صفحہ اول | خبریں | خبریں | بین الاقوامی فوجوں کی بارودی آلات انسداد کے خلاف مشقوں کا اختتام
بین الاقوامی فوجوں کی بارودی آلات انسداد کے خلاف مشقوں کا اختتام
منجانب Oscar Seara, CENTCOM Public Affairs
 120928.IMCMEX.003
خلیج عمان (20 ستمبر، 2012) (بائیں سے دائیں جانب) آر-ایف-اے کارڈیگن بے، یو- ایس-ایس سینٹری (ایم-سی-ایم 3) ایچ-ایم-ایس ڈائیمنڈ، اور یو-ایس-ایس ڈیواسٹیٹر (ایم-سی-ایم 6) خلیج عمان میں ایک ترتیب سے گزرتے ہوۓ۔ اتحادی افواج بین الاقوامی بارودی آلات انسداد کے خلاف مشقوں 2012 (آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس) کی مدد کے لیۓ ٹاسک فورس جنوب کے حصے کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس-12 میں 30 سے زائد ملکوں کی بحری افواج نے حصہ لیا جن کی توجہ یو-ایس 5ویں فلیٹ کے ذمہ داری کے علاقے میں بارودی آلات کے انسداد کے ذریعے علاقائی تحفظ کو فروغ دینے پر مرکوز تھی۔ (یو-ایس نیوی فوٹو منجانب لیفٹیننٹ کمانڈر میکاہ مرفی/ریلیز شدہ نہیں)

ٹیمپا، فلوریڈا (27 ستمبر، 2012) – 30 سے زائد ملکوں کی فوجوں نے کل بین الاقوامی بارودی آلات کے انسداد  کے خلاف مشقیں 2012 (آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس 12) کو منامہ، بحرین میں یو-ایس نیول سنٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز پر اختتامی تقریب کے دوران ختم کیا۔ یہ تقریبات کثیر الاقوامی مشقوں کی کامیابی کا اظہار ہیں -- علاقے میں اس قسم کی سب سے بڑی مشق- 33 ملکوں سے 3000 سے زائد عملے کے ارکان کو اکٹھا کرتے ہوۓ، ان مشقی کاروائیوں میں جو بارہ دن اور علاقے میں 1000 میل پر محیط تھیں اور موجودہ نئی قابلیتوں کو جوڑتے ہوۓ۔

آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس -12 نے بین الاقوامی برادری کی علاقے میں جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنے کے ارادے، مشقی کاروائیوں کے ذریعے جن کی قیادت  تین ملکوں نے علاقے کی پانی کی اہم گزرگاہوں میں کی: خلیج فارس، خلیج عمان کے اور خلیج عدن۔ آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس 12 مختلف قابلیتوں میں کمانڈ اور کنٹرول، بشمول بحری جہاز، زیر آب خود بخود چلنے والی کشتیاں، ہیلی کاپٹر، ڈاونگ اور ای-او-ڈی [دھماکہ خیز آلات کا خاتمہ] کی ٹیموں کو ان تین کاروائی کے علاقوں میں صلاحیتیں فراہم کرنا ہے؛ یہ تیرتی ہوئی بیس کے تصور کی صلاحیتوں میں توسیع اور زیر آب خود بخود چلنے والی کشتیوں کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں تحقیق کرنا ہے۔ 

اس دو ہفتوں کی مشق کے دوران، شرکا نے ایک تین روزہ مزاکرے میں شرکت کی، جس کے بعد بین الاقوامی انسداد بارودی آلات [ایم-سی-ایم] کی ترقی اور انھیں بہتر بنانے کے لیۓ علاقے بھر میں مختلف جگہوں پر پانی میں مشقیں کی گئیں۔  

سمپوزیم بین الاقوامی انسداد بارودی آلات [ایم-سی-ایم] کے     ماحول اور مسائل پر مرکوز تھا، جس کے ساتھ ساتھ  کی ایم-سی-ایم  تازہ ترین ٹیکنالوجی کے صنعت کی نمائیش بھی تھی۔    پانی پر مشقوں کے مرحلے میں ایم-سی-ایم کمانڈ اور کنٹرول اور ایم-سی-ایم کی حمایت کی سرگرمیوں پر مرکوز تھیں؛ انٹیلی جنس، نگرانی، اور نگرانی کی حمایت؛ سمندری سکیورٹی آپریشن؛ دورے، جہاز پر چڑھنے، تلاشی اور ضبطی [وی-ایس-ایس-بی] کے واقعات، اہم بنیادی سمندری ڈھانچے کی حفاظت، دھماکہ خیز آلات کو اڑانا، اور سمندری علاقے میں بیداری اور فوجوں کا تحفظ شامل تھے۔ 

آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس-12 کی طرح مشقیں تعاون کی سطح کو بڑھانے، باہمی بحری صلاحیتوں میں اضافہ ، طویل مدت کے لیئے علاقائی استحکام اور امریکی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان مل کر کاروائیاں کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے، اسی دوران بین الاقوامی برادری کو جہاز رانی اور تجارت کی آزادی میں رکاوٹ سے نمٹنے کے لیے تیار کرتی ہیں۔ آئی-ایم-سی-ایم-ای-ایکس 12 اسی طرح کی مشقوں کی ایک بار بار دہرائی جانے والی سیریز میں سے پہلی ہے۔ 

ان مشقوں کے بارے میں سوالات کے لیۓ یو-ایس-این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی پبلک افئیرز سے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے 973-1785-4562 یا اس پتے پر ایمیل کریں یہ ای میل پتہ اسپیم بوٹس سے محفوظ کیا جارہا ہے، اسے دیکھنے کیلیے جاوا اسکرپٹ کا فعّال ہونا ضروری ہے   ان مشقوں کے بارے میں مزید معلومات اور تصاویر یو-ایس-این-اے-وی-سی-ای-این-ٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں، http://www.cusnc.navy.mil/index.htm.

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
120603-A-UG106-030

120603-A-UG106-030
viewed 805 times

فیس بُک پر دوست
23,111+