Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

 
45 زبانوں میں خبریں
امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند افراد کی راہنمائی کی ویب سائٹس

February 28, 2009

اس مضمون میں ہم آپ کو چار ایسی ویب سائٹس کے بارے میں معلومات فراہم کررہے ہیں جہاں طالب علم امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے بارے میں راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

 Cappex.com وہ ویب سائٹ ہے جہاں طالب علموں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کے لیے کون کون سے تعلیمی ادارے موزوں ہیں۔ طالب علم اپنے بارے میں اور اپنی دلچسپیوں کے بارے میں ایک خاکہ تیار کرسکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ دس سے بیس تعلیمی اداروں کے بارے میں تجویز دیتی ہے۔

لیکن Cappex کے صدر کرس لانگ کہتے ہیں کہ داخلے کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی۔ یہ ویب سائٹ طالب علموں کے لیے مفت ہے۔ Cappex اس سائٹ پر سکولوں اور کمپنیوں کے لیے اشتہار دیتی ہے۔ایک اور ویب سائٹ CollegeClickTV.com ہے جہاں30 ہزار سے زیادہ ویڈیوز پر طالب علم اپنے تعلیمی اداروں کے بارے میں سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔

CollegeClickTV کو ریکارڈنگ کے لیے کیمپس آنے کے لیے ادارے معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ لیکن اس ویب سائٹ بانی اور صدر گلین پیرے کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے اس ویب سائٹ پر دی جائے معلومات کی نہ تو منظوری دیتےہیں اور نہ ہی اسے مسترد کرتے ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ طالب علم جوکچھ کہیں وہ سب کچھ اس ویب سائٹ پردے دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالب علموں کے لیے یہ لازمی ہوتا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کہیں اس کی وہ معقول وجوہات بیان کریں۔
طالب علموں کے لیے ایک اور ویب سائٹ Zinch.com ہے جس میں طالب علم خود اپنے بارے میں معلومات کی ویڈیوز بناتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے شریک بانی سڈ کرومین ہویک کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں طالب علم اپنی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ طالب علموں کی تلاش کے لیے اس ویب سائٹ کے استعمال کی غرض سے چھ ہزار سے زیادہ کالج معاوضہ دیتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر پانچ لاکھ سے زیادہ اسکول کے طالب علموں کے معلوماتی خاکے موجود ہیں۔

اور طالب علموں کے لیے اور ویب سائٹ کا نام ہےUnigo.com۔ اس ویب سائٹ پر کالجوں کےبارے میں جائزے، ویڈیوز اور دوسرے مضامین ہوتے ہیں جنہیں طالب علم پیش کرتے ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود فیچرز میں تعلیمی اداروں کے غیر سرکاری دورے اور کساد بازاری سے نمٹنے کے بارے میں مشورے اور بلاشبہ کیمپس میں ڈیٹنگ پر بھی بات ہوتی ہے۔

طالب علموں کے لیے یہ مفت ویب سائٹ اشہتاروں پر چلتی ہے اور اس میں کل وقتی ایڈیٹرز کی ایک ٹیم کام کرتی ہے۔ یہ ویب سائٹ گذشتہ ستمبر میں ایک کمپنی نے قائم کی تھی جس کے سربراہ ایک26 سالہ نوجوان جورڈن گولڈ مین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کو امریکہ کے 250 کالجوں کے بارے میں معلومات سے شروع کیا جارہاہے اور ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

Unigo, Zinch, CollegeClickTV اور Cappex ویب پر کالجوں کی تلاش سے متعلق صرف کچھ ویب سائٹس ہیں۔ دوسری ویب سائٹس میں CheckMyCampus،MyCollegeOptions اور PrincetonReviewشامل ہیں۔
 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
مالاکنڈ ڈویژن میں 140 طالبان جنگجو ہلاک

  مزید خبریں
مالاکنڈ ڈویژن سے نقل مکانی جاری، تعداد کے بارے میں متضاد دعوے
”تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے“  Video clip available
کراچی میں ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عوام مشکلات کا شکار  Video clip available
طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی، متعدد ہلاکتیں
آٹھواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ہفتے سے شروع
فوج کو بھرپور کارروائی کرنے کا حکم: وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب
پاکستان، عراق اور افغانستان کےلیے امریکی امداد کا بل منظور
امریکہ کے پاس کرزئی اور زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: امریکی اخبار
ٹوینٹی 20میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی
سوائن فلو کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی : عالمی ادارہٴ صحت
کینیڈا قندہار میں ڈیم کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ ڈالر دے گا
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا اختتام
بھارتی چیف الیکشن کمشنر کا نام ووٹر لسٹ سے خارج
سیف علی خان، اسلام کے تصور وحدانیت سے متاثر؟
عامر خان کی نئی فلم کی ننھی اداکارہ
بسم اللہ کی عبارت بنگلہ دیشی آئین کا حصہ رہے گی: وزیرِ قانون کی یقین دہانی
امریکی اخبارات: پاکستان کو ایک دھیلا نہ دیں جب تک۔۔۔
اوباما انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ بجٹ میں17 ارب ڈالر کی کٹوتیوں کا امکان
افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ
باغی تامل ٹائیگرز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں: سری لنکا
امریکی مال بردار جہاز قزاقوں کے حملے سے بال بال بچا
پاکستان کا جنوب اور طالبان کا قبضہ؟ علاقائی منافرت میں طالبان کا فائدہ
”لڑائی کی وجہ سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا“
طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، سوات میں زمرد کی کانوں پر سرکاری قبضہ
بلوچستان میں سکولوں میں قومی ترانہ نہ پڑھنے  کی دھمکی 
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت بھارت کو تجارتی رعایت نہیں دی جارہی
سوات امن معاہدہ ختم نہیں ہوا ، دفتر خارجہ
بھارت میں انتخابات کا چوتھا مرحلہ
پاک افغان صدور کے ساتھ ملاقات ’انتہائی مفید‘: صدر اوباما
لفظ کہانی:  Axe to grind
سوات میں فوجی آپریشن سے  امریکا کی مثبت توقعات   Video clip available
لفظ کہانی:  کینگرو کورٹ
سیٹزن جرنلزم  کی مقبولیت میں اضافہ  Video clip available
دورہ امریکا کے مقاصد حاصل کرلیے گئے  ہیں: اکبر خواجہ  Video clip available
’صدر زرداری نےپاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کیا‘