Skip Navigation.

عالمی دہشت گردی کے خلاف معلومات کی تلاش

مطلوبہ
ودود محمد حافظ الترکی
پچاس لاکھ ڈالر تک کا انعام


تاریخ پیدائش : 21 جون، 1955
جائے پیدائش : بغداد، عراق
قد : 5’ 11”
بال : سیاہ
آنکھیں : گہرا سانولا
رنگ : زردی مائل سانولا
جنس : مرد
قومیت : فلسطینی
حیثیت : مفرور
عرفیتیں : سلیمان علی احمد الترکی سلمان علی الترکی، بو بکر محمد، سلیمان الترکی، سلیمان ترکی

ودود محمد حافظ الترکی کراچی، پاکستان میں 5 ستمبر، 1986 کو پین ایم فلائٹ 73 کی ہائی جیکنگ کے سلسلے میں ، جب جہاز زمین پر کھڑا ہوا تھا، مطلوب ہے۔ مندرجہ بالا فرد پر مندرجہ ذیل الزامات کے سلسے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے:

امریکہ کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کی سازش؛ امریکہ کے باہر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش؛ امریکہ کے باہر امریکی شہریوں کا قتل؛ امریکہ کے باہر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش؛ امریکہ کے باہر امریکی شہریوں کو شدید جسمانی گزند پہنچانا؛ یرغمال بنانا؛ پُر تشدد جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے آتشیں اسلحہ استعمال کرنا؛ ہوائی جہاز پر تباہ کن آلات رکھنا؛ ایک ہوائی جہاز میں سوار فرد کے خلاف تشدد کی کارروائی کا ارتکاب کرنا؛ ہوائی جہاز کی قزاقی؛ ہوائی جہاز دشمنی اور عناد کی بنیاد پر کسی ہوائی جہاز کو نقصان پہنچانا؛ اور جرم میں مدد دینا اور حوصلہ افزائی کرنا

ودود محمد حافظ الترکی، جمال سعید عبد الرحیم، محمد عبداللہ خلیل حسین الرحیال، اور محمد احمد المنور پر کراچی، پاکستان میں 5 ستمبر، 1986 کو پین ایم فلائٹ 73 کی ہائی جیکنگ میں حصہ لینے پر ، جب جہاز زمین پر کھڑا ہوا تھا، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔ ہوائی جہاز اور اس کے 379 مسافروں اور عملے کو جن میں کم از کم 78 امریکی شہری بھی شامل تھے، 16 گھنٹوں تک پکڑے رکھنے کے بعد، ہائی جیکروں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ شدید زخمی ہوگئے ۔خیال یہ ہے کہ یہ افراد ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک، ابو ندال تنظیم کے رکن رہ چکے ہیں۔

Click here to listen to a Public Service Announcement about this terrorist