Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
حامد کرزئی نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

May 4, 2009

Hamid_Karzai

حامد کرزئی

افغان صدر حامد کرزئی نے 20اگست کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پیر کے روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ 2004ء میں افغانستان کے صدر منتخب ہونے والے حامد کرزئی دوسری مدت کے لیے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے موجودہ نائب صدر کریم خلیلی اور سابق نائب صدر محمد قاسم فہیم کو نائب صدور کے لیے نامزد کیا ہے اور ان کے کاغذات بھی جمع کروائے۔

صدر کرزئی نے اس موقع پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ان سے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن وہ دوبارہ افغان عوام کی خدمت کے لیے عہدہ صدارت کے امیدوار ہیں۔

حامد کرزئی کا تعلق افغانستان کے اکثریتی پشتون قبیلے سے ہے جب کہ ان کے نامزد کردہ نائب صدور میں سے قاسم فہیم تاجک اور کریم خلیلی کا تعلق ہزارہ قبائل سے ہے۔ان کے مد مقابل صوبہ ننگرہار کے گورنر گل آغا شیرازی نے گزشتہ ہفتے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے جبکہ سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہ بھی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کاعندیہ دے چکے ہیں تاہم انھوں نے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

 مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ چند برسوں میں افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے حملوں میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتوں اور حکومت پر بدعنوانی کے الزامات کے باعث صدر حامد کرزئی کی ساکھ بہت متاثر ہوئی ہے۔ 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
شدت پسندوں کی دھمکی کے بعدڈھاکہ کے غیر ملکی سفارت خانوں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت
ہانگ کانگ میں سوائن فلو کا قرنطینہ ختم کر دیا گیا
بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوٕں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکیں
امریکی حکام نے افغان شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا
کانگریس کی قیادت والے محاذ میں دراڑیں
امریکہ فوجی اور سویلین شعبوں میں پچاس پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دے گا
بھارتی کشمیر میں طالبان کے جزیہ ٹیکس کے خلاف مظاہرے
اسلام کی تہِہ دل سے عزت کرتا ہوں: پوپ
مالاکنڈ ڈویژن سے نقل مکانی جاری، تعداد کے بارے میں متضاد دعوے
”تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے“  Video clip available
کراچی میں ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عوام مشکلات کا شکار  Video clip available
آٹھواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ہفتے سے شروع
فوج کو بھرپور کارروائی کرنے کا حکم: وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب
پاکستان، عراق اور افغانستان کےلیے امریکی امداد کا بل منظور
امریکہ کے پاس کرزئی اور زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: امریکی اخبار
ٹوینٹی 20میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی
سوائن فلو کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی : عالمی ادارہٴ صحت
کینیڈا قندہار میں ڈیم کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ ڈالر دے گا
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا اختتام
طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی، متعدد ہلاکتیں