Main Content

آندهی متی

اپنے گھر واپس ہونا

کسی آفت کے بعد جب آپ گھر واپس جاتے ہیں تو بہت سی باتیں سوچنی پڑتی ہیں یا گھر کو دوبارہ بنانے کی ضرورت کا سامنا ہوتا ہے۔ درج ذیل وسائل سے مدد مل سکتی ہے۔

اگر آپ کو فوری رہائش درکار ہے تو، ہمارے ہنگامی پناہ والے صفحہ پر جائیں۔

مالکان مکان اور کرایہ داروں کے لیے اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) کے ذریعہ پیش کردہ مالیاتی وسائل، بشمول آفت میں امداد کے لیے قرضوں کے بارے میں جانیں۔

گھر واپسی

آفت سے ابھرنا (PDF, 4 MB) - کسی آفت کے بعد اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ، صحت، اور دماغی صحت و تندرستی کے بارے میں مشورے حاصل کریں۔ یہ رہنما کتابچہ گھر واپسی، مدد کے حصول، صورتحال سے نمٹنے، اور دوسروں کی مدد کرنے کے بارے میں مفید مشورے پیش کرتا ہے۔ (FEMA)

گھر واپسی کے رہنما خطوط - جانیں کہ کسی آفت کے بعد گھر میں داخل ہونے سے قبل آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ جب آپ گھر کے اندر جائیں تو ان چیزوں کے بارے میں جانیں جن سے آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی جانیں کہ آپ کو بیمہ کے لیے کن چیزوں کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے۔ (Ready.gov)

کسی عزیز کی تلاش

کسی آفت کے بعد، اپنے دوستوں اور خاندان تک رسائی کرکے انہیں یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔ سوشل میڈیا آپ کی خیریت کے بارے میں بتانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور ریڈکراس سیف اینڈ ویل ویب سائٹ بھی ایسی ہی ہے۔ اپنا اندراج "محفوظ اور تندرست" کے طور پر کرنے یا ڈیٹا بیس میں اپنے دوستوں اور خاندان کی تلاش کے لیے اس کا استعمال کریں۔

اگر آپ کا بچہ گم ہے، یا آپ کسی گمشدہ بچے کی دیکھ بھال کررہے ہیں تو، آپ گمشدہ اور استحصال کے شکار بچوں کے قومی مرکز  کو 1‎-800-THE-LOST (1-800-843-5678)‎ پر فون کرسکتے ہیں۔

مدد کیسے کریں

رضاکارانہ کام اور عطیہ کی ذمہ داری

جب کوئی آفت آتی ہے تو، لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں ہمیشہ یہ نہیں معلوم ہوتا کہ کہاں سے شروع کریں۔ کسی آفت کے بعد نقد رقم، سامان، اور اپنے وقت کا عطیہ کرنے کے سب سے مؤثر اور محفوظ ترین راستوں کے بارے میں جاننے کے لیے براہ کرم ہمارے رہنما خطوط پر عمل کریں

خون کے عطیات 

کسی آفت سے متاثرہ علاقوں میں خون کے عطیہ کی کچھ مقرر شدہ مہمات منسوخ ہوسکتی ہیں، جس سے ممکنہ طور پر خون کی کمیابی ہوسکتی ہے۔ آپ مدد کرسکتے ہیں۔ خون کے عطیہ کا اپنا مقامی سنٹر تلاش کریں۔

رضاکارانہ خدمت

کسی آفت کے بعد، متعدد تنظیموں، جیسے کہ ریڈ کراس کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ معلوم کریں کہ آپ کس طرح رضاکارانہ خدمت انجام دے سکتے ہیں۔

آپ اپنے آفت میں کام کرنے والی تنظیموں (VOAD) کی مقامی انجمن. سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ وہ آپ کو زمینی سطح پر کام کررہی متعدد تنظیموں سے جوڑ سکتی ہیں جنہیں رضاکاروں کی ضرورت ہے۔ ہیریکن میتھیو سے متاثرہ علاقوں میں:

آفت سے متعلق اعانت حاصل کرتے وقت جعلسازی اورگھوٹالوں سے ہوشیار رہیں۔

جب سرکاری ایجنسیاں اور رفاہی جماعتیں آفت سے متعلق امداد فراہم کرنا شروع کرتی ہیں، گھوٹالوں کے ماہر، شناخت چوری کرنے والے اور دیگر مجرمین متاثرہ پسماندگان کو شکار کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ آفت کے بعد سب سے زیادہ عمومی دھوکہ دہی والے اعمال میں فون کرنے والے ہاؤسنگ انسپکٹرز، عمارتوں کے جعلی ٹھیکیداران، آفت سے متعلق عطیات کے لیے فرضی اپیلیں اور ریاستی یا وفاقی امدا کی جعلی پیشکشیں شامل ہیں۔

قیمتوں میں دھوکے بازی

کسی قدرتی آفت کے پسماندگان لٹیرے شکاریوں کا ہدف بن سکتے ہیں، جیسے کہ قیمتوں میں دھوکے بازی۔ قیمتوں میں دھوکے بازی ایسی صورت میں ہوتی ہے جب کوئی سپلائر کسی چیز کی قیمت اس کی مناسب لاگتوں سے زیادہ بتاتا ہے۔ پسماندگآن خاص طور پر اس سے متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ان کی ضروریات فوری ہوتی ہیں، اور ان کے پاس انتخاب کے چند متبادل ہی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو قیمت میں دھوکہ دہی کا پتہ چلے تو، اپنی ریاست کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے رابطہ کریں۔

پسماندگان کوان باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے:

  • وفاقی اور ریاستی کارکنان کبھی بھی رقم طلب نہیں کرتے، یا قبول نہیں کرتے، اور ہمیشہ ان کے ساتھ شناختی بیجز ہوتے ہیں
  • FEMA، یو ایس اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن یا ریاست سے آفت سے متعلق اعانت کی درخواست کرنے کے لیے کوئی فیس طلب نہیں کی جاتی
  • جعلسازی کی کوششیں فون پر، بذریعہ ڈاک یا ای میل، ٹیکسٹ پیغام یا ذاتی طور پر کی جاسکتی ہیں

بدقسمتی سے جعلسازی کرنے والوں کی اختراعی تدابیر کی کوئی حد نہیں معلوم ہوپاتی۔ ہیریکن میتھیو کے پسماندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ جب کوئی کسی سرکاری ایجنسی کی نمائندگی کا دعوی کرے تو، ہمیشہ ہوشیار رہیں، سوالات پوچھیں اور بالتصویر شناخت طلب کریں۔

ٹھیکیداروں سے نمٹنا:

پسماندگان کو جائیداد کی صفائی کرنے، کوڑا کرکٹ ہٹانے یا مرمتیں کرنے کے لیے ٹھیکیداروں کو رکھتے وقت خود کو محفوظ رکھنے اور جعلسازی سے بچنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

جعلسازی کا شکار بننے سے بچنے کے لیے آسان اصول:

  • صرف اپنی ریاست کے ذریعہ لائسنس یافتہ ٹھیکیداروں کا ہی استعمال کریں
  • تحریری تخمینہ لیں اور ایک سے زیادہ تخمینے حاصل کریں
  • حوالے طلب کریں اور انہیں چیک کریں
  • بیمہ کا ثبوت طلب کریں
    • یعنی دین داری اور ورک مینس کمپنسیشن
  • تحریری معاہدے پر زور دیں اور خالی جگہ والے معاہدوں پر دستخط کرنے سے انکار کریں
  • تحریری گارنٹی طلب کریں
  • صرف کام مکمل ہونے پر ہی حتمی ادائیگیاں کریں
  • بذریعہ چیک ادائیگی کریں۔

جعلسازی سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے کہ، ٹھیکیدار کو رکھتے وقت آپ کو کن چیزوں کی مانگ کرنے کی ضرورت ہے اس بات کی یادداشت کے لیے ایک جانچ فہرست تیار کرکے، خود کو اس کے خلاف تیار رکھیں۔

رفاہی عطیات سے متعلق گھوٹالے

پسماندگان کی مدد کرنے کا دوسرا طریقہ رقم یا سامان کا عطیہ کرنا ہے۔ کسی ہنگامی حالت کے دوران گھوٹالوں سے ہوشیار رہیں۔ عطیہ دہندگی کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر آپ کو ہیریکن سے متاثرہ ریاست میں کسی رفاہی گھوٹالے کے بارے میں معلوم ہو تو، آپ اس کی اطلاع ریاست کے کنزیومر افیئرس یا اٹارنی جنرل کے دفتر کو دے سکتے ہیں:

جنہیں کسی رابطے کی درستگی پر سوال یا جعلسازی کا شبہ ہو ان کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ FEMA ڈیساسٹر فراڈ ہاٹ لائن کے ٹول فری نمبر 866-720-5721 پر کال کریں۔ مقامی نفاذ قانون کی ایجنسیوں سے رابطہ کرکے بھی شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔

Last Updated: 
10/13/2016 - 10:02