Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس


May 4, 2009

Nargis
نرگس
بھارتی فلمی دنیا کی افسانوی شخصیت نرگس کی پیدائش کیچڑ میں ہوئی تھی۔ لیکن انہوں نے اپنی محنت اور جدوجہد سے ثابت کردیا کہ کیچڑ میں ہی کنول کھلتا ہے۔

نرگس کی والدہ جدن بائی اپنے زمانے کی نامور مغنیہ تھیں۔ان کی پیدائش بنار س میں ہوئی تھی اور ان کاتعلق اربابِ نشاط سے تھا۔ لیکن اس ماحول کے خلاف وہ باغیانہ ذہن رکھتی تھیں، اسی لیے وہ کلکتہ چلی گئی تھیں ۔ان کاتعلق بہار کے گیا کے ظفرنواب کے دربار سے تھا جہاں وہ مختلف مواقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے آتی تھیں۔جدن بائی کاہم عصر شعرا سے بھی بہت گہراتعلق تھا۔ ان کے یہاں ادبی نشستیں ہوتی تھیں۔ جن میں جگر مراد آبادی اور جوش ملیح آبادی جیسی شخصیات بھی آتی تھیں۔

جدن بائی کی شادی کیسے ہوئی، اس کا ذکر میں نے پٹنہ کے ایک رئیس محمد یعقوب یونس سے سناتھا۔ وہ نوجوانی کے زمانے میں فلمی دنیا سے وابستہ رہے تھے اور انہوں نے کمال امروہی کی فلم میں بھی کام کیاتھا۔

یعقوب یونس نے مجھے بتایا تھا کہ جدن بائی بلا کی خوب صورت تھیں اور ان کی آواز ان سے زیادہ حسین تھی، جس کی جانب لوگ کھینچے چلے آتے تھے۔ وہ روزانہ شام کو اپنی فٹن پر سیر کرنے کے لیے جاتی تھیں۔ جب وہ واپس آتیں تو انہیں اپنے گھر کے دروازے پر ایک شخص ایستادہ ملتا ۔ انہوں نے دو دن دیکھا، چار دن دیکھا، پھر ہفتوں ایسا ہی ہوتارہا۔ ایک دن شام کو واپس آکر وہ اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھیں اور دربان سے کہا اس شخص کو جاکر بلالاؤ جو دروازے پر کھڑا ہے۔

دربان اسے بلاکر لایا۔ وہ آکر خاموش کھڑاہواتھا۔ توجدن بائی نے پوچھا تم روزانہ گھر کے دروازے پر کیوں کھڑے رہتے ہو؟

اس نے نہایت ادب سے کہا کہ آپ مجھے بہت خوب صورت لگتی ہیں اس لیے میں آپ کو دیکھتارہتاہوں۔

جدن بائی نے پوچھا، اور؟

تو اس نے جواب دیا میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔

اچھا تو تم محبت کرتے ہو ۔

اس نے کہاکہ جی ہاں۔

کیاثبو ت ہے؟

جدن بائی نے پوچھا۔
اس نے کہاامتحان لے لیجئے۔

تب جدن بائی نے کہاکہ دیکھو یہ اگال دان ہے۔ اسے پی جاؤ!

اس نے پھرتی سے اگال دان اٹھایا اور غٹ غٹ پی گیا۔

جدن بائی یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں اور فوراً ہی انہوں نے قاضی بلاکر اس سے نکاح پڑھوایا اور یہی موہن بابو ان کے شوہر تھے۔ نرگس ان ہی کی بیٹی تھیں جن کانام انہوں نے فاطمہ رشید رکھاتھا۔ان کی پیدائش یکم جون 1929ءکو کلکتہ میں ہوئی تھیں۔ جدن بائی انہیں اپنی دنیا کی عفونت سے دور رکھنا چاہتی تھیں، اس لیے وہ انہیں ممبئی لے گئیں ۔

ممبئی جاکر جدن بائی نے خود کو فلمی دنیا سے وابستہ کرلیاتھا۔1935ءمیں انھوں نے فلم”تلاشِ حق“بنائی، جس میں نرگس نے محض چھ سال کی عمر میں طفل اداکارہ کے طور پر کام کیاتھا۔ پھر 1942ء میں انہوں نے فلم”تمنا“میں کردار اداکیا، لیکن اصل شہرت ان کو ”تقدیر“ سے ملی، اس کے بعد کامیابیوں کا تانتا بندھ گیا۔

لیکن نرگس شہرت کے بام عروج پر محبوب خاں کی فلم ”مدر انڈیا “سے پہنچیں، جو 1957ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر اس فلم کو بے حد کامیابی حاصل ہوئی۔ اس فلم کے دوران ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس میں سنیل دت نے انہیں ڈوبنے سے بچایاتھا۔ ان کے اس کردار سے نرگس اتنی متاثرہوئیں کہ انہوں نے سنیل دت سے شادی کرلی۔

نرگس کی مشہور فلموں میں مہندی ،میلا، آگ، ہمایوں، لاہور،برسات، انداز، مینا بازار، جوگن، بابل، ہلچل، دیدار، آوارہ، شیشہ، انہونی، شکست، آہ، عدالت اوریادیں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی ربع صدی کی فلمی زندگی میں 50سے زائد فلموں میں کام کیا۔ انہیں پدم شری ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ بھی ملے۔

1980ءمیں وزیراعظم مسز اندراگاندھی نے انہیں پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کا رکن نامزد کروایا۔ وہ  اس ایوان کا رکن بننے والی دوسری فلمی شخصیت تھیں، کیونکہ اس سے قبل صرف فلموں کی دیو قامت شخصیت پرتھوی راج کپور ہی اس ایوان کا رکن بن سکے تھے۔ان کی نامزدگی کے بعد فلمی دنیا میں اس کاگرم جوشی سے خیر مقدم ہواتھا۔ استقبالیہ جلسوں کا ایک طویل سلسلہ تھا، جو رکنے کانام ہی نہیں لے رہاتھا۔

 اتفاق سے اس قسم کے استقبالیہ جلسے میں مجھے بھی شرکت کا موقع ملاتھا۔ یہ استقبالیہ فلموں کے مشہور رسالہ شمع کے مالک یوسف دہلوی نے اپنی کوٹھی پر دیا تھا۔ میں اتفا ق سے دہلی میں تھا۔  مجھے اس موقعے پر  چند منٹوں تک نرگس سے باتیں کرنے کاموقع ملاتھا۔ میں نے جب ان سے گیا کاذکر کیا تو ان کے چہرے پر ایک رنگ آیا اور چلاگیا۔ وہ بولیں لیکن میں کبھی گیا نہیں گئی۔ یہ میری ان سے پہلی اورآخری ملاقات تھی۔ استقالیہ جلسوں سلسلہ چل ہی رہاتھا کہ وہ شدید طور پر بیمار ہوگئیں انہیں علاج کے لیے امریکہ لے جایاگیا۔ مگر ان کا مرض لا علاج نکلا۔

صرف 51برس کی عمر میں موذی مرض کینسر کاشکار ہوکر نرگس کا ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ان کی موت کے بعد سنیل دت نے ان کی یاد میں ایک کینسر اسپتال بنوایا۔

سنیل دت نرگس سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ اسی لیے انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرکے سماجی خدمت کا کام شروع کیا وہ تین بار ممبئی سے جیت کر پارلیمنٹ کے رکن بنے اور مرکز میں وزیربھی ہوئے۔ 2005ءمیں ان کے انتقال کے بعد ان کی صاحب زادی پریا دت اس نشست سے پارلیمنٹ کی رکن چنی گئیں ۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر زرداری کا دورہ واشنگٹن اور امریکی میڈیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھارت کے حوالے سے یقین دہانیوں کی ضرورت ہے
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید
پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے: ہول بروک
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں
’رواں سال  کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
ایم ایف حسین کو بھارت واپسی پر خطرہ؟
جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عدنان سمیع خان کی ازدواجی زندگی میں ایک اور بھونچال
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  Video clip available
لفظ کہانی:  Might is right
اوباما کے سو دِن: مسلمان دنیا کے ساتھ امریکی تعلقات کی بنیاد دوطرفہ باہمی احترام  پر
اپنی ڈاکٹری جتانے سے فلو کی اموات میں اضافہ؛ لیکن غریب کیا کرے؟ 
پرویز شاہدی کی برسی پر
لفظ کہانی:  انگریزی لفظ جس کا کوئی قافیہ نہیں
بھارتی انتخابات: راہول گاندھی کا بائیں بازو اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اشارہ
پراچنداکے استعفے کے بعد نیپال میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں تیز
ایران کے ساتھ خفیہ معاہدہ خارج ازامکان ہے: رابرٹ گیٹس
امریکہ انٹرنیٹ پر اپنی نگرانی ختم کرے: یورپی یونین
ایشیا کپ کھیلنے ضرور جا رہے ہیں، لیکن جیت کی امید نہیں: ہاکی ٹیم کے منیجر کا بیان
افریقہ دنیا بھر کے انسانوں کا منبع ہے: نئی جینیاتی تحقیق
اوباما کی صدارت کے سو دن ۔۔۔ عالمی ٹاؤن ہال میٹنگ، انٹرنیٹ پر براہِ راست
شمالی بہار میں بس پر بجلی کی تار گرنے سے بس میں سوار 30افراد ہلاک
جنگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امداد کی اپیل
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ
سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک
انار کلی کے مقبرے کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش
شادی کی تقریب پر حملہ 45ہلاک
پاکستان کے لیے اندورنی خطروں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے  Video clip available
لوگوں کوانسانی بھلائی کے کاموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  Video clip available
بونیر میں فوجی کارروائی ، طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک
”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
کیتھرین روہر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد فراہم کررہی ہیں  Video clip available
واشنگٹن: صدر اوباما کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاک، افغان لیڈروں کی آمد
امریکہ کی ٹیکس پالیسی میں اصلاح۔۔۔ہدف: سمندر پار امریکی کمپنیاں
سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
عراقی وزیرِ اعظم پیرس میں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس
فلوریڈا کا سرد جنگ کے دور کا میزائل بیس سیاحت کے لیے کھول دیا گیا  Video clip available
شیرِمیسور فتح علی خاں ٹیپو سلطان کی برسی پر
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح
سوائىن فلو کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئى: ڈبلیو ایچ او
قمر رئیس کے انتقال سے ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ