Skip Navigation.

عالمی دہشت گردی کے خلاف معلومات کی تلاش

مطلوبہ
علی سعید بن علی الحوری
پچاس لاکھ ڈالر تک کا انعام


تاریخ پیدائش : جولائی10 یا جولائی 11، 1965
جائے پیدائش : سعودی عرب
قد : 5'2" (175 – 158 سینٹی میٹر)
بال : سیاہ
آنکھیں : سیاہ
جنس : مرد
خصوصیات : الحوری کے چہرے پر تل ہے۔.
شہریت : سعودی عرب کا
عرفیتیں : علی سعید بن علی الحوری

جون 25، 1996 کو سعودی حزب اللہ کے فعال کارکنوں نے دہران، سعودی عرب کے قریب خوبر ٹاور رہائشی کمپلیکس پر دہشت گرد حملہ کیا۔ اس وقت کمپلیکس کو امریکی فوجیوں کی رہائش لے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ دہشت گرد پلاسٹک کی دھماکہ خيز اشیاء سے بھرا ہوا ایک ٹینکر لے کر پارکنگ کے علاقے میں پہنچے اور اسے دھماکے سے اڑا دیا جس سے قریبی عمارت تباہ ہوگئی۔ حملے میں 19 امریکی فوجی اور ایک سعودی شہری مارے گئے جبکہ مختلف قومیتوں کے حامل دیگر 372 لوگ زخمی ہوگئے۔.

مذکورا بالا شخص کو داہران سعودی عرب میں خوبار ٹاور فوجی ھاؤسنگ کمپلکس پر جون 25، 1996 میں کی گئی بمباری کے لئے ایسٹرن ڈسٹرکٹ ورجینیا میں مجرم قرار دیا گیا۔.

مذکورہ بالا شخص پر مندرجہ ذیل الزامات عائد کئے گئے ہیں:

امریکی شہریوں کے قتل کی سازش؛ امریکی ملازمین کو ہلاک کرنے کی سازش؛ امریکی شہریوں کے خلاف وسیع تباہی کے حامل ہتھیاروں کیے استعمال کی سازش؛ امریکی ملکیت کو تباہ کرنے کی سازش؛ قومی دفاعی تنصیبات پر حملے کی سازش؛ جان لیوا بم حملے؛ امریکی شہریوں کے خلاف وسیع تباہی کے حامل ہتھیاروں کا استعمال؛ تشدد آمیز جرم کے دوران تباہ کن آلہ استعمال کرتے وقت ہلاکت؛ وفاقی ملازمین کا قتل؛ اور وفاقی ملازمین کے قتل کی کوشش۔.