”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
|
May 4, 2009
|
|
| Admiral Mike Mullen, left, Rear Admiral Scott Van Buskirk talk with Pakistani Army General Ashfaq Kayani and Pakistani Army Lt. General Ahmad Shuja Pasha (US Navy Photo) | امریکی مسلح افواج کے سربراہ مائیکل ملن نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں اور اُن کے دہشت گردوں کے ہاتھو ں میں چلے جانے کا امکان نہیں ہے۔
جوائىنٹ چیفس آف سٹاف کے چئىرمین ایڈمرل مائیکل ملین نے پیر کے روز پینٹاگان میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے حالیہ برسوں میں پاکستان کے جوہری اسلحہ خانے کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اُس ملک کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ملین نے کہا کہ اُنہیں اس بارے میں اطمنان ہے کہ پاکستانی فوج خطرے کو سمجھتی ہے اور وہ جوہری تنصیبات کی حفاظت کررہی ہے۔
لیکن انہوں نے کہا کہ طالبان جنگ جوؤں اور دہشت گردوں سے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کو جو خطرہ درپیش ہے، وہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے لیے ایک باعثِ تشویش معاملہ ہے۔
اخبار نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ اس بارے میں پریشان ہے کہ پاکستان میں باغی کسی جوہری ہتھیار پر قبضہ کرنے کی کو شش کرسکتے ہیں یا وہ اپنے ہمدردوں کو لیبارٹری یا ایندھن سازی کی تنصیبات میں گُھسا سکتے ہیں۔
|