اعجاز احمد کوکھر نے میانہ گوندل، ضلع منڈی بہاؤالدین سے تین سوالات بھیجے ہیں:
1۔ جنوری سے دسمبر تک مہینوں کے ناموں کی تفصیل کیا ہے؟
2۔ FUJEIRA لفظ کی کہانی کیا ہے؟
3۔ انگریزی زبان کا کونسا لفظ ہے جس کا کوئی قافیہ نہیں ہے؟
اعجاز صاحب، میں ہر مہینے، اس ماہ کے نام کی کہانی بیان کرتی ہوں۔ اپریل تک کی کہانیاں آپ نے پڑھی یا ریڈیو پر سنی ہوں گی۔ مئی کی کہانی چند روز میں۔
جو لفظ آپ نے لکھا ہے وہ میں نے کبھی نہیں سنا۔ البتہ ذرا سے مختلف ہجوں کے ساتھ Fujairah ضرور ہے جو کہ سات متحدہ عرب امارات میں ایک کا نام ہے۔
آپ کےتیسرے سوال کا جواب خاصا پیچیدہ ہے۔
انگریزی میں بہت سے الفاظ ایسے ہیں جن کے ہم قافیہ الفاظ اس زبان میں نہیں مل سکتے۔ مثال کے طور پر:
Orange
Wolf
Silver
Month
Ninth
Pint
Dangerous
Marathon
Purple
لیکن یہ وہ الفاظ ہیں جن کے خالص قافیے نہیں ہیں۔ البتہ متعدد دوسری اقسام کے قافیوں سے کام لیا جا سکتا ہے:
یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ انگریزی میں اوزان و بحور، قافیہ ردیف اور صنائع بدائع کے وہی اصول رائج نہیں جو اردو، فارسی وغیرہ میں ہیں۔
یہاں خالص قوافی کے علاوہ ایک چیز “تقریباً ہم قافیہ” بھی ہوتی ہے۔
اور کچھ اقسام یہ ہیں:
Half rhyme
Consonance rhyme
Family Rhyme
Additive Rhyme
Subtractive Rhyme
Assonance Rhyme
اس قسم کی تفصیلات میں اگر آپ کودلچسپی ہےتو بواپسی ڈاک اطلاع دیجیے۔ بلکہ اپنے سوال اور رائے بھیجنے کے لئے تیز ترین طریقہ نوٹ کیجئے، جو ای میل ہے:
lafz@voanews.com