Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
لتا منگیشکر:  خواہش موسیقار بننے کی تھی


May 3, 2009

 بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی زندگی پر کئی کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔  بھارت کی ’نائٹنگیل‘ لتا کی موسیقی کی دنیا میں لافانی خدمات کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اِس گلوکارہ کے بارے میں جتنا لکھا جائے وہ کم ہے۔  شاید اسی لیے برطانیہ کے لندن شہر میں مقیم ڈاکیومینٹری فلمساز اور مصنفہ نسرین منی کبیر نے لتا کی زندگی کے کئی ان چھوئےخوب صورت پہلوؤں کو اپنی نئی تصنیف ’لتا اِن ہر اون وائس’  کے ذریعے لوگوں کے سامنے لانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

بھارت میں اس کتاب کا اجراء 15 مئی کے روز کیا جائے گا۔  تاہم اِس کتاب کے چرچے ہر ایک کی زبان پر ہے۔  پچھلی سات دہائیوں سے گائیکی کی دنیا میں اپنی سریلی کوئل جیسی آواز کا جادو بکھیرنے والی  لتا نے نسرین منی کی نئی کتاب ’لتا اِن ہر اون وائس’ میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ وہ گلوکارہ نہیں بلکہ موسیقار بننے کی آرزو رکھتیں تھی۔  تاہم اُن کے بھائی نے انہیں مراٹھی فلموں کے لیے موسیقی تیار کرنے کی بجائے اپنا پورا دھیان گائیکی کے فن میں لگانے کی صلاح دی۔

خیال رہے کہ 1991ء میں چینل فور ٹیلی ویژن کے لیے نسرین منی نے چھ قسطوں پر مشتمل لتا منگیشکر کے انٹرویو پر مبنی ’لتا اِن ہر اون وائس’ نامی دستاویزی فلم بنائی تھی۔  17 سال کے طویل وقفے کے بعد 2008ء میں نسرین منی نے اپنی اِس دستاویزی فلم کو کتابی شکل دینے کا فیصلہ لیا۔

پھر کیا تھا پچھلے سال مئی سے اگست تک کے چار مہینوں میں لتا کے گھر انٹرنیشنل فون کالز کی بھرمار ہو گئی۔   لندن میں رہائش پذیر نسرین منی نے بذریعے فون لتا کےماضی اور موجودہ زندگی کے حالات کو دوبارہ کھگالنا شروع کیا۔  اگر یہ کہا جائے کہ نسرین منی کبیر اور گلوکارہ لتا کے درمیان ہونے والی گفتگو کے کچھ اقتباسات کا نام  ’لتا اِن ہر اون وائس’ ہے تو غلط نہ ہوگا۔

نسرین منی کے ساتھ اپنے فلمی سفر کے پرانے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے لتا نے اس نئی کتاب میں اپنی پیشہ ور زندگی کے کئی راز افشا کیے ہیں۔  بھارتی فلم انڈسٹری میں اب تک 27  ہزار نغموں کو اپنی آواز دینے والی لتا اپنے کیریئر کی شروعات میں پوشیدہ طور پر مراٹھی فلموں کے لیے موسیقی تیار کرتی تھیں۔  تاہم 1966ء میں یہ راز اس وقت کھلا جب مراٹھی فلم میں بہترین موسیقی کا ایوارڈ موسیقار آنندگھن کو دیا گیا۔  اور اسٹیج پر یہ اعلان کیا گیا کہ دراصل  آنندگھن کوئی اور نہیں خود لتا منگیشکر ہیں۔

’لتا اِن ہر اون وائس’ نامی کتاب میں لتا نے اپنے ساتھی گلوکاروں کیشور کماراور مکیش اور ان کے علاوہ پنڈت نہرو اور اندراگاندھی سمیت متعدد ہستیوں کے ساتھ بیتائے ہوئے یادگار لمحات کا ذکر کیا ہے۔  بہت کم لوگ اِس واقعے سے واقف ہیں کہ گزرے زمانے کی سپرہٹ فلم آنند کے ھدایت کار رشی کیش مکھرجی چاہتے تھے کہ فلم کی موسیقی لتا تیار کریں تاہم مصروفیت کے باعت لتا نے منع کردیا۔ 

واضح رہے اِس سال کے آغاز میں اِس عظیم گلوکارہ کے گھٹنوں کا کامیاب آپریشن پونہ شہر کے اسپتال میں کیا گیا تھا۔  فی ا لحال لتا منگیشکر ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
مالاکنڈ ڈویژن سے نقل مکانی جاری، تعداد کے بارے میں متضاد دعوے
”تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے“  Video clip available
کراچی میں ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عوام مشکلات کا شکار  Video clip available
طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی، متعدد ہلاکتیں
آٹھواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ہفتے سے شروع
فوج کو بھرپور کارروائی کرنے کا حکم: وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب
پاکستان، عراق اور افغانستان کےلیے امریکی امداد کا بل منظور
امریکہ کے پاس کرزئی اور زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: امریکی اخبار
ٹوینٹی 20میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی
سوائن فلو کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی : عالمی ادارہٴ صحت
کینیڈا قندہار میں ڈیم کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ ڈالر دے گا
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا اختتام
بھارتی چیف الیکشن کمشنر کا نام ووٹر لسٹ سے خارج
سیف علی خان، اسلام کے تصور وحدانیت سے متاثر؟
عامر خان کی نئی فلم کی ننھی اداکارہ
بسم اللہ کی عبارت بنگلہ دیشی آئین کا حصہ رہے گی: وزیرِ قانون کی یقین دہانی
امریکی اخبارات: پاکستان کو ایک دھیلا نہ دیں جب تک۔۔۔
اوباما انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ بجٹ میں17 ارب ڈالر کی کٹوتیوں کا امکان
افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ
باغی تامل ٹائیگرز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں: سری لنکا
امریکی مال بردار جہاز قزاقوں کے حملے سے بال بال بچا
پاکستان کا جنوب اور طالبان کا قبضہ؟ علاقائی منافرت میں طالبان کا فائدہ
”لڑائی کی وجہ سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا“
طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، سوات میں زمرد کی کانوں پر سرکاری قبضہ
بلوچستان میں سکولوں میں قومی ترانہ نہ پڑھنے  کی دھمکی 
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت بھارت کو تجارتی رعایت نہیں دی جارہی
سوات امن معاہدہ ختم نہیں ہوا ، دفتر خارجہ
بھارت میں انتخابات کا چوتھا مرحلہ
پاک افغان صدور کے ساتھ ملاقات ’انتہائی مفید‘: صدر اوباما
لفظ کہانی:  Axe to grind
سوات میں فوجی آپریشن سے  امریکا کی مثبت توقعات   Video clip available
لفظ کہانی:  کینگرو کورٹ
سیٹزن جرنلزم  کی مقبولیت میں اضافہ  Video clip available
دورہ امریکا کے مقاصد حاصل کرلیے گئے  ہیں: اکبر خواجہ  Video clip available
’صدر زرداری نےپاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کیا‘