Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
بسم اللہ کی عبارت بنگلہ دیشی آئین کا حصہ رہے گی: وزیرِ قانون کی یقین دہانی


May 7, 2009

بنگلہ دیش کے وزیرِ قانون شفیق احمد نے جمعرات کے دِن  یہ واضح کر دیا کہ اگر ملک کے آئین کی پانچویں ترمیم کو کالعدم قرار دے بھی دیا گیا پھر بھی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی عبارت آئین میں برقرار رہے گی۔

بنگلہ دیش کا آئین بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سے شروع ہوتا ہے۔

یہ تنازع اِس لیے کھڑا ہوگیا ہے کیونکہ شیخ حسینہ کی حکومت نے سپریم کورٹ میں چند روز قبل یہ اپیل کی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کو بحال کردے جِس کے تحت آئین کی پانچویں ترمیم کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔

اِس متنازع ترمیم کے ذریعے بنگلہ دیش کے سیکولر کردار کو ختم کردیاگیا تھا اور 1975ء میں ایک فوجی بغاوت میں شیخ مجیب الرحٕمٰن کے قتل کے بعد ملک میں بننے والی فوجی حکومتوں کو آئینی منظوری دے دی گئی تھی۔

2005ء میں ہائی کورٹ نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں پانچویں ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 15اگست 1975ء سے 1979ء کے درمیان اخوندکر مشتاق احمد، ابو سادات اور ضیاالرحمٰن کی سربراہی میں بننے والی تینوں فوجی حکومتیں بالکل غیر قانونی تھیں۔

تاہم بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اور جماعت ِ اسلامی کی مخلوط حکومت نے سپریم کورٹ سے ہائی کورٹ کے اِس فیصلے کے خلاف حکمِ امتناعی لے لیا تھا۔اب وزیرِ اعظم شیخ حسینہ  واجد نے سپریم کورٹ سے ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کی بحالی کی درخواست کی ہے۔

وزیرِ قانون نے وضاحت کی کہ اگر ایسا ہوا تو وہ چار بنیادی اصول دوبارہ رائج ہو جائیں گے جِن کو 1972ء کے آئین میں ملک کی پالیسی کی بنیاد قرار دیا تھا۔ یہ چار اصول تھے: قومیت، سیکولرزم، سوشلزم اور جمہوریت۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فوج کو بھرپور کارروائی کرنے کا حکم: وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب
”تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے“  Video clip available
پاکستان، عراق اور افغانستان کےلیے امریکی امداد کا بل منظور
امریکہ کے پاس کرزئی اور زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: امریکی اخبار
ٹوینٹی 20میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی
سوائن فلو کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی : عالمی ادارہٴ صحت
کینیڈا قندہار میں ڈیم کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ ڈالر دے گا
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا اختتام
بھارتی چیف الیکشن کمشنر کا نام ووٹر لسٹ سے خارج
سیف علی خان، اسلام کے تصور وحدانیت سے متاثر؟
عامر خان کی نئی فلم کی ننھی اداکارہ
بسم اللہ کی عبارت بنگلہ دیشی آئین کا حصہ رہے گی: وزیرِ قانون کی یقین دہانی
امریکی اخبارات: پاکستان کو ایک دھیلا نہ دیں جب تک۔۔۔
اوباما انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ بجٹ میں17 ارب ڈالر کی کٹوتیوں کا امکان
افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ
باغی تامل ٹائیگرز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں: سری لنکا
امریکی مال بردار جہاز قزاقوں کے حملے سے بال بال بچا
پاکستان کا جنوب اور طالبان کا قبضہ؟ علاقائی منافرت میں طالبان کا فائدہ
”لڑائی کی وجہ سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا“
طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، سوات میں زمرد کی کانوں پر سرکاری قبضہ
بلوچستان میں سکولوں میں قومی ترانہ نہ پڑھنے  کی دھمکی 
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت بھارت کو تجارتی رعایت نہیں دی جارہی
سوات امن معاہدہ ختم نہیں ہوا ، دفتر خارجہ
بھارت میں انتخابات کا چوتھا مرحلہ
پاک افغان صدور کے ساتھ ملاقات ’انتہائی مفید‘: صدر اوباما
لفظ کہانی:  Axe to grind
سوات میں فوجی آپریشن سے  امریکا کی مثبت توقعات   Video clip available
لفظ کہانی:  کینگرو کورٹ
سیٹزن جرنلزم  کی مقبولیت میں اضافہ  Video clip available
دورہ امریکا کے مقاصد حاصل کرلیے گئے  ہیں: اکبر خواجہ  Video clip available
’صدر زرداری نےپاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کیا‘