صفحہ اول | خبریں | خبریں | سب سے زیادہ اعزاز یافتہ انفنٹری بٹالین کی افغانستان سے واپسی
سب سے زیادہ اعزاز یافتہ انفنٹری بٹالین کی افغانستان سے واپسی
منجانب Lance Cpl. Joseph Scanlan, 1st Marine Division
120919_5thmarines
پیٹی افسر فرسٹ کلاس نیتھن ہارڈن، ایک خود مختار ڈیوٹی کورمین کے طور پر سیکینڈ بٹالین، 5ویں مرین رجیمنٹ کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہے ہیں، 17 ستمبر، 2012 کو افغانستان تعیناتی سے گھر واپسی پر اپنے خاندان سے ملتے ہوۓ۔

مرین کور بیس کیمپ پینڈلٹن، کیلیفورنیا جب کارپورل کارل پی۔ کیسلز کے والد نے17 ستمبر کو اپنے بیٹے افغانستان سے واپسی کے بعد 5ویں مرین رجیمنٹ کے پریڈ کی ڈیک پر پہنچتے دیکھا، تو انہوں نے کہا کہ انھیں اطمینان کا ایک زبردست احساس ہوا۔

"اب جب کہ وہ گھر آ گیا ہے، مجھے سکھ کا سانس آ رہا ہے،" بیلی کیسلز نے کہا جن کے بیٹے نے ھیڈ کوارٹر اور سروس کمپنی، سیکینڈ بٹالین، 5ویں مرین رجیمنٹ کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں کی مرمت کے ٹیکنیشن کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

1،100 سے زائد مرینز اور ملاح جنھوں نے سیکینڈ بٹالین، 5 ویں مرین رجیمنٹ کے ساتھ خدمات سر انجام دیں، ستمبر 17 – 15 کے ہفتے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سات ماہ کی تعیناتی کے بعد واپس گھر آ گۓ۔

بٹالین فروری کے آخر سے افغانستان میں تعینات ہے۔ سیکینڈ بٹالین، 5ویں مرینز، رجیمنٹل کامبیٹ ٹیم 6 کا ایک حصہ تھی اور اس نے علاقائی کمان (جنوب مغرب) کی زمینی لڑائی کا عنصر طور پر بھی کام کیا۔ بٹالین کے ساتھ کام کرنے والے مرینز نے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے ساتھ شراکت میں کام کیا، افغان فوج اور پولیس کو افغان عوام کو شورش پسندوں کی دم گھوٹتی ہوئی سرگرمیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتے ہوۓ۔

سٹاف سارجنٹ ڈیوڈ تریاہ، جو سیکینڈ بٹالین 5ویں مرینز، کے ساتھ آپریشن واچ چیف اور فریسنو، کیلیفورنیا کے مقامی ہیں، نے کہا کہ "بٹالین کی سب سے اہم ذمہ داری اپنے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے شراکت داروں کو سکیورٹی کی ذمہ داریاں منتقلی کرنے کی کوشش تھیں اور ان کو یہ دکھانا تھا کہ وہ بھی یہ سب کچھ ہمارے بغیر کر سکتے ہیں" ۔

بٹالین کو شمالی صوبے ہلمند میں نو زاد اور موسی قلعہ کے اضلاع اوران کے درمیان میں پاۓ جانے والے تمام شہروں اور گاؤں کے لیۓ تفویض کیا گیا تھا۔

سیکینڈ بٹالین 5 ویں میرین کے ایگزیکٹو افسر میجر جارج ہیسلٹائین نے کہا کہ دو اضلاع میں کام کرنا منفرد تھا کیونکہ بٹالین کو دو الگ الگ افغان سرکاری ڈھانچوں کی نگرانی کرنی اور ان سے خط و خطابت جاری رکھنا تھا، پولیس کے محکموں، گورنر، اور مختلف فوجی یونٹوں کے ساتھ۔ اس کے علاوہ، یہ بٹالین میرین کور میں سب سے زیادہ مزین پیادہ بٹالین ہے، اور آپریشن اینڈیورنگ فریڈم کی مدد میں افغانستان میں اس کی پہلی تعیناتی ہے۔

تعیناتی کے دوران، بٹالین نے ایک گاؤں جو نو زاد اور موسٰی قلعہ کے درمیان ہے اور طالبان کا مضبوط گڑھ تھا، میں 17 روزہ کاروائی کی، جسے آپریشن برانڈنگ آئرن کا نام دیا گیا۔

ہیسلٹائین، جو میٹیری، لوئیزیانا کے مقامی ہیں، نے کہا کہ "ہم پوری بٹالین کو لاۓ اور تقریباً تین ہفتے کے اندر اندر طالبان کو مات دے دی ۔ ہم نے دشمن کو اس کی جگہ پر رکھا اور ان کے ارادے ٹور دیئے۔ "

ہیسلٹائین نے کہا کہ لڑائی زیادہ تر چھوٹے بتھیاروں اور باغیوں کی طرف سے خود ساختہ دھماکہ خیز آلات کے حملوں سے ہوئی۔

"ایک افغان لڑائی میں ایسی بہت سے چیزیں ہیں جو ہم کر سکتے ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ تھی کہ افغان [سیکورٹی فورسز] اپنے مسائل کے خود حل تلاش کر رہے تھے،" ہیسلٹائین نے کہا۔ "بٹالین نے محسوس کیا جیسے انھوں افغان حکومت کو اختیار سنبھالنے اور اس اگلی سطح تک لے جانے کا موقع دیا۔"

سارجنٹ ویڈ ولسن،کارپورل انتھونی سرون اور لانس کارپورل جاشوا وٹسمین بدقسمتی سے تعیناتی کے دوران، بٹالین نے جنگی کارروائی کے دوران تین مرینز کھوۓ ۔

ہیسلٹائین نے کہا کہ "بہت سے مرینز کم عمر کے ہیں اور جو انھوں نے باہر جا کر کام کیۓ ہیں وہ ایسے کام ہیں کہ کچھ لوگ اپنی پوری زندگی گزارنے کے بعد بھی ذمہ داری اور کامیابی کی اس سطح کے قریب بھی نہیں پہنچ پاتے ۔ ہماری اصول یہ ہے 'جہنم سے دور' اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس اصول کے مطابق افغانستان میں رہے۔"

خاندان کے اراکین جنھوں نے طویل عرصے تک اپنے پیاروں کی واپسی کا انتظار کیا، وہ مختلف ذرائع کے ذریعے ایک دوسرے سے دوری کے دوران بات چیت کرنے کے قابل تھے۔ان پیغامات کے ذریعے جو فیملی ریڈیینیس افسر جیمی فیرل نے پیش کیے، خاندان اور دوستوں نے بٹالینوں کی گھر واپسی کے دوران گھر واپسی کے غیر معمولی واقعات کا انتظام کرنے میں حصہ لیا۔

ہیسلٹائین نے کہا کہ "افغانستان میں گشت پر مرینز ایک بہت مضبوط خاندان کے پس منظر اور گھر سے ایک مضبوط حمایت کی ساخت کے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے ۔ اس طرح کی حمایت کی ساخت کو اس میں شامل کرنے کے قابل ہونا اور ان تمام لوگوں کو یہاں لانا، خاندان اور دوستوں کو، جو سات لمبے ماہ کے لئے ان مرینز کی حمایت کرتے رہے اور اس طرح انھیں یہاں مل کر لانے کے قابل ہو نا جہاں وہ سب دوبارہ اکٹھے ہو سکیں، کافی اہم ہے۔"

کیسل خاندان کی طرح، جو سب کے سب ویبسٹر، فلوریڈا سے آۓ تھے، سب نے اپنے پوسٹر، بینر اور پرچم جو وہ واپس آنے والے مرین کے لئے اٹھاۓ ہوۓ تھے، انھیں لپیٹا ، اس کو سامان کے ساتھ اٹھایا اور واپس گاڑی میں رکھ دیا۔

کیسل، جو بحریہ کے ریٹائرڈ سی بی ہیں اور ان کی تاریخ میں عراق کی تعیناتی شامل ہے، نے کہا کہ اس وقت بہت اچھا محسوس ہوتا ہے جب خاندان آپ کی واپسی پر آپ سے ملتا ہے۔ میں یہ تجربے سے کہ رہا ہوں ۔ میں مرین کور اور امریکہ کے لئے خدا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔"

 

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
120603-A-UG106-030

120603-A-UG106-030
viewed 805 times

فیس بُک پر دوست
23,111+