DCSIMG
Skip Global Navigation to Main Content
رونوشت های متن

عید الفطر کے موقع پر صدر کا بیان

31 اوت 2011

وائٹ ہاؤس

دفتر پریس سیکریٹری

برائے فوری  اِجرأ

عید الفطر کے موقع پر صدر کا بیان

30 اگست،2011

مِشل اور میں  امریکہ میں  اور دنیا بھر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔رمضان، خاندانوں  اور برادریوں کے لیے اطاعت،غوروفکر اور خدمت کے انتہائی گہرے جذبات کے ساتھ باہم  مل کر خوشیاں سمیٹنے کا وقت   رہا ہے۔دنیا بھر  میں کروڑوں لوگوں نے اُن لوگوں کی مدد  کی  جو کم خوش قسمت  ہیں اور یوں  اپنے عقیدے  کو عزت و افتخار بخشا۔اس سال بہت سے لوگوں نےبنیادی ضرورت کی اشیا اور بنیادی آزادیوں کے حصول کے لیے اپنی  کوششوں کو جرأت کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے  اس ماہ کے فرائض  ادا کیے ہیں۔ امریکہ، تمام لوگوں کے  وقار اور حقوق کے لیے  مسلسل ان لوگوں کا ساتھ دیتا رہے گا، خواہ وہ قرن افریقہ میں کوئی بھوکا بچّہ ہو یا یامشرقِ وسطیٰ اور شمالی فریقہ  میں آزادی کا مطالبہ کرنے  والا کوئی نوجوان ۔

اب جب کہ  رمضان  ختم ہورہا ہے، ہم  دنیا بھر کے مسلمانوں  کے لیے  خوشیوں سے معمور  تعطیل پر بہترین تمناؤں کا ہدیہ پیش کرتے ہیں۔ عید مبارک۔