Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
سوات سے پانچ لاکھ افراد کی نقلِ مکانی


May 5, 2009

families on swat road
طالبان کے خلاف حکومت کے ممکنہ آپریشن کے پیشِ نظر خواتین اور بچے سوات سے نقل مکانی کر رہے ہیں
سوات میں طالبان عسکریت پسندوں کے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی اوروادی کے صدر مقام مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں طالبان جنگجوؤں کے مسلح گشت کے بعد مقامی آبادی میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ فوج کسی بھی وقت علاقے میں ایک اور آپریشن شروع کرنے والی ہے۔اطلاعات کے مطابق انھی خدشات کے پیش نظر سوات کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے اور منگل کو کرفیوکے اوقات میں نرمی کے دوران موسم کی خرابی کے باوجود خواتین اور بچوں کو پیدل ہی وادی کے مختلف علاقوں سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے نامہ نگار بیری نیو ہاؤس کی رپورٹ کے مطابق صوبہٴ سرحد کے وزیرِ اطلاعات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پانچ لاکھ تک افراد نقلِ مکانی کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عارضی کیمپ لگانے کی تیاریاں کر رہی ہے تاکہ بے گھر افراد کو ٹھکانا فراہم کیا جا سکے۔

لیکن فوج اور حکومت کی طرف سے تاحال کسی آپریشن کا اشارہ نہیں دیا گیاہے جب کہ ایک روز قبل فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے حکم ملنے کے بعد ہی سوات میں آپریشن شروع کیا جائے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافے اور حکومت کی طرف سے وادی میں کرفیو کے نفاذ کے فیصلے کے بعد سوات امن معاہدہ عملاً غیر موٴثر ہو گیا ہے۔

اُدھرراولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں بھی ایک بار پھر یہ کہا گیا کہ سوات میں طالبان کی طرف سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہے اور شانگلہ ٹاپ سمیت مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر طالبان عسکریت پسندوں کی فائرنگ تازہ ترین واقعات میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

pakistani security forces in swat valley

اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں طالبان جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور منگل کو عسکریت پسندوں نے رحیم آباد میں پولیس اسٹیشن کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑانے کے علاوہ گل آباد کے علاقے میں عالمی ادارہ برائے خوراک کے گودام کو بھی لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عسکریت پسند گودام سے گندم کے 217 تھیلوں کے علاوہ گھی کے 400 کنستر اپنے ساتھ لے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بونیر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے جہاں اطلاعات کے مطابق پیر بابا کے مقام پر طالبان جنگجوؤں نے دو ہزار افراد کو انسانی ڈھال بنا رکھا ہے ۔بیان میں قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سپنکی تنگئی میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیاجس میں دو اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں15 جنگجو ہلاک ہوگئے اس کارروائی میں چھ فوجی لاپتہ بھی ہو گئے ہیں۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھارت کے حوالے سے یقین دہانیوں کی ضرورت ہے  Video clip available
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید
سوات سے پانچ لاکھ افراد کی نقلِ مکانی
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ  Video clip available
پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے: ہول بروک
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں
’رواں سال  کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
ایم ایف حسین کو بھارت واپسی پر خطرہ؟
جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عدنان سمیع خان کی ازدواجی زندگی میں ایک اور بھونچال
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  Video clip available
لفظ کہانی:  Might is right
اوباما کے سو دِن: مسلمان دنیا کے ساتھ امریکی تعلقات کی بنیاد دوطرفہ باہمی احترام  پر
اپنی ڈاکٹری جتانے سے فلو کی اموات میں اضافہ؛ لیکن غریب کیا کرے؟ 
پرویز شاہدی کی برسی پر
لفظ کہانی:  انگریزی لفظ جس کا کوئی قافیہ نہیں
بھارتی انتخابات: راہول گاندھی کا بائیں بازو اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اشارہ
پراچنداکے استعفے کے بعد نیپال میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں تیز
ایران کے ساتھ خفیہ معاہدہ خارج ازامکان ہے: رابرٹ گیٹس
امریکہ انٹرنیٹ پر اپنی نگرانی ختم کرے: یورپی یونین
ایشیا کپ کھیلنے ضرور جا رہے ہیں، لیکن جیت کی امید نہیں: ہاکی ٹیم کے منیجر کا بیان
افریقہ دنیا بھر کے انسانوں کا منبع ہے: نئی جینیاتی تحقیق
اوباما کی صدارت کے سو دن ۔۔۔ عالمی ٹاؤن ہال میٹنگ، انٹرنیٹ پر براہِ راست
شمالی بہار میں بس پر بجلی کی تار گرنے سے بس میں سوار 30افراد ہلاک
جنگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امداد کی اپیل
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ
سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک
انار کلی کے مقبرے کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش
شادی کی تقریب پر حملہ 45ہلاک
پاکستان کے لیے اندورنی خطروں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے  Video clip available
لوگوں کوانسانی بھلائی کے کاموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  Video clip available
بونیر میں فوجی کارروائی ، طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک
”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
کیتھرین روہر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد فراہم کررہی ہیں  Video clip available
واشنگٹن: صدر اوباما کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاک، افغان لیڈروں کی آمد
امریکہ کی ٹیکس پالیسی میں اصلاح۔۔۔ہدف: سمندر پار امریکی کمپنیاں
سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
عراقی وزیرِ اعظم پیرس میں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس
فلوریڈا کا سرد جنگ کے دور کا میزائل بیس سیاحت کے لیے کھول دیا گیا  Video clip available
شیرِمیسور فتح علی خاں ٹیپو سلطان کی برسی پر
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح
سوائىن فلو کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئى: ڈبلیو ایچ او
قمر رئیس کے انتقال سے ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ