Skip Navigation.

عالمی دہشت گردی کے خلاف معلومات کی تلاش

مطلوبہ
عبد الرحمان یاسین
پچاس لاکھ ڈالر تک کا انعام


تاریخ پیدائش : اپریل 10، 1960
جائے پیدائش : بلومینگٹن، انڈیانا
قد : تقریباً 5'10" (178 سینٹی میٹر)
وزن : تقریباً 180 پونڈ (82 کیلوگرام)
بال : سیاہ
آنکھیں : بھورا
رنگ : زیتونی
جنس : مرد
شہریت : امریکی
خصوصیات : دائیں ران پر ممکنہ طور پر کسی کیمیاوی مادے کے جلنے کا نشان۔ مرگی کا مریض؛ اس حالت کے لئے دوا لیتا ہے۔.
عرفیتیں : عبد الرحمان سعید یاسین، عبود یاسین، عبدالرحمان ایس طٰہٰ، عبدالرحمان ایس طاہر

عبد الرحمان یاسین نے نیو یارک شہر میں فروری 1993 میں عالمی تجارتی مرکز پر ہونے والے بم کے حملے میں ماسٹر مائنڈ رمزی احمد یوسف کی براہ راست مدد کی۔ یوسف اور یاسین دھماکہ خيز مواد سے بھرا ہوا ایک ٹرک لے کر ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے تہ خانے میں داخل ہو گئے۔ اِس حملے میں چھ لوگ مارے گئے اور ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ یاسین گرفتاری سے بچنے کے لئے بمباری کے فوراً بعد امریکہ سے فرار ہو گیا۔.

بمباری کے بعد قانون کا نفاذ کرنے والے اہلکاروں کو ثبوت ملا جس کے نتیجے میں یاسین سمیت بمباری میں شامل متعدد مشتبہ لوگوں کی گرفتاری اور سزایابی عمل میں آئی۔.

یاسین کی پیدائش امریکہ میں ہوئی، وہ 1960 کی دہائی کے دوران عراق منتقل ہوگیا اور 1992 کے موسم خزاں کے دوران امریکہ واپس چلا آیا۔ اس کے پاس امریکی پاسپورٹ ہے۔.

مذکورہ بالا شخص پر مندرجہ ذیل الزامات عائد کئے گئے ہیں:

آتشزدگی یا دھماکہ خيز آلات سے نقصان؛ آتشزدگی یا دھماکہ خیز آلات سے امریکی ملکیت کو نقصان پہنچانا؛ بین الریاست تجارتی ترسیل میں دھماکہ خيز مادہ لیجانا؛ موٹر گاڑیوں یا موٹر گاڑی کی تنصیبات کی تباہی؛ جرم کرنے یا امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش؛ اعانت جرم؛ موت کا سبب بننے کے وقت موت یا تا حیات قید کی سزا؛ سرکاری فرائض انجام دینے کے دوران ایک وفاقی افسر پر حملہ؛ اور ایک جان لیوا ہتھیار یا آلے سے تشدد آمیز جرم انجام دینا۔.