فرمان اللہ جان نےورسک روڈ، گاؤں دارمنگی، پشاور سے لکھا ہے کہ اس محاورے کا مطلب کیا ہےٕ Might is right
فرمان صاحب، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، اردو میں اس محاورے کا متبادل ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔
انگریزی میں مائیٹ کے کئی مطالب ہیں:
ایک تو یہ امدادی الفاظ کی فہرست میں آتا ہے جیسےdo, have, may, will, be اور یہاں اس سے مراد ہے شاید یا ہو سکتا ہے۔
پھر اسم کے طور پر اس کا مطلب طاقت ہے۔ اس محاورے میں یہی مطلب مراد ہے۔ یعنی جس کے ہاتھ میں طاقت ہو وہ ہر کام کروا سکتا ہے۔