صفحہ اول | ملٹی میڈیا
امریکہ کے مرکزی کمان، سینٹکام کے بارے میں Array چھاپیے Array

امریکی مرکزی کمان، سینٹکام امریکی فوج کی 10 جنگی کمانڈ میں سے ایک ہے۔ سینٹکام سمیت ان میں سے چھ کمانڈز کو ذمہ داری کے علاقے دئیے گئے ہیں جہاں جنگی کمانڈر اپنی ذمہ داریوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کر سکتے ہیں جیسا کہ اتحادی کمانڈ پلان میں متعین کیا گیا ہے۔

CENTCOM

یورپی اور پیسفک جنگی کمان کے درمیان واقع ہونے کے ناطے امریکی مرکزی کمان کا علاقہ کرہ ارض کے "وسط" میں ہے اور ان 20 ممالک پر محیط ہے: افغانستان، بحرین، مصر, ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، اومان، پاکستان، قطر، سعودی عرب، شام، تاجکستان، ترکمانستان، متحدہ عرب امارات، ازبکستان اور یمن۔

مشن:

قومی اور بین الاقومی شراکت داروں کے ساتھ امریکی مرکزی کمان ممالک کے درمیان تعاون کا فروغ دیتی، بحرانی صورتحال پر ردِ عمل ظاہر کرتی اور ریاستی اور غیر ریاستی جارحیت کا جواب دیتی اور ترقی کو فروغ دیتی اور جہاں ضرورت ہو علاقائی سکیورٹی، امن و امان اور استحکام کے لیے حالات سازگار بناتی ہے۔

قیادت

جنرل جیمز این میٹس، کمانڈر

نائب ایڈمرل رابرٹ ہاورڈ، ڈپٹی کمانڈر

میجر جنرل کارل ہارسٹ، چیف آف سٹاف

کمانڈ سارجنٹ میجر فرینک اے گرپی

ان قائدین کے بارے میں مزید جانیں

موقف:

1 مارچ 2011 کو سینٹکام کی مسلح سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے امریکی میرین کور جنرل جیمز این میٹس، امریکی مرکزی کمان کمانڈر نے کہا کہ امریکی سنٹرل کمانڈ، سینٹکام دنیا کے اہم ترین خطے میں اپنے ساتھیوں، دوستوں اور اتحادیوں کی مدد سے آپریشنز پر نظر رکھتی ہے۔ سینٹکام پورے مشرقِ وسطیٰ اور جنوب و وسطی ایشیا میں وارفیئر، جارجیت، عسکریت پسندوں کی انتہا پسندی کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے جبکہ امن و امان اور استحکام کے قیام میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

سینٹکام کے موقف کے بارے میں مزید جانیں

تاریخ:

امریکی مرکزی کمان 1 جنوری 1983 کو قائم کی گئی تھی۔   ایران میں جب یرغمالی بحران اور افغانستان پر سوویت یونین کے حملے نے خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کی اہمیت اُجاگر کی تو صدر جمی کارٹر نے مارچ 1980 میں Rapid Deployment Joint Task Force RDJTF قائم کی۔ خطے میں مضبوط اور دیرپا حل فراہم کرتے ہوئے صدر رونالڈ ریگن نے RDJTF کو دو سال میں ایک مستقل متحد کمانڈ کی حیثیت دے دی۔ پہلا مرحلہ RDJTF کو امریکی تیاری کی کمانڈ سے علیحدہ کرنا تھا اور اس کے بعد جنوری 1983 میں USCENTCOM کو فعال کرنا تھا۔ سینٹکام کی تاریخ اور میکڈل فضائیہ بیس، فلوریڈا میں امریکی مرکزی کمان کے مرکزی دفتر کی عمارت کے بارے میں مزید جانیں۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
120603-A-UG106-030

120603-A-UG106-030
viewed 805 times

فیس بُک پر دوست
23,111+