Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

 
45 زبانوں میں خبریں
اقتصادی منصوبہ روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرے گا: اوباما

January 10, 2009

Barack Obama

امریکہ کے نو منتخب صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اُن کا اقتصادی بحالی کا منصوبہ 30سے لے کر 40لاکھ تک ملازمتوں کو بچائے گا یا روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

مسٹر اوباما نے ریڈیو پر اپنی ہفتہ وار تقریر میں کہا ہے کہ اُن میں 90 فیصد نئى اسامیاں نجی شعبے میں پیدا ہوگی۔ باقی سرکاری شعبے میں وہ اسامیاں ہوں گی جنہیں حکومت بجٹ میں کٹوتیوں سے بچائے گی جیسے اساتذہ، پولیس اور انتہائى اہم خدمات فراہم کرنے والے دوسرے لوگ۔

نو منتخب صدر نے کہا ہے کہ یہ اعدادوشمار اُن کی اقتصادی ٹیم کے تجزیہ نگاروں نے مرتب کیے ہیں۔

تجزیہ نگاروں کی اس رپورٹ کے مطابق مسٹر اوباما کا منصوبہ پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو صاف سُتھری توانائى کے شعبے میں کام فراہم کرے گا جب کہ مزید چار لاکھ لوگ ملک کی سڑکوں، پُلوں اور سکولوں کی مرمّت کاموں میں مصروف ہوجائیں گے۔

محکمہٴ محنت نے جمعے کے روز کہا تھا کہ امریکہ میں صرف دسمبر کے مہینے میں پانچ لاکھ لوگ اپنے روز گار سے محروم ہوئے ہیں۔ مسٹر اوباما کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس بات کی بہت واضح یقین دہانی ہے کہ حکومت کو فوری طور پر قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
مالاکنڈ ڈویژن میں 140 سے زائدطالبان ہلاک  Video clip available

  مزید خبریں
امریکہ فوجی اور سویلین شعبوں میں پچاس پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دے گا
بھارتی کشمیر میں طالبان کے جزیہ ٹیکس کے خلاف مظاہرے
اسلام کی تہِہ دل سے عزت کرتا ہوں: پوپ
مالاکنڈ ڈویژن سے نقل مکانی جاری، تعداد کے بارے میں متضاد دعوے
”تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے“  Video clip available
کراچی میں ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عوام مشکلات کا شکار  Video clip available
آٹھواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ہفتے سے شروع
فوج کو بھرپور کارروائی کرنے کا حکم: وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب
پاکستان، عراق اور افغانستان کےلیے امریکی امداد کا بل منظور
امریکہ کے پاس کرزئی اور زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: امریکی اخبار
ٹوینٹی 20میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی
سوائن فلو کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی : عالمی ادارہٴ صحت
کینیڈا قندہار میں ڈیم کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ ڈالر دے گا
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا اختتام
طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی، متعدد ہلاکتیں