صفحہ اول | خبریں | خبریں | سٹیپ ایگل 12 مشق کا اختتام
سٹیپ ایگل 12 مشق کا اختتام
منجانب Staff Sgt. Mylinda Durousseau, Third Army Public Affairs Office
120920_steppe
ایک قازق فوجی سٹیپ ایگل 12 کی مشق کے دوران اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کیمیائی مواد سے بچنے کا حفاظتی ماسک صحیح طرح سے بند ہے۔ تھرڈ آرمی/اے-آر-سی-ای-این-ٹی کے فوجیوں نے کثیر الاقوامی امن کے قیام کی مشق میں چھ دیگر ممالک کی افواج کے 1،000 سے زائد فوجیوں کے ساتھ مل کر حصہ لیا۔ (فوٹو منجانب سٹاف سارجنٹ مائلنڈا ڈوروسو، پھرڈ آرمی/ اے-آر-سی-ای-این-ٹی پبلک افئیرز)

کیمپ ایلیسکی، قزاقستان (20 ستمبر، 2012) - سٹیپ ایگل 12 کا اختتام اس وقت ہوا جب 20 ستمبر کو مہمان مقرورں نے ریاستہاۓ متحدہ امریکہ، قزاقستان، برطانیہ، اور تاجکستان کے فوجیوں کا اچھی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔

تھرڈ آرمی/ اے-آر-سی-ای-این-ٹی کمانڈنگ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ بروکس نے کہا کہ "میں آپ کو ایک اور کامیاب سٹیپ ایگل مشق پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں ۔ اپنے ممالک کی خدمت کے لئے اور ہمارے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے، فوجیوں، آپ کا شکریہ۔" 1،000 سے زائد فوجیوں نے سٹیپ ایگل مشق میں حصہ لیا، ایک سالانہ کثیر قومی امن کے قیام کی مشق میں حصہ لیا جو مل کر کام کرنے کے لیۓ باہمی روابط کو بہتر اور اسی دوران خیالات کے تبادلے اور تربیت کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تشکیل کی گئی ہے۔"

بروکس نے کہا کہ "سٹیپ ایگل امریکہ اور قزاقستان کے علاوہ دوسری فوجوں کو بھی ایک معیاری فوجی تربیت کا تجربہ دینے کا بہترین موقع ہے ۔ اس سال امریکی فوجی نہ صرف قزاقستان کی بریگیڈ بلکہ تاجکستان کی پلاٹوں کے بھی ہمراہ کام کرنے کے قابل ہوۓ تھے۔"

یہ دو ہفتے کی مشق اتحادی فوجوں کی مل کر کام کرنے کے لیۓ خاص ضروری مہارتوں پر مرکوز تھی اور اس نے شریک ممالک کو مل کر کام کرنے کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا۔ یہ کوشش سیکینڈ بٹالین، 30 ویں انفنٹری؛ 158 مینوور انہانسمنٹ بریگیڈ اور ایریزونا آرمی نیشنل گارڈ کی حمایت کے عناصر کے ساتھ ؛ فرسٹ بٹالین، ٹینیسی آرمی نیشنل گارڈ کی 181 ویں فیلڈ آرٹلری بریگیڈ؛ اور قزاقستان کے فوجیوں کی طرف سے تیار کی گئی تھی، تربیت کے دوران ٹیم ورک کے تصور کو مزید تقویت اور تھرڈ آرمی کے مستقبل کی تشکیل کے مشن کو جاری رکھا گیا۔

بروکس نے کہا کہ "ایلیسکی تربیتی علاقے میں واپس آ کر اپنی نظروں سے ہمارے عظیم فوجیوں کے درمیان تعاون کو دیکھنا ایک امتیاز اور اعزاز ہے ۔"

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
120603-A-UG106-030

120603-A-UG106-030
viewed 805 times

فیس بُک پر دوست
23,111+