نیشنل آرٹ گیلری میں ٹرمپ نمایاں

3
"ڈونلڈ ٹرمپ" از مائیکل او برائن 1989ء۔ (© Michael O'Brien/National Portrait Gallery, Smithsonian)

نیویارک کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک شخصیت آج کل سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کی واشنگٹن میں واقع  نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آنے والوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے پینتالیسویں صدر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالنے سے ایک ہفتہ پہلے، اُن کا ایک فوٹو پورٹریٹ میوزیم کے اس حصے میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جس میں امریکہ کی کہانی پورٹریٹ کی زبانی بیان کی گئی ہے۔

فوٹو گرافر مائیکل او برائن کی 1989ء میں اتاری گئی ایک تصویر سے تیار کی گئی پورٹریٹ میں ٹرمپ ہوا میں ایک سیب اچھال رہے ہیں جس کا اشارہ عرف عام میں "دا بِگ ایپل" کہلانے والی ان کی آبائی ریاست نیویارک میں ان کے جائیداد کی خریدوفروخت کے پیشے کی طرف ہے۔

جب بھی کوئی نیا امریکی صدار اپنا عہدہ سنبھالتا ہے تو یہ میوزیم نئے لیڈر کی پورٹریٹ کی نمائش کرتا ہے۔ آج کی تاریخ تک میوزیم میں نومنتخب صدر سے متعلق 4 فن پارے اور او برائن کی بنائی ہوئی پورٹریٹ نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ ان کی نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے سے متعلق افتتاحی تقریبات کے دوران نمائش جاری رہے گی۔ ٹرمپ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔