|
فائل فوٹو |
ترکی کے شہر Mardinکے قریب ایک دیہات میں شادی کی تقریب کے دوران نقاب پوش افراد نے خود کار ہتھیاروں اور گرینیڈ سے حملہ کر کے 45افراد کو ہلاک اور کم از کم چھ کو زخمی کر دیا۔ ترک حکام کے مطابق یہ حملہپیر کے روز Bilgeدیہات میں کیا گیا جو انقرہ سے 600کلومیٹر دور واقع ہے۔
حملے کے بعد فوجیوں نے دیہات کو جانے والے تمام راستوں کو بند کر کے مسلح حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔حکام کے مطابق تاحال اس حملے کے محرک کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا جو گاؤں کے ایک رہائشی کی بیٹی کی شادی میں ہوا ہے۔
وزیر داخلہ Besir Atalayکا کہنا ہے کہ اس حملے کا بظاہر دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں لگتا۔ ترکی کے NTV ٹیلی وژن کا کہنا ہے کہ تشدد کے اس واقعے میں کرد علیحد گی پسندوں سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ ملیشیا فورس کے متحرب ممبران ملوث ہو سکتے ہیں جب کہ بعض اطلاعات کے مطابق حملے کا تعلق قبائلی جھگڑ ے سے ہو سکتا ہے۔