Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
صدر زرداری کا دورہ واشنگٹن اور امریکی میڈیا


May 6, 2009

Local residents board the bus as they flee the troubled Mingora town, 05 May 2009
Local residents board the bus as they flee the troubled Mingora town, 05 May 2009
پاکستان کے ایٹمی اثاثے اور طالبان ان دنوں امریکی میڈیا کی شہ سرخیوں اور تھنک ٹینکس کا پسندیدہ موضوع گفتگو ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے سربراہان واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہیں اور اوباما انتظامیہ سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اپنے اپنے ملک کے کردار اور ضروریات کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاوس کاکہنا ہے کہ صدر اوباما پاکستان اور افغانستان کے سربراہوں سے الگ الگ اور مشترکہ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں سے کس کو کیا حاصل ہوگا اس بارے میں قیاس آرائیاں امریکی اور پاکستانی اخبارات میں جاری ہیں۔ آئیے اب یہ جائزہ لیتے ہیں کہ صدر زرداری کے دورے کے موقعے پر یہاں حکومت اور میڈیا کاموڈ کیسا ہے۔

صدر زرداری کا دورہ امریکہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب پاکستان کئی اطراف سے مکمل طور پر گھرا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ انتہا پسندوں اور حکومت کے درمیان ہونے والے امن معاہدوں اور فوجی کارروائی کی غیر واضح صورتحال کے درمیان جان بچا کر گھر چھوڑنے والوں کی تعدادمیں ہر روز ہوتا اضافہ مہاجرین کی ایک نئی نسل تیار کر رہا ہے اور فوج کی جانب سے تازہ کارروائیوں میں مارے جانے والے انتہا پسندوں کی تعداد بھی گنوائی جا رہی ہے مگر واشنگٹن کا اصرار ہے کہ اسلام آباد خطرے میں ہے۔

ایڈمرل مائیکل مولن کا کہنا ہے کہ طالبان کی مسلسل کامیابیاں نہ صرف خطے کے امن اور مفادات کے لئے براہ راست خطرہ ہیں بلکہ ہماری اپنی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ یہ اب کیا کر سکتے ہیں کی بات نہیں ،کیا کیا جائے کا معاملہ بن چکا ہے۔

امریکی فوج کے سربراہ نے اگرچہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے مگر امریکی اخبارات کی شہ سرخیوں سے ملنے والا تاثر اس کے برعکس ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے طالبان کی مدد کرنے والے ایک ایسے پاکستانی طالب کا انٹرویو شائع کیا ہے ،جس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے کامیاب رہے ہیں اور ان حملوں میں اس کے29ساتھی مارے جا چکے ہیں۔  مگر پاک افغان سرحد طالبان کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکومت سے پاکستان میں طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے اپنا اثر ر رسوخ استعمال کرنے کی درخواست بھی امریکی اخبارات کی شہ سرخیوں کا حصہ ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر ہال بروک کا کہنا ہے کہ ہم اس صورتحال میں اس لئے ملوث ہیں کہ اس کا ہماری قومی سلامتی کے مفادات سے براہ راست تعلق ہے۔ بہت سے لوگ پاک افغان خطے کی صورتحال کو ویت نام قرار دیتے ہیں۔ مگر میں ویت نام جنگ کے دوران امریکی حکومت کا حصہ رہا ہوں۔ اور آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ گو افغانستان اور ویت نام میں کئی چیزیں مشابہ ہیں مگر فرق یہ ہے ویت نام اور اسکی فوج امریکہ کے لئے کبھی براہ راست خطرہ نہیں بنی تھی مگر طالبان ہمارے لئے براہ راست خطرہ ہیں ،انہوں نے گیارہ ستمبر ، ممبئی دہشت گردی ، بے نظیر بھٹو کا قتل کیا۔ اور کھلے عام کہہ چکے ہیں کہ وہ ایسے اور کام کریں گے۔

امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہولبروک نے کانگریس کی فارن افیئرز کمیٹی کو بتایا ہے کہ لوگ افغانستان کی صورتحال کو ویت نام سے مشابہہ قرار دیتے ہیں مگر ویت نام میں کوئی براہ راست امریکہ کا دشمن نہیں تھا  جیسا کہ پاک افغان خطے میں ہے۔

رچرڈ ہولبروک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے کئی وزرا آج پہلی بار واشنگٹن میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے کیونکہ پاک افغان تعاون امریکہ کی اپنی سلامتی کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے۔ امریکہ میں کئی مہینوں سے پاکستان کو اپنے دشمنوں سے متعلق روایتی سوچ تبدیل کرنے کے مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔ اور صدر اوبامانے گزشتہ ہفتے خیال ظاہر کیا تھا کہ پاکستان کو اپنے اصل دشمن کی پہچان بھی ہو رہی ہے۔

صدر اوباما نے کہا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد میں یہ تسلیم کیا جا رہا ہے کہ بھارت کو بڑا خطرہ سمجھنے کی سوچ غلط فہمی پر مبنی تھی اور انہیں اصل خطرہ اندرونی طور پر ہے۔  

رچرڈ ہولبروک کانگریس کی فارن افیئرز کمیٹی کے سامنے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکی حکومت کا صدر زرداری کو واشنگٹن مدعو کرنا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ پاکستان کی جمہوری حکومت کو اپنے چیلنجز سے نمٹنے میں پوری طرح مدد دینے کو تیار ہے مگر امریکی امداد کا کھلا چیک نہ دیے جانے کے بارے میں پاکستان میں جن غلط اندازوں کا اظہار کیا جا رہا ہے ان کی وضاحت بھی ضروری ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ پاک افغان سربراہوں کے موجودہ دورے میں زیادہ توجہ پاکستان پر مرکوزرہے گی کیونکہ اوباما انتظامیہ جان چکی ہے کہ افغانستان میں انتہا پسندوں کے خلاف کامیابی کے لئے پاکستان کا استحکام اور سلامتی اولین شرط ہے۔
 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر زرداری کا دورہ واشنگٹن اور امریکی میڈیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھارت کے حوالے سے یقین دہانیوں کی ضرورت ہے
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید
پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے: ہول بروک
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں
’رواں سال  کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
ایم ایف حسین کو بھارت واپسی پر خطرہ؟
جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عدنان سمیع خان کی ازدواجی زندگی میں ایک اور بھونچال
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  Video clip available
لفظ کہانی:  Might is right
اوباما کے سو دِن: مسلمان دنیا کے ساتھ امریکی تعلقات کی بنیاد دوطرفہ باہمی احترام  پر
اپنی ڈاکٹری جتانے سے فلو کی اموات میں اضافہ؛ لیکن غریب کیا کرے؟ 
پرویز شاہدی کی برسی پر
لفظ کہانی:  انگریزی لفظ جس کا کوئی قافیہ نہیں
بھارتی انتخابات: راہول گاندھی کا بائیں بازو اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اشارہ
پراچنداکے استعفے کے بعد نیپال میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں تیز
ایران کے ساتھ خفیہ معاہدہ خارج ازامکان ہے: رابرٹ گیٹس
امریکہ انٹرنیٹ پر اپنی نگرانی ختم کرے: یورپی یونین
ایشیا کپ کھیلنے ضرور جا رہے ہیں، لیکن جیت کی امید نہیں: ہاکی ٹیم کے منیجر کا بیان
افریقہ دنیا بھر کے انسانوں کا منبع ہے: نئی جینیاتی تحقیق
اوباما کی صدارت کے سو دن ۔۔۔ عالمی ٹاؤن ہال میٹنگ، انٹرنیٹ پر براہِ راست
شمالی بہار میں بس پر بجلی کی تار گرنے سے بس میں سوار 30افراد ہلاک
جنگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امداد کی اپیل
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ
سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک
انار کلی کے مقبرے کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش
شادی کی تقریب پر حملہ 45ہلاک
پاکستان کے لیے اندورنی خطروں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے  Video clip available
لوگوں کوانسانی بھلائی کے کاموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  Video clip available
بونیر میں فوجی کارروائی ، طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک
”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
کیتھرین روہر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد فراہم کررہی ہیں  Video clip available
واشنگٹن: صدر اوباما کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاک، افغان لیڈروں کی آمد
امریکہ کی ٹیکس پالیسی میں اصلاح۔۔۔ہدف: سمندر پار امریکی کمپنیاں
سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
عراقی وزیرِ اعظم پیرس میں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس
فلوریڈا کا سرد جنگ کے دور کا میزائل بیس سیاحت کے لیے کھول دیا گیا  Video clip available
شیرِمیسور فتح علی خاں ٹیپو سلطان کی برسی پر
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح
سوائىن فلو کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئى: ڈبلیو ایچ او
قمر رئیس کے انتقال سے ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ