Main Content

جنگل کی آگ

Helicopter spreading water over a forest fire.

Weather.com (انگریزی میں) کے مطابق، ہرسال امریکہ میں اوسطا ً1.2 ملین ایکڑ کا جنگل جل جاتا ہے اور جنگل میں لگنے والی پانچ آتشزدگیوں میں سے چار انسان کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یوایس فائر ایڈمنسٹریشن (انگریزی میں) کے مطابق صرف 2005 میں ہی، جنگل میں 66,552 آتشزدگی کے واقعات ہوئے جس میں 8,686,753 ایکڑ کے جنگل جل گئے۔ اگر آپ ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں ایسے پیڑ پودوں اور دیگر سبزیوں کی بہتات ہو جو آسانی سے آگ پکڑ سکتے ہیں تو، آپ کو جنگلی آگ کا خطرہ ہوسکتا ہے اور آپ کو تیاری کیلئے درج ذیل تین آسان اقدامات کرنے چاہئیں۔

اقدام 1: ایک کٹ حاصل کریں

ہنگامی سازوسامان کا تھیلا لیں جس میں نہ گلنے سڑنے والی غزائیں، پانی، بیٹری والی یا ہینڈ کرینک ریڈیو، اضافی فلش لائٹیں اور بیٹریاں شامل ہیں۔ آپ ایک اٹھایا جاسکنے والا تھیلا تیار کرنا اور اپنی کار میں رکھنا چاہ سکتے ہیں۔ اس تھیلے میں شامل ہونا چاہئے:

  • نسخہ جاتی دواؤں کی نقول اور طبی سازوسامان؛
  • بستر اور لباس، بشمول سلیپنگ بیگز اور تکیے:
  • بوتل بند پانی، بیٹری سے چلنے والا ریڈیو اور اضافی بیٹریاں، ایک فرسٹ ایڈ کٹ، ایک فلیش لائٹ؛
  • اہم دستاویزات کی نقول: ڈرائیور لائسنس، سوشل سیکیورٹی کارڈ، رہائش کا ثبوت، بیمہ پالیسیاں، وصیتیں، وثیقے، سند پیدائش و نکاح، ٹیکس ریکارڈز وغیرہ۔

اقدام 2: ایک منصوبہ بنائیں

اپنے خاندان کو تیار کریں

  • خاندان کیلئے ہنگامی منصوبہبنائیں۔ ممکن ہے کہ آفت کے وقت آپ کا خاندان ایک جگہ نہ ہو، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس طرح ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے، آپ کس طرح آپس میں ملیں گے اور ہنگامی حالت میں کیا کریں گے۔
  • ایسے مقامات کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کا خاندان ملے گا، یہ جگہ آپ کے پاس پڑوس کے علاقے اور اس علاقے سے باہر دونوں جگہ ہو۔
  • ایک طویل فاصلے کی کال کرنا پورے شہر میں کال کرنے سے زیادہ آسان ہوسکتا ہے، لہذا شہر سے باہر رابطے کا نمبر الگ ہوچکے اہل خاندان کے درمیان گفتگو کیلئے بہتر ہوسکتا ہے۔
  • آپ ایسی جگہوں سے متعلق ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہ سکتے ہیں جہاں آپ کا خاندان وقت گزارتا ہے: کام، یومیہ نگہداشت اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہیں ہے تو، منصوبہ بنانے کیلئے رضاکارانہ خدمات پرغور کریں۔
  • انخلاء (نکلنے) کا منصوبہ بنائیں
    • وقت رہتے ایسے مقامات کی شناخت کریں جہاں آپ کا خاندان ملے گا، یہ جگہ آپ کے پاس پڑوس کے علاقے اور اس علاقے سے باہر دونوں جگہ ہو۔
    • ایسی متعدد جگہوں کی شناخت کریں جہاں آپ ہنگامی صورتحال میں جاسکتے ہوں، جیسے کسی دوسرے شہر میں دوست کے گھر، کسی موٹیل (سرائے) یا عوامی پناہ گاہ میں۔
    • اگر آپ کے پاس کار نہیں ہے تو، نکلنے کے متبادل ذرائع کا منصوبہ بنائیں۔
    • اگر آپ کے پاس کار ہے تو، ہمیشہ اس میں آدھی ٹنکی گیس رکھیں کیونکہ ممکن ہے کہ آپ کو وہاں سے نکلنے کی ضرورت پڑے۔
    • اپنا ہنگامی سازوسامان کا تھیلالیں۔
    • اپنے پالتو جانور اپنے ساتھ لیں، لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف خدمت گزار جانوروں کو ہی عوامی پناہ گاہ میں جانے کی اجازت ہوسکتی ہے۔ اس بات کا منصوبہ بنائیں کہ آپ ہنگامی صورتحال میں اپنے پالتو جانوروں کی نگہداشت کیسے کریں گے۔
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس چیپٹر (انگریزی میں) سے معاشرتی ہنگامی کارروائی کی ٹیم (CERT) کی کلاس لیں۔ اپنی تربیت کو تاحال تازہ رکھیں۔
  • ایسے خطرناک حالات کی اطلاع دیں جس کے سبب جنگل میں آگ لگ سکتی ہے۔
  • بچوں کو آگ سے تحفظ کے بارے میں بتائیں۔ ماچس کو ان کی پہنچ سے دور رکھیں۔
  • گھر کے ہر فرد کو سکھائیں کہ آگ بجھانے کا آلہ (اے بی سی قسم) کس طرح استعمال کریں اور انہیں دکھا دیں کہ یہ کہاں رکھا ہوا ہے۔

اقدام 3: باخبر رہیں

اپنے گھر کو تیار کریں

  • جنگی آگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے گھر کے ڈیزائن اور ارضی مناضر کو ترتیب دے کر اپنی جائیداد کو جنگلی آگ سے محفوظ رکھیں۔
  • ایسے مادوں اور پودوں کا انتخاب کریں جو آگ کو تیز کرنے بجائے اسے کم کرنے میں معاون ہو۔
  • مکان کی چھت اور بیرونی ڈھانچے میں دافع آتش یا غیرآتش گیر مادوں کا استعمال کریں۔ چھتوں، سلائیڈنگ، ڈیک یا آرائش میں استعمال ہوئی لکڑی یا آتش گیرمادوں پر UL سے منظور شدہ آتش مخالف کیمیاوی اجزاء لگائیں۔
  • آگ مخالف جھاڑیاں اور درخت لگائیں۔ مثال کے طور پرسخت لکڑی والے درخت پائن، سدابہار، یوکلپٹس یا چیڑ کے درختوں کے مقابلے کم آتش گیر ہوتے ہیں۔
  • چھتوں اور نالیوں کی صفائی پابندی سے کریں۔
  • سال میں کم از کم دوبار چمنیوں کا معائنہ کریں۔ سال میں کم از کم ایک بار ان کی صفائی کریں۔ ڈمپرز کو بہتر کام کرنے والی حالت میں رکھیں۔ چمنیوں اور اسٹوو کے پائپوں میں ایسا دافع چنگاری آلہ (اسپار اریسٹر) لگائیں جو نیشنل فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے ضابطہ 211 کے تقاضوں کی تکمیل کرتا ہو۔ (حتمی تخصیصات کیلئے اپنے مقامی فائر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔)
  • پورچ، ڈیک، صحن والے حصوں کے نیچے اور گھر میں بھی 1/2 انچ جالی کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی، صحن، چھت اور اٹاری پر بھی اس کی پرت لگائیں۔
  • اپنے گھر کی ہر منزل پر اسموک ڈٹیکٹر(دھویں کا پتہ لگانے والا آلہ) لگائیں، خاص طور پر خوابگاہوں کے پاس؛ مہینے میں ایک بار ان کی جانچ کریں اور سال میں کم از کم ایک بار ان کی بیٹری تبدیل کریں۔
  • ایک ایسی سیڑھی رکھیں جو چھت تک پہنچتی ہو۔
  • حفاظتی شٹرز یا آگ مخالف مضبوط غلاف نصب کرنے پر غور کریں۔
  • ایسے گھریلو سامانوں کو دسترس میں رکھیں جنہیں آگ سے متعلق اوزار کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہو: ریک (لمبے ڈنڈے سے جڑا دندانے دار آلہ)، کلہاڑی، دستی آری یا گھومتی ہوئی آری، بالٹی اور بیلچہ۔
  • باہر کی جانب کافی پانی کا ذریعہ تلاش کریں اور اسے برقرار رکھیں جیسے چھوٹا تالاب، حوض کنواں، سوئمنگ پول یا ہائیڈرنٹ۔
  • باغ میں پانی دینے والا پائپ رکھیں جو اتنا لمبا ہو کہ گھر کے کسی حصے اور جائیداد کے دیگر مکانات تک پہنچ سکے۔
  • کم از کم گھر کے دو جانب اور جائیداد کے دیگر مکانوں کے قریب پانی نکالنے کا نہ جمنے والا ذریعہ نصب کریں۔ گھر سے کم از کم 50 فٹ کی دوری پر اضافی ذریعہ نصب کریں۔
  • ایسے مواقع کیلئے جب بجلی کٹی ہوئی ہو تو، ایک گیسولین سے چلنے والا قابل منتقلی پمپ رکھیں۔
  • اپنے گھر کے گرد 30 سے 100 فٹ تک حفاظتی علاقہ رکھیں:
    • اس حصے میں آپ شعلوں اور نکلنے والی حرارت کے ممکنہ خطرے کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرسکتے ہیں۔ صنوبر کے جنگلوں میں بنے گھر کیلئے حفاظتی علاقہ کم از کم 100 فٹ کا ہونا چاہئے۔ اگر آپ کا گھرتیکھی ڈھلان پر ہے تو، معیاری حفاظتی پیمانے کافی نہیں ہوسکتے۔ اپنے مقامی فائر ڈپارٹمنٹ یا فارسٹری آف فائر سے مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔
    • چیڑ کے پتے، سوکھے تنے اور شاخیں۔ سبھی آتش گیر سبزیوں کو ختم کردیں۔
    • ڈھانچوں کے آس پاس موجود پتیوں اور کوڑے کچرے کو ہٹا دیں اور انہیں مناسب طریقے سے ضائع کردیں۔
    • پیڑوں کے جھنڈ کے درمیان 15 فٹ کی جگہ رکھیں، اور زمین کے 15 فٹ کی دوری تک تنوں کو ہٹا دیں۔
    • ایسی سوکھی شاخوں کو کاٹ دیں جو چھت پر پھیلی ہوں۔
    • اسٹوو کے پائپ یا چمنی کے 15 فٹ کے اندر کے درخت کی ڈالیوں اور جھاڑیوں کو تراش دیں۔
    • بجلی کمپنی سے بجلی کے تاروں سے شاخوں کو ہٹانے کیلئے کہیں۔
    • گھر کی دیواروں سے بیلوں کو ہٹا دیں۔
    • گھاس کو پابندی کے ساتھ تراشیں۔
    • پروپین کے ٹینک اور باربی کیو کے قریب 10 فٹ کے علاقے کو صاف کرلیں۔ گرل کے اوپر اسکرین (غلاف) لگائیں - غیر آتش گیرمادوں کو جالی کے ساتھ استعمال کریں جس کی موٹائی چوتھائی انچ سے زیادہ نہ ہو۔
    • پابندی کے ساتھ کسی منظور شدہ جگہ پر اخبارات اور کوڑے کچرے پھینکیں۔ آگ سے متعلق مقامی ضابطوں پر عمل کریں۔
    • اسٹوو، چولہے اور گرل کی راکھ کو دھات کی بالٹی میں رکھیں، دو دنوں تک اسے پانی میں بھیگنے دیں، اور پھر ٹھنڈی راکھ کو زرخیز مٹی میں دفن کردیں۔
    • گیسولین، تیل والی صافیاں اور دیگر آتش گیر مادوں کو منظورشدہ حفاظتی ڈبوں میں رکھیں۔ ان ڈبوں کو بنیادی عمارتوں سے دور کسی محفوظ جگہ میں رکھیں۔
    • الاؤ اپنے گھر سے کم از کم 100 فٹ کی دور اور اپنے گھر سے اونچائی پر جلائیں۔ 20 فٹ کے دائرے کی آتش گیر چیزوں کو صاف کردیں۔ لکڑی جلانے کیلئے صرف UL کے ذریعہ منظور شدہ آلات کا ہی استعمال کریں۔
  • درج ذیل پر جاکر معلوم کریں کہ کس طرح کسی ہنگامی صورتحال کے دوران یا بعد میں غذا کو محفوظ رکھیں: www.foodsafety.gov/keep/emergency/ (انگریزی میں)

مقامی افسران کو سنیں

اپنے علاقے میں ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے ذریعہ تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلوم کریں۔ ہنگامی صورتحال میں، ہمیشہ، مقامی ایمرجنسی منیجمنٹ کے اہلکاران کے ذریعہ دی گئی ہدایات کو سنیں۔

جنگل کی آگ کیلئے منصوبہ بندی اور تیاری کرنے کے طریقوں ساتھ ہی جنگل میں آگ لگنے کے دوران اور بعد میں کیا کریں، اس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، ملاحظہ کریں: فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (انگریزی میں) NOAA واچ (انگریزی میں), یا امریکن ریڈ کراس (انگریزی میں)۔