Main Content

ٹورنیڈو

A tornado funnel cloud

ٹورنیڈو قدرت کے انتہائی تباہ کن طوفان ہیں۔ وہ بغیر کسی انتباہ کے اچانک آسکتے ہیں اور دھول اور ملبہ اٹھانے یا بادلوں کے قیف نما شکل لینے سے قبل غائب ہوسکتے ہیں۔ اس بات کی منصوبہ بندی اور اس عمل شرکت کہ آ پ کس طرح اور کہاں پناہ لیتے ہیں زندگی بچانے کا معاملہ بن جاتا ہے۔ تیزی سے کارروائی کرنے کیلئے تیار رہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اگرچہ مغرب وسطی، جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں ٹورنیڈو کافی عام ہیں، تاہم وہ کسی بھی ریاست میں اور سال کے کسی بھی وقت آسکتے ہیں، جس کیلئے پیشگی تیاری انتہائی ضروری ہے۔

اقدام 1: ایک کٹ حاصل کریں

  • ہنگامی سازوسامان کا تھیلا لیں جس میں نہ گلنے سڑنے والی غزائیں، پانی، بیٹری والی یا ہینڈ کرینک ریڈیو، اضافی فلش لائٹیں اور بیٹریاں شامل ہیں۔
  • اسے اپنی پناہ والی جگہ پر محفوظ کرلیں

اقدام 2: ایک منصوبہ بنائیں

اپنے خاندان کو تیار کریں

  • خاندان کیلئے ہنگامی منصوبہ بنائیں۔ ممکن ہے کہ آفت کے وقت آپ کا خاندان ایک جگہ نہ ہو، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس طرح ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے، آپ کس طرح آپس میں ملیں گے اور ہنگامی حالت میں کیا کریں گے۔
  • ایسے مقامات کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کا خاندان ملے گا، یہ جگہ آپ کے پاس پڑوس کے علاقے اور اس علاقے سے باہر دونوں جگہ ہو۔
  • ایک طویل فاصلے کی کال کرنا پورے شہر میں کال کرنے سے زیادہ آسان ہوسکتا ہے، لہذا شہر سے باہر رابطے کا نمبر الگ ہوچکے اہل خاندان کے درمیان گفتگو کیلئے بہتر ہوسکتا ہے۔
  • آپ ایسی جگہوں سے متعلق ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہ سکتے ہیں جہاں آپ کا خاندان وقت گزارتا ہے: کام، یومیہ نگہداشت اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہیں ہے تو، منصوبہ بنانے کیلئے رضاکارانہ خدمات پرغور کریں۔
  • پیشگی طور پر اس بات کا تعین کریں کہ ٹورنیڈو کے انتباہ کی صورت میں آپ کہاں پناہ لیں گے:
    • طوفان کیلئے تہ خانہ یا زمین دوز کمرے بہترین تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
    • اگر زیر زمین پناہ گاہ دستیاب نہ ہو تو، ممکنہ طور پر سب سے نچلی منزل کے اندرونی کمرے یا راہداری میں چلے جائیں۔
    • زیادہ اونچی عمارتوں میں، ممکنہ طور پر سب سے نچلی منزل کے چھوٹے اندرونی کمرے یا راہداری میں چلے جائیں۔
    • کھڑکیوں، دروازوں اور باہری دیواروں سے دور رہیں۔ کمرے کے مرکز میں چلے جائیں۔ کونے سے دور رہیں کیونکہ وہاں ملبہ آسکتا ہے۔
    • گآڑی، ٹریلر یا گشتی گھر (موبائل ہوم) بہتر تحفظ فراہم نہیں کرتے۔ اگر ممکن ہو تو فوراً کسی مضبوط بنیاد والی عمارت میں جانے کا منصوبہ بنائیں۔
    • اگرپناہ دستیاب نہ ہو تو، کسی گڈھے یا نشیبی حصے میں سیدھے لیٹ جائیں۔ کسی اوورپاس یا پل کے نیچے نہ جائیں۔ آپ نشیبی، مسطح مقام پر محفوظ ہیں۔
    • جب تک خطرہ ٹل نہ جائے پناہ والی جگہ پر رہنے کا منصوبہ رکھیں۔
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس چیپٹر (انگریزی میں) سے معاشرتی ہنگامی کارروائی کی ٹیم (CERT) کی کلاس لیں۔ اپنی تربیت کو تاحال تازہ رکھیں۔
  • درج ذیل پر جاکر معلوم کریں کہ کس طرح کسی ہنگامی صورتحال کے دوران یا بعد میں غذا کو محفوظ رکھیں: www.foodsafety.gov/keep/emergency/ (انگریزی میں)

اقدام 3: باخبر رہیں

ان اصطلاحات سے واقفیت حاصل کریں جن کا استعمال ٹورنیڈو کے خطرے کی شناخت کیلئے کیا جاتا ہے۔

  • ٹورنیڈو کی نگرانی کا مطلب ہے کہ آپ کے علاقے میں ٹورنیڈو کا آنا ممکن ہے۔
  • ٹورنیڈو کا انتباہ ایسی صورت میں ہوتا ہے جب واقعتاً ٹورنیڈو آرہا ہوتا ہے، ایسی صورت میں فوراً پناہ گاہ میں چلے جائیں۔

مقامی افسران کو سنیں
اپنے علاقے میں اپنے ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے ذریعہ تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلوم کریں۔ ہنگامی صورتحال میں، ہمیشہ، مقامی ایمرجنسی منیجمنٹ کے اہلکاران کے ذریعہ دی گئی ہدایات کو سنیں۔

ٹورنیڈوز کیلئے منصوبہ بندی اور تیاری کرنے کے طریقوں ساتھ ہی ٹورنیڈو کے دوران اور بعد میں کیا کریں، اس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، ملاحظہ کریں: فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (انگریزی میں) NOAA واچ (انگریزی میں), یا امریکن ریڈ کراس (انگریزی میں)۔