Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
جسمانی طور پر کمزور افراد کا قوی تر احساس: تحقیق


April 30, 2009

 جسمانی طور پر کمزور افراد کو اپنی طرف بڑھنے والی چیزوں کا احساس دوسروں سے پہلے ہوجاتا ہے

ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ جسمانی موزونیت میں کمی رکھنے والے افرا د کسی چیز کی آواز سن کر یہ تعین کرتے ہیں کہ وہ کتنے فاصلے پر ہے، درحقیقت وہ چیز ان کے متعین کردہ فاصلے سے دور ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آواز کی مدد سے کسی چیز کے فاصلے کے تعین کی یہ غلطی ایسے افراد کو ان کی زندگی بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

کالج آف ووسٹر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جان نیوہوف کہتے ہیں کہ معذور افراد کے اندر آواز کی مدد سے فاصلے کے تعین میں یہ غلطی، جو ان میں قدرتی طورپر موجود ہوتی ہے، انہیں اس چیز کے حوالے سے تیاری کے لیے تھوڑا سے اضافی وقت فراہم کردیتی ہے ۔

پروفیسر نیوہوف اور ان کی ٹیم میں شامل کیتھرین لانگ اور ریبیکا ورتھنگ ٹن نے جسمانی اہلیت اور موزونیت کے ٹیسٹ کے لیے مطالعے میں شریک افراد کی گرفت کی قوت اور ورزش کے بعد نبض کی رفتار کی پیمائش کی ۔

رضاکاروں کو ان کی طرف بڑھنے والی ایک آواز سنوائی گئی اور انہیں کہا گیا جب انہیں یہ محسوس ہوکہ آواز ان کےسامنےسے گذر رہی ہے تو وہ بٹن دبادیں۔

98 فی صد رضاکاروں نے بٹن اس سے کہیں پہلے دبا دیا جب آواز ان کے سامنے سے گذریل۔  تاہم جن افراد کے جسم کا اوپرکا حصہ زیادہ تواناتھا یا جن کا دل مضبوط تھا، انہوں نےیہ بٹن دیر سے دبایا۔  اس تجربے سے یہ پتہ چلا کہ معذور افراد کے سننے کا قدرتی نظام انہیں اپنی جانب بڑھتی ہوئی کسی چیزکی آمد کاقبل از وقت احساس دلا کرحفاظتی اقدامات کے لیے عام لوگوں کی نسبت زیادہ وقت فراہم کرتا ہے۔

اس مطالعے سے یہ بھی پتہ چلا کہ عورتوں نے مردوں کی نسبت پہلے بٹن دبایا۔

پروفیسر نیوہوف کا کہنا ہے کہ اپنی طرف بڑھتی ہوئی آواز کے ردعمل میں کئی چیزیں کردار ادا کرتی ہیں جن میں متعلقہ شخص کی سماعت کی صلاحیت، اس کی جسمانی موزونیت، خطرات میں کودنے کا رجحان اور تجربوں سے حاصل ہونے والی مہارت شامل ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ مثال کے طورپر ٹریفک پولیس کے ارکان اس ٹیسٹ میں عام لوگوں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ آواز سے کسی چیز کے مقام کے تعین میں جسمانی موزنیت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کی جسمانی موزونیت میں کمی آنے لگتی ہے۔  انہوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ ایسے افراد تجربے کے دوران دوسروں کی نسبت جلد بٹن دبائیں گے کیونکہ ان کی سماعت کا نظام اپنی طرف بڑھنے والی چیز کی آواز سن کر، اس کے قریب آنے کی خبر پہلے سے کردے گا، تاکہ اسے اپنے ردعمل کے لیے اضافی وقت مل سکے۔

ایک اور مطالعے میں پرڈو یونیورسٹی میں لسانیات کے پروفیسر جیکسن گین ڈور نے اپنی زبان بولتے اور سنتے وقت دماغ میں خون کے بہاؤ کا جائزہ لینے کے لیے دماغی تصویروں کی تیکنیک استعمال کی۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکہ فوجی اور سویلین شعبوں میں پچاس پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دے گا
بھارتی کشمیر میں طالبان کے جزیہ ٹیکس کے خلاف مظاہرے
اسلام کی تہِہ دل سے عزت کرتا ہوں: پوپ
مالاکنڈ ڈویژن سے نقل مکانی جاری، تعداد کے بارے میں متضاد دعوے
”تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے“  Video clip available
کراچی میں ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عوام مشکلات کا شکار  Video clip available
آٹھواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ہفتے سے شروع
فوج کو بھرپور کارروائی کرنے کا حکم: وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب
پاکستان، عراق اور افغانستان کےلیے امریکی امداد کا بل منظور
امریکہ کے پاس کرزئی اور زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: امریکی اخبار
ٹوینٹی 20میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی
سوائن فلو کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی : عالمی ادارہٴ صحت
کینیڈا قندہار میں ڈیم کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ ڈالر دے گا
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا اختتام
طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی، متعدد ہلاکتیں