Skip Navigation.

عالمی دہشت گردی کے خلاف معلومات کی تلاش

مطلوبہ
ڈوکو عمروف
پچاس لاکھ ڈالر تک


عرفیتیں : ڈوکا عمروف، ڈوکو عمروف
تاریخ پیدائش : 13 اپریل، 1964
جائے پیدائش : خارسینوئی، چیچنیا
بال : بھورا
آنکھیں : بھورا
چہرے کے بال : پوری داڑھی، مونچھیں
شہریت : روس

ڈوکو عمروف شمالی قفقاز میں قائم امارتِ قفقاز (CE) گروپ کا سینیئر لیڈر اور فوجی کمانڈر ہے ۔ امارتِ قفقاز کا علانیہ مقصد تشدد کے ذریعے شمالی قفقاز، جنوبی روس اور وولگا کے علاقے میں ایک اسلامی امارت قائم کرنا ہے جس کا امیر عمروف ہو گا۔ عمروف کی قیادت میں، امارتِ قفقاز نے خود کش بمباری اور دہشت گردی کی دوسری کارروائیاں کی ہیں۔ امارتِ قفقاز نے عمروف کی کمان میں پُر تشدد حربے استعمال کیے ہیں جن میں گھریلو ساخت کے بم (IED)، گاڑیوں میں نصب گھریلو ساخت کے بم اور بمباری کے خود کش حملے شامل ہیں۔ عمروف نے بہت سے حملوں کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا ہے جس میں 2010 میں ماسکو کی سب وے میں بمباری کا واقعہ شامل ہے ۔ اس واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 2009 میں نیوسکی ایکسپریس ٹرین پر بمباری کی تھی جس مین 28 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

جون 2010 میں ، امریکی محکمۂ خارجہ نے عمروف کو ایگزیکیوٹو آرڈر 13224 کے تحت خصوصی طور پر نامزد کردہ عالمی دہشت گرد قرار دیا۔ عمروف نے کئی بیانات جاری کیے ہیں جن میں اپنے پیروکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امارتِ قفقاز کے علانیہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تشدد کا استعال کریں۔ علانیہ دشمنوں میں امریکہ، نیز اسرائیل، روس اور برطانیہ شامل ہیں۔

Click here to listen to a Public Service Announcement about this terrorist