautiful!

بچوں نے خدا کے نام خط لکھے تو ننھے دلوں میں چھپی کیسی کیسی معصوم باتیں منظرِ عام پر آ گئیں!

Dear God: I have a question!

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ کتابیں صرف پڑھنے کے لیے ہوتی ہیں تو ازراہِ کرم اپنی رائے تبدیل کر لیجیئے!

Book Art

معلوم نہیں لوگ گاڑیوں پر گنجائش سے زیادہ سامان کیوں لادتے ہیں؟  حالاں کہ اس کا انجام اکثر اوقات اچھا نہیں ہوتا۔۔۔

Overload

فرانس کے شہر کینز میں اپریل میں ہونے والے پہلے ’سونی فوٹوگرافی ایوارڈز‘ کے لیے نامزد ہونے والی 16 بہترین قدرتی تصاویر

Nature Photography

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کے سب سے لمبے پل کی لمبائی کیا ہے؟ تو دیکھیئے دنیا کے دس طویل ترین پلوں کے بارے میں باتصویر رپورٹ 

Longest bridges of the world

جنگل کا بادشاہ تو شیر ہوا، لیکن سمندر کا بادشاہ؟ جی ہاں، شارک ۔۔۔ چیتے سے زیادہ تیز رفتار، شیر سے زیادہ جی دار اور بھیڑیے سے زیادہ خوں خوار!

 

Sharks!

 گلوکار تو بہت گزرے ہیں، لیکن طلعت محمود جیسی مخملیں، ریشمیں آواز کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔  اس ویب سائٹ سے ان کے تمام گانے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں اور وہ بھی مفت!

Entire collection of Talat Mehmood's songs

اچھی کار کا کس کو شوق نہیں؟  تو لیجیئے دنیا کی دس مہنگی ترین کاروں کی باتصویر فہرست حاضر ہے۔  ہزاروں خواہشیں ایسی ۔۔۔

Most Expensive Cars

یادداشت کمزور ہے؟ فکر نہ کریں، اس ویب سائٹ سے استفادہ کریں، جس میں دماغی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کرنے کی تراکیب درج ہیں  

Memory improvement techniques

مادہ چیتااپنے بچوں کو شکار سکھانے کے لیے ہرن کا بچہ پکڑ لائی ۔۔۔ حیرت انگیز باتصویر کہانی

Cheetah hunt

چین ہر لحاظ سے عظیم ملک ہے، کیا تاریخ، کیا ادب، کیا فلسفہ۔ لیکن چین کی لینڈ سکیپ بھی حسن و دلکشی میں کسی دوسرے ملک سے کم نہیں ہے۔  

China Landscape

دنیا کی دس مہنگی ترین پینٹنگز ۔۔۔ سب سے مہنگی پینٹنگ کی قیمت پاکستانی روپوں میں آٹھ ارب سے اوپر بنتی ہے 

 

Most Expensive Paintings

زمین ویسے تو بہت بڑا سیارہ ہے، لیکن ذرا دیکھیئے کہ اس کا تناسب دوسرے خلائی اجسام کے مقابلے پر کیا ہے۔ سلو کنکشن والے ساکت تصاویر کے لیے یہاں کلک کریں

Planets and Stars in scale

ایرانی خواتین کے رنگارنگ روپ ۔۔۔ تصاویر کے آئینے میں

Faces of Iranian women

امریکہ کی مشہور یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا ایٹ برکلی کے 2008ء موسمِ بہار کے تازہ ترین ویڈیو کورس

Berkeley courses

بچے سب کو اچھے لگتے ہیں، اور پھر یہ بچے تو ہیں ہی اتنے پیارے

Babies

انسانی تاریخ کے مشہور ترین اور بااثر ترین افراد کا ’گروپ فوٹو‘ ۔۔۔ بتایئے کہ آپ ان میں سے کتنے مشاہیر کو پہچانتے ہیں؟ 

Most influential people of history

 پچھلا صفحہ

 Next page

   

اس سیکشن کی بہتری کے لیے urdu@voanews.com   پر تجاویز اور آرا بھیجیئے  


(وضاحت: ادارہ بیرونی سائٹس کے مواد کا ذمے دار نہیں ہے )