اتحادی ممالک |
منجانب 11 ستمبر 2001 کو 80 سے زائد ممالک کے لوگ جاں بحق ہوۓ – دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معصوم مرد، عورتیں اور بچے ۔ سانحے کے گھنٹوں کے اندر اندر، اتحاد پر مبنی کئ ممالک دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لیے جمع ہوۓ – حقیقتا" سینکڑوں ممالک نے مختلف طریقوں سے حصہ لیا – کچھ نے ملٹری کے زریعے، دیگر نے سفارتی، معاشی اور مالی طور پر۔ کچھ ممالک نے کھل کر مدد کی، دوسروں نے اپنی شرکت ظاہر نہ کرنے کو ترجیع دی۔ یونائٹڈ سٹیٹس نے اتحاد کا قیام 12 ستمبر 2001 سے شروع کیا، اور اس وقت 70 ممالک ہیں جو دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ کی حمایت کر رہے ہیں۔ اب تک 21 ممالک نے یو ایس سینٹرل کمانڈ کے دائرہ عمل کے علاقوں میں 16،000 سے زائد فوجی دستوں کی صف بندی کی ہے۔ یہ رضامندوں کا اتحاد دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے، چاہے وہ جہاں بھی ہو ۔ صرف افغانستان ، کابل میں ہمارے اتحادی شراکت دار آپریشن اینڈیورنگ فریڈم اور انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس میں تقریبا" 8،000 فوجی دستے مہیا کر رہے ہیں – جو کہ افغانستان میں 15،000 غیر افغانی قوتوں کا نصف سے زیادہ بنتا ہے۔ دہشگردی کے خلاف جنگ وسیع پیمانے کی کوشش ہے جس میں وقت لگے گا۔ اس مہم اور مستقبل کی مہمات کے لیے اس اتحاد ی سلسلے کی ضرورت ہے جو چیلنجوں کا مقابلہ کر ے اور اس کاروائی سے جڑے خطرات کو قبول کرے۔ اتحادی قوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کاروائیوں کے وسیع سلسلے میں اہم امداد کی ہیں۔ مخصوص امداد میں شامل ہیں زمین، فضا اور سمندر میں استمعال کی اہم انٹیلیجنس، عملہ، آلات اور اثاثے، لیکن یہ صرف اسی تک محدود نہیں۔ اتحادی ممبران نے رابطہ ٹیمیں بھی فراہم کیں، منصوبہ بندی میں بھی شرکت کی، بیسیں مہیا کیں اور فضائی حدود میں پروازوں کی اجازت دی – ساتھ ساتھ انسانیت کی فلاح و بہبود پر مبنی اعانت کی بڑی امداد بھی کی۔ اتحادی ممالک: · البانیہ · آرمینیا · آسٹریلیا · بیلجیئم · بلگیریا · کینیڈا · کروایشیا · ڈینمارک · ذیبوٹی · مصر · ایرٹریا · ایسٹونیا · ایتھوپیا · فی جی · فن لینڈ · فرانس · جارجیا · جرمنی · یونان · ہنگری · اٹلی · جاپان · اردن · کازکستان · کینیا · کویت · کریغستان · لیٹ ویا · میسیڈونا · مالڈوا · منگولیا · مراکش · نیپال · ندرلینڈ · نکاراگوا · ناروے · پاکستان · پولینڈ · پرتگال · قطر · رومانیہ · روس · سنگاپور · سلوینیا · سپین · سوئیڈن · ٹونگا · ترکی · یوگینڈا · یوکرائن · انگلستان · یمن افغانستان میں انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورسز کے ٹروپ نمبر اور امداد دیکھیں |
جنگی کیمرہ
مرکزی کمان کی تصویریں
افغان فوجوں نے افغانستان کی ہائی وے-1 سڑک کے تحفظ کے لیۓ مشن کی قیادت کی
ایچ ایم ایچ – 466 کے ساتھ مرینز نے صوبہ ہلمند میں آخری پرواز کی
افغان بارڈر پولیس کے لیۓ ڈے کئیر مرکز
افغان بارڈر پولیس کے لیۓ ڈے کئیر سنٹر
لیتھرنیک کے رہنماوں نے مسلمان فوجی بھائیوں کے ساتھ رمضان المبارک کے مہینے میں ملاقات کی