سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
|
May 4, 2009
|
|
| Elderly Sri Lankan women hold photograph of the Sunday Leader newspaper editor Lasantha Wickrematunge during his funeral procession in Colombo, Sri Lanka, 12 Jan 2009 | سری لنکا کے ایک صحافی کو، جنہیں اس سال کے شروع میں قتل کردیا گیا تھا، موت کے بعد اقوامِ متحدہ کا پریس کی آزادی کا انعام دیا گیا ہے ۔
لسانتھا وِکرما ٹنگے اخبار ”سنڈے لیڈر“ کے شریک بانی اور ایڈیٹر تھے اور حکومت پر بڑی بے باکی کے ساتھ نکتہ چینی کیا کرتے تھے۔ اُنہیں جنوری میں مسلح لوگوں نے اچانک حملہ کرکے اُس وقت ہلاک کردیا تھا جب وہ کولمبو میں کام پر جارہے تھے۔
اُن کی بھتیجی نتالی سمارا سنگھے نے پیر کے روز دوحہ، قطر میں اپنے چچا کی جانب سے ورلڈ پریس فریڈم انعام وصول کیا۔ انہوں نے کہا کہ لسانتھا وِ کرما سنگھے کے کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے تنظیم نے ظالم حکم رانوں کو یہ اہم پیغام بھیجا ہے کہ پیغام پہنچانے والے کو ہلاک کردینا مسئلے کا کوئى حل نہیں ہے۔
ذرائع ابلاغ کی آزادی کے لیے دوحہ سینٹر کے ایک عہدے دار نے سری لنکا کے صحافی کو ہیرو قرار دیتے ہوئے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ اُن کی خدمات کا اعتراف کرنے سے سری لنکا میں نامہ نگاری کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
|