صفحہ اول | خبریں | خبریں | افغان اور امریکی فوجوں نے ضلع شنکائی کے رہائیشیوں کے لیۓ 'راستہ کھول' دیا
افغان اور امریکی فوجوں نے ضلع شنکائی کے رہائیشیوں کے لیۓ 'راستہ کھول' دیا
منجانب Sgt. Christopher McCullough, 3rd Stryker Brigade Combat Team, 2nd Infantry Division
121003.shinkai
میدن خیل کے گاؤں سے رہائشی افغان نیشنل فوج کا راستہ کھولنے پر خوش ہیں – 'راستہ کھولنا' انہیں اپنے گاؤں سے مقامی بازار تک جانے اور واپس آنے کا موقع دیتا ہے تاکہ وہ ان بنیادی اشیا اور خدمات کو حاصل کر سکیں جن کے وہ موسم سرما کے دوران عادی ہیں۔ (فوٹو منجانب سارجنٹ کرسٹوفر مکلوہ)

فارورڈ آپریٹنگ بیس سوئینی، افغانستان (2 اکتوبر، 2012) – افغانستان کے شنکائی ضلعے میں شدید سردی پڑتی ہے – یہ 3436 فٹ کی اونچائی پر سُرغار کے پہاڑی سلسلے کی سرحدوں پر واقع ایک دور دراز کی پہاڑی آبادی ہے – ٹھنڈ میں جکڑی ہوئی۔ یہاں افغان پہڑی علاقوں میں عام طور پر سردی کا موسم طویل اور بہت سرد ہوتا ہے، اگرچہ، مقامی لوگوں کے مطابق، اس سال شدید ٹھنڈ معمول سے بھی زیادہ طویل اور سرد ہے۔

حال ہی میں، ایک تین روزہ طوفان نے ضلع کے مختلف حصوں میں 24 انچ سے زیادہ برف گرائی، جو مقامی باشندوں کی نقل و حرکت پر اثر انداز ہوئی اور دور دراز کے گاؤں کو مکمل طور پر الگ تھلگ کر دیا۔

اپنی کمیونٹی کو سازوسامان کے بغیر وہاں بند ہو کر نہ بیٹھنے کے لیۓ افغان نیشنل آرمی کی فرسٹ کندک، 205 ویں کور بیٹل کمپنی، 5ویں بٹالین، 20ویں انفنٹری رجیمنٹ، ٹاسک فورس فرسٹ سکوارڈن 14ویں کیولری رجیمنٹ کے ساتھ مل کر سڑکوں اور مقامی بازار کو برف سے صاف کرنے کے مشن کے لیۓ حرکت میں آئی۔

کیپٹن جو میکلی، بیٹل کمپنی، 5-20 انفٹری کے کمانڈر نے کہا کہ برف کی صفائی اصل میں اے-این-اے کی درخواست پر کی گئی تھی ۔ "وہ مقامی آبادی کو بازار تک پہنچنے کے قابل بنانا چاہتے تھے تاکہ وہ ان بنیادی اشیا اور خدمات کو حاصل کر سکیں جن کے وہ موسم سرما کے دوران عادی ہیں۔"

تو اے-این-اے نے بیٹل کمپنی کے ساتھ مل کر کرائے پر حاصل شدہ بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوۓ ایک مشترکہ گشت میں فارورڈ آپریٹنگ بیس، یا ایف-او-بی سوئینی سے لے کر شینکائی بازار سے گزرتے ہوۓ مندن خیل تک کے چار کلومیٹر لمبے راستے کی صفائی کی، جو کہ شینکائی ضلع میں بڑے آبادی کے مراکز میں سے ایک ہے۔

میکلی نے کہا کہ "ہم نے شنکائی گاؤں جو کہ ایف-او-بی سوئینی کے ذرا مشرق میں ہے، سے بھی برف ہٹائی۔ یہ بھی یہاں شینکائی ضلعے میں ایک بڑی آبادیکا مرکز ہے"۔

مجموعی طور پر، اے-این-اے، اور بیٹل کمپنی، 20- 5 انفنٹری کی مدد کو دیہاتیوں کی بہت حمایت حاصل ہوئی، جہاں مقامی لوگ بہت شکر گزار تھے۔

میکلی نے کہا کہ "وہ ہمیں وہاں پا کر خوش تھے ۔ وہ وہاں اے-این-اے کو راستہ کھولتے دیکھ کر خوش تھے -- 'راستے کی صفائی کے لیۓ' اور انہیں بازار میں آگے اور پیچھے جانے کی اجازت دیتے ہوۓ"۔

اس دن کے بعد سے، برف زیادہ تر پگھل گئی ہے اور مقامی لوگوں نے یہاں ضلعے بھر میں اپنی عام نقل و حرکت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ تاہم، اگر موسم سرما نے شنکائی ضلعے میں دوبارہ برف گرانے کا فیصلہ کیا تو مقامی رہائشیوں کو یقین ہے کہ ان کے مقامی اے-این-اے کے یونٹ – فرسٹ کندک - بیٹل کمپنی، 5-20 انفنٹری، کے ساتھ مل کر سڑکوں کو صاف کرنے کے لیۓ موجود ہوں گے تاکہ یہاں کے لوگ بازار تک جا سکیں اور ان اشیاء یا خدمات جن کی انہیں ضرورت ہے، حاصل کر سکیں۔

میکلی نے کہا کہ "انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات تھی، اور وہ چاہیں گے کہ ہم اسے مستقبل میں بھی جاری رکھیں۔ "

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
120603-A-UG106-030

120603-A-UG106-030
viewed 805 times

فیس بُک پر دوست
23,111+