Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
Net Paare
ناراض وقت کو منانے کے لیے، بور لمحے خوش گوار بنانے کے لیے
ادھر ادھر سے، انٹرنیٹ بھر سے رنگارنگ،چٹخارےدار اور کارآمدویب سائٹس

اگر آپ بھی کوئی دلچسپ ویب سائٹ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں urdu@voanews.comپراس کا لنک بھیجیئے


ہم آپ کو قدرتی اور خارجی مناظر کی تصاویر تو دکھاتے ہی ہیں، لیکن  انسانی جسم کے اندر بھی ایک جہان آباد ہے، یہاں بھی طوفان آتے ہیں، دریا بہتے ہیں، مشینیں کام کرتی ہیں ۔۔۔۔ تو پیشِ خدمت ہے انسانی جسم کے اندر کے مناظر کی چند تصاویر
Beautiful Microscopic Images from Inside the Human Body
دوسری جنگِ عظیم سے تعلق رکھنے والی چند بے حد عمدہ اور نایاب تصاویر
Rare photos of World War II
مستقبل کے شہر کیسے ہوں گے؟ ممکنہ طور پر موجود شہروں سے بہت مختلف۔ ملاحظہ فرمائیے چینی ماہرینِ تعمیرات کا پیش کردہ مستقبل کے شہر کا نقشہ
City of the Future
دنیا کے مشہور ترین، تیز ترین، بلند ترین اور خطرناک ترین رولر کوسٹر
World's Scariest, Highest, and Fastest Roller Coasters
28 مارچ کو دنیا بھر میں ’زمین کا گھنٹا‘ منایا گیا، جس کے تحت دنیا کے 80 ممالک میں مشہور عمارتوں کی روشنیاں دھیمی کر دی گئیں تاکہ توانائی کی بچت کی طرف توجہ مرکوز کرائی جا سکے۔ ملاحظہ کیجئے اس موقعے پر لی گئی تصاویر
Earth Day pictures from around the world
سپین میں سکول کے لڑکوں نے ایک غبارے کے ساتھ ایک سستا سا کیمرا باندھا اور اسے فضا کے سفر پر بھیج دیا۔ غبارے نے  30 کلومیٹر  کی بلندی سے جو تصاویر بھیجیں، وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
Scenes from 30 km above
کیا آپ افغانستان میں سیاحت کے لیے جانا پسند کریں گے؟  یہ بدنصیب ملک گذشتہ تین عشروں سے بربادی کی لپیٹ میں ہے، اور اس کا شمار دنیا کے غریب ترین ملکوں میں ہوتا ہے، لیکن ثقافتی اور تاریخی طور پر یہ ملک اتنا امیر ہے جس کا عام لوگوں کو اندازہ نہیں ہے۔
Afghanistan: A hub of tourism?
اگرچہ خرگوش بظاہر بہت معصوم اور شریف جانور دکھائی دیتا ہے، لیکن ہر نسل میں کچھ نہ کچھ شرپسند ضرور پائے جاتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے ایک شریر خرگوش جس نے سانپ کو درخت پر چڑھا دیا
Bunny chasing a snake
کمپیوٹر نے فوٹوگرافی کی دنیا میں ایک انوکھا انقلاب بپا کر دیا ہے۔ کسی بھی قسم کی تخلیق کے لیے صرف آپ کا تخیل ہی آخری حد ہے!
Photo manipulation
نیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے قدرتی مناظر اور جانوروں کی چند انتہائی شان دار تصاویر
Nature pictures from National Geographic
ہم نے کچھ عرصہ قبل ’ہیں کواکب کچھ‘ کے سلسلے میں آپ کی خدمت میں چند تصاویر پیش کی تھیں۔  اب دیکھئے، بلکہ بہت غور سے دیکھئے، چند بے حد عمدہ لیکن ’دھوکے باز‘ تصاویر
Paintings with great optical illusions
موبائل فونوں نے ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ اسی سفر کی 12 سیڑھیوں پر مشتمل باتصویر روداد پیشِ خدمت ہے
The journey of cell phones: A pictorial history
آپ نے ایسی تصاویر ضرور دیکھی ہوں جو بضاہر ناممکن نظر آتی ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں نے ناممکن کو بھی ممکن بنا دیا ہے
Impossible Figures
راہب ہمیشہ ہی سے عبادت کے لیے دنیا کے شور و غل سے دور پرسکون جگہوں کے متلاشی رہے ہیں۔ ایسی ہی چند خانقاہیں دیکھیے جو انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار مقامات پر بنائی گئی ہیں
Coolest monasteries of the world
دنیا کے چند نئے اور پرانے شہروں کی دل فریب تصاویر ۔۔۔
Beautiful City Pictures
گذشتہ دنوں آسٹریلیا کے کئی حصے زبردست آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ ملاحظہ فرمائیے اس جنگل کی آگ کی ہلاکت خیزی کے چند مناظر
Bush fire in Australia
مشہور خطاط حسن مسعودی کی مخصوص طرزِ خطاطی کے چند نمونے پیشِ خدمت ہیں۔ اسی ویب سائٹ پر خالد الساعی کی خطاطی بھی دیکھنا نہ بھولیے گا
Arabic Calligraphy by Hassan Massoudi
کتابوں کے سرورق بنانا بھی ایک فن ہے۔ اس صفحے پر کچھ ایسے سرورق موجود ہیں جو خود شاہکارکا درجہ اختیار کر گئے ہیں
Great book covers
بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔  پیشِ خدمت ہیں آسمان کی مختلف اوقات اور مختلف موسموں میں لی جانے والی تصاویر
Shades of the sky
2008ء کا چل چلاؤ ہے ملاحظہ کیجیئے سال بھر کی روداد تصاویر کی زبانی۔ اس صفحے کا حصہ دوم اور سوم دیکھنا بھی نہ بھولیے گا
The year in pictures
نیشنل جیوگرافک میگزین کی منتخب کردہ 2008ء کی بہترین تصاویر
National Geographic's 2008 Photography Winners
دنیا کے مختلف علاقوں میں بنائی گئی بھول بھلیاں
Amazing mazes from around the world
پروپیگنڈے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، اس کا اندازہ تو آپ کو ہوگا۔ لیکن دیکھیئے کہ اس مقصد کے لیے پوسٹروں کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
The Power of Propaganda
تاریخ کی دس مشہور شخصیات کی زندگی کی آخری تصاویر ۔۔۔ چند تصاویر تو مرنے سے چند لمحے قبل لی گئی تھیںLast pictures
فلم ڈائرکٹروں کی جانب سے بنائے گئے گانوں کے دس اعلیٰ ترین ویڈیو
Top Ten Music Videos
برق رفتار فوٹوگرافی سے کیسے کیسے کمالات دکھائے جا سکتے ہیں۔ ملاحظہ کیجئے چند ایسی ہی تصاویر اور ویڈیوز
Speed photography
2008ء کی 50 بہترین، اعلیٰ ترین ایجادات ۔۔۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ
Super computer
دیکھیئے کہ جانور اپنے آپ کو دشمن سے بچانے اور شکار کو دھوکا دینے کے لیے کیسے کیسے روپ دھارتے ہیں
Masters of disguise
آپ اپنی تصویریں آن لائن پوسٹ کرتے رہتے ہیں؟ احتیاط کیجیئے، ورنہ آپ کے ساتھ بھی یہ ہو سکتا ہے۔
Why You Shouldn't Post Your Picture Online
کہتے ہیں کہ اگر بلی کو دیوار سے لگا دیں تو وہ شیر بن جاتی ہے۔ لیکن اگر چوہے کو دیوار سے لگا دیں تو؟؟؟
Mouse Turn Tables on Snake
آپ نے یہ مقولہ سنا ہو گا، ’اصفہان، نصف جہان۔‘ سو اسی تناظر میں ایک مختصر فلم اور چند تصاویر دیکھیئے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ کی نظروں سے اس سے زیادہ خوب صورت مناظر کم ہی گزرے ہوں گے
Isfahan
صحرا کے بیچوں بیچ نخلستان۔ اس سے زیادہ فرحت بخش منظر کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ دنیا بھر سے ایسے ہی 20 نخلستانوں کی تصاویر
20 delightful Oases
ایک ہی کام کرنے کے لیے درجنوں سافٹ ویر، فیصلہ کیسے کریں؟ تو چلیے ہم آپ کی یہ مشکل آسان کر دیتے ہیں، اور اعلیٰ ترین سافٹ ویر کی فہرست پیش کر رہے ہیں، جس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ تمام سافٹ ویر بالکل مفت ہیں
Best free software
اگرچہ جھیل اور دریا کا تصور سطحِ زمین سے منسوب ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرِ زمین بھی کئی جھیلیں اور دریا پائے جاتے ہیں، جن کا اپنا حسن اور دل کشی ہے؟
Underground lakes and rivers
امریکہ میں گذشتہ ہفتے آنے والے طوفان آئیک سے بڑی تباہی پھیلی۔ ملاحظہ فرمائیے اس سلسلے میں چند اعلیٰ تصاویر
Pictures of the havoc caused by hurricane Ike
کہتے ہیں، تعلیم سے زندگی سنورتی ہے۔ اور تعلیم بھی امریکہ کی اعلیٰ ترین یونی ورسٹیوں میں سے ایک یعنی ایم آئی ٹی میں، اور وہ بھی گھر بیٹھے، اور وہ بھی مفت؟ اندھا کیا چاہے ۔۔۔۔؟
MIT
دنیا میں کوئی ایسا مقام بھی ہو سکتا ہے جو دنیا کا حصہ نہ لگے بلکہ کسی دوسرے سیارے کا نقشہ پیش کرتا ہو؟
The Most Alien-Looking Place on Earth
دنیا کی 20 یادگار ترین تصاویر جن میں جعل سازی کی گئی تھی ۔۔۔ ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ
20 most famous doctored images
جاپان کے عظیم مصورہاکوسائی کو ماؤنٹ فیوجی سے عشق تھا۔ انھوں نے زاویے بدل بدل کر اس مقدس اور حسین و جمیل چوٹی کی 46 وڈ پرنٹ تصاویر بنائیں جن میں جاپان کی بھرپور ثقافت کا زندہ عکس بھی آ گیا ہے
Mount Fuji, 46 woodprints by Hokusai
لندن، روشنیوں، رنگوں کا شہر۔ اس شہرِ رنگ رنگ کی رات کے وقت فضا سے لی گئی تصاویر دیکھیئے
London
سادہ لیکن خوب صورت اور پر وقار اسلامی خطاطی کے نمونے
Calligraphy
بیجنگ اولمپکس کی کہانی، تصویروں کی زبانیBeijing Olympics، the Big Picture
دنیا کی دس عجیب و غریب عمارات
Ten strangest buildings of the world
نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری ہے۔ ملاحظہ فرمائیے مشتری اور اس کے گرد منڈلانے والے چاندوں کی منفرد تصاویرAmazing pictures of Jupiter
کیا آپ جنوں بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں؟ نہیں؟ تو پھر دنیا کے چند آسیب زدہ قلعوں کے بارے میں پڑھیئے، ہو سکتا ہے آپ کا نظریہ بدل جائےHaunted Castles
سپین کے شہر غرناطہ میں نصری خاندان کا تعمیر کردہ الحمرامحل، شان و شکوہ اور جمال و رومان کا منفرد شاہ کار ۔۔۔ اگر فردوس بر روئے زمین است ۔۔۔
Alhamra Palace in Granada
شہابِ ثاقب قدرت کا زبردست مظہر ہیں جو ہمیشہ ہی سے انسان کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ دنیا بھر سے شہابِ ثاقب کی 13 عمدہ تصاویر دیکھیئے
Pictures of meteorites from around the world
یوں تو دنیا میں سات ہزار کے لگ بھگ زبانیں بولی جاتی ہیں، لیکن ان میں سے چند زبانیں ہی ایسی ہیں جن کے بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ان میں سے دس ایسی زبانوں کی فہرست جن کے بولنے والے دنیا میں سب سے زیادہ ہیںTen Most Widely Spoken Languages
دنیا کے 25 ایسے شان دار مقامات جنھیں ہر انسان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور دیکھنا چاہیئے
25 Wonderful Places To Visit In Your Lifetime!
قدرتی مناظر کے حسین ترین مظاہر میں سے ایک آبشاریں ہیں۔ تو پیشِ خدمت ہیں دنیا کی دس سب سے اونچی آبشاروں کی دل فریب تصاویر
World's highest waterfalls
خلائی مظاہر کی دل چسپ اور حیرت انگیزتصاویر
Pictures from space

آپ نے دبئی میں بننے والی عجیب و غریب عمارات کے بارے میں سنا ہو گا۔ لیکن ایک عمارت سب سے عجیب ہے جس کی ہر منزل الگ الگ گھوم سکتی ہے

Dubai's revolving skyscapper

نیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے13 یادگار تصاویر

 Mind-blowing pictures from National Geographic

گِل گامش کی داستان، دنیا کی قدیم ترین کہانی جو ساڑھے چار ہزار سال قبل عراق میں مٹی کی تختیوں پر تحریر کی گئی۔ اس داستان میں طوفانِ نوح کا ذکر بھی موجود ہے

Gilgamesh's tale -- the world's oldest story

غار کےنام کے ساتھ ایک گھٹی ہوئی اور تنگ و تاریک جگہ کا تصور وابستہ ہے۔ لیکن یہ غار دیکھ کر آپ کر آپ اپنا خیال بدلنے پر مجبور ہو جائیں گے

Amazing caves


Previous Page


اس سیکشن کی بہتری کے لیےurdu@voanews.comپر تجاویز اور آرا بھیجیئے


(وضاحت: ادارہ بیرونی سائٹس کے مواد کا ذمے دار نہیں ہے)