صفحہ اول | خبریں | خبریں | افغان بارڈر پولیس کے لیۓ ڈے کئیر سنٹر
افغان بارڈر پولیس کے لیۓ ڈے کئیر سنٹر
منجانب Sgt. Kimberly Lamb, 37th Infantry Brigade Combat Team
120813_care
37 ویں انفینٹری بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے فوجیوں، جرمن فوج اور افغان خواتین بارڈر پولیس کے اہلکار ایک کمرے کو اے بی پی کی اہلکاروں کے بچوں کے لیۓ ڈے کئیر میں تبدیل کرنے کا کام ختم کرنے کے بعد ایک گروپ فوٹو کے لئے اکھٹے۔ (37 آئی بی سی ٹی فوٹو منجانب رابرٹ پینٹ)

مزار شریف (13 اگست، 2012) – 37 انفنٹری بریگیڈ کامبیٹ اور ان کے ساتھ جرمن اور افغان بارڈر پولیس کی خواتین کی انگیجمنٹ ٹیم سے فوجیوں نے 10 جولائی کو مزارے شریف کے قریب پانچویں زون میں ڈے کئیر کے افتتاح کی تقریب منائی۔

پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کا آغاز 2012  کے موسم بہار میں اس وقت ہوا جب 37 ویں آئی بی سی ٹی  ای ایف ٹی کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیئے منعقد شوری کے دوران اے بی پی کی خواتین فوجیوں کے ساتھ بات چیت ہوئی۔

اے بی پی کی خواتین فوجیوں نے اس بات پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا کہ جب وہ کام پر جاتی ہیں تو ان کے بچوں کو یا تو ہمساۓ سنبھالتے ہیں یا وہ بغیر کسی نگرانی کے گھروں میں اکیلے رہتے ہیں۔

"ان میں سے بہت سوں نے اعتراف کیا کہ وہ تمام دن خوفزدہ رہتی تھیں اور اس مستقل پریشانی کے باعث کام پر آنے کو ناپسند کرتی تھیں،" سٹاف سارجنٹ ڈیزرے لن نے کہا جو کہ 37 ویں آئی بی سی ٹی کے ساتھ ای ایف ٹی لیڈر اور پراجیکٹ کوارڈینیٹر ہیں۔

نۓ ڈے کئیر کے بارے میں خبر زبانی اور انٹر نیٹ کے ذریعے بہت تیزی سے پھیل گئی۔

لینی نے جلدی سے جرمن فوجیوں کے ایک گروپ جو کہ مزار شریف کے قریب کیمپ مائیک سپین  پر تعینات ہیں، کے ساتھ ڈے کئیر کی تعمیر اور سینٹر میں شیلفیں اور الماریاں لگانے میں مدد کے لیئے رابطہ کیا۔  ای ایف ٹی نے پھر 37 ویں آئی بی سی ٹی کے دوستوں اور خاندانوں سے نئے ڈے  کئیر کے لیئے ضرورت کے سامان کی فراہمی کی وضاحت کی۔

37 ویں آئی بی سی ٹی کے خاندانوں اور دوستوں نے درخواست کو سمجھا اور فوری طور پر کپڑے، کھلونے اور دیگر اشیاء کی فراہمی افغانستان کو شروع کر دی۔

کیٹرینا ڈیٹلنگ، میجر جان ڈیٹلنگ کی اہلِيَہ جو کہ مستقبل کی کاروائیوں کے آفیسر اور ہیڈکوارٹر کمپنی، 37 ویں آئی بی سی ٹی کے ساتھ ہیں، ایک بیوی ہیں جنہوں نے اس سامان کی درخواست میں مدد دی۔

"جو کہانی سٹاف سارجنٹ لینی نے اے بی پی خواتین کے بارے میں بھیجی اس کو پڑھنے کے بعد، میرا دل ان میں سے ہر ایک کے لیئے پریشان ہوا،" ڈیٹلنگ نے کہا۔ میں تین چھوٹے بچوں کی ماں ہوں اور میں نے ان کو بغیر کسی کی نگرانی کے چھوڑ کر کام پر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ میں آج تک اس طرح کے منظم کام کا حصہ نہیں بنی اور اب اپنے شوہر کے ساتھ مل کرجو وہاں تعینات ہیں، ایسے منصوبے پرجس کا براہ راست افغانستان پر اثر ہو، کی مدد کرنے کے لیئے پرجوش ہوں۔"

ڈیٹلنگ نے اپنی چرچ کے دوستوں سے رابطہ کیا۔

"میرے دوستوں سے جو اس کام میں مدد دینا چاہتے تھے زبردست جواب ملا،" ڈیٹلنگ نے کہا۔

لینی نے کیمپ مائیک سپین میں ایک ذخیرے کی جگہ بنائی ور جرمن اور امریکی فوجیوں نے پانچویں زون پر ڈۓ کئیر کی تعمیر اور اسے تیار کرنے میں مدد دینے کے لیۓ متعدد دورے کیۓ۔

پانچویں زون میں ڈے کئیر کے کمروں میں سونے، کھیلنے، سیکھنے، اور کھانا کھانے کے لیۓ الگ الگ جگہیں مختص کی گئی تھیں۔ ایک بڑی دیوار پر سینری پینٹ کی گئی تھی اور کھڑکیوں پر گہرا رنگ کیا گیا تھاتاکہ شدید دھوپ کمرے کو زیادہ گرم نہ کر دے۔

منگل، 10 جولائی کو امریکی اور جرمن فوجیوں جنہوں نے اس منصوبے پر کام کیا کئی اے بی پی کی خاتون فوجیوں کو خوش آمدید کہا جو پہلی بار اپنے بچوں کو ڈے کئیر لائیں تھیں۔ اس دورے سے فوجیوں کو بچوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔

 

Media Gallery

ویڈیو، بصری
تصویریں

جنگی کیمرہ -->

مرکزی کمان کی تصویریں -->

no press releases available at this time
No audio available at this time.
Content Bottom

@CentcomNews //Social Media//

حالیہ ٹویٹز
حالیہ فلکر پر تصویریں
120603-A-UG106-030

120603-A-UG106-030
viewed 487 times

فیس بُک پر دوست
22,348+