About VOA | ہم سے رابطہ کیجیئے
Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات
06 مئی 2009
آج وی او اے پر:
Listen & Watch
Aap Ki Dunyaa
Khabron se aage
Latest Newscast
All Webcasts
سہولیات
نیوز لیٹر
ہم سے رابطہ
English News
News Analysis
English Learning
اگر آپ بھی کوئی دلچسپ ویب سائٹ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں urdu@voanews.comپراس کا لنک بھیجیئے
ہم آپ کو قدرتی اور خارجی مناظر کی تصاویر تو دکھاتے ہی ہیں، لیکن انسانی جسم کے اندر بھی ایک جہان آباد ہے، یہاں بھی طوفان آتے ہیں، دریا بہتے ہیں، مشینیں کام کرتی ہیں ۔۔۔۔ تو پیشِ خدمت ہے انسانی جسم کے اندر کے مناظر کی چند تصاویردوسری جنگِ عظیم سے تعلق رکھنے والی چند بے حد عمدہ اور نایاب تصاویرمستقبل کے شہر کیسے ہوں گے؟ ممکنہ طور پر موجود شہروں سے بہت مختلف۔ ملاحظہ فرمائیے چینی ماہرینِ تعمیرات کا پیش کردہ مستقبل کے شہر کا نقشہدنیا کے مشہور ترین، تیز ترین، بلند ترین اور خطرناک ترین رولر کوسٹر28 مارچ کو دنیا بھر میں ’زمین کا گھنٹا‘ منایا گیا، جس کے تحت دنیا کے 80 ممالک میں مشہور عمارتوں کی روشنیاں دھیمی کر دی گئیں تاکہ توانائی کی بچت کی طرف توجہ مرکوز کرائی جا سکے۔ ملاحظہ کیجئے اس موقعے پر لی گئی تصاویرسپین میں سکول کے لڑکوں نے ایک غبارے کے ساتھ ایک سستا سا کیمرا باندھا اور اسے فضا کے سفر پر بھیج دیا۔ غبارے نے 30 کلومیٹر کی بلندی سے جو تصاویر بھیجیں، وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔کیا آپ افغانستان میں سیاحت کے لیے جانا پسند کریں گے؟ یہ بدنصیب ملک گذشتہ تین عشروں سے بربادی کی لپیٹ میں ہے، اور اس کا شمار دنیا کے غریب ترین ملکوں میں ہوتا ہے، لیکن ثقافتی اور تاریخی طور پر یہ ملک اتنا امیر ہے جس کا عام لوگوں کو اندازہ نہیں ہے۔اگرچہ خرگوش بظاہر بہت معصوم اور شریف جانور دکھائی دیتا ہے، لیکن ہر نسل میں کچھ نہ کچھ شرپسند ضرور پائے جاتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے ایک شریر خرگوش جس نے سانپ کو درخت پر چڑھا دیا کمپیوٹر نے فوٹوگرافی کی دنیا میں ایک انوکھا انقلاب بپا کر دیا ہے۔ کسی بھی قسم کی تخلیق کے لیے صرف آپ کا تخیل ہی آخری حد ہے!نیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے قدرتی مناظر اور جانوروں کی چند انتہائی شان دار تصاویرہم نے کچھ عرصہ قبل ’ہیں کواکب کچھ‘ کے سلسلے میں آپ کی خدمت میں چند تصاویر پیش کی تھیں۔ اب دیکھئے، بلکہ بہت غور سے دیکھئے، چند بے حد عمدہ لیکن ’دھوکے باز‘ تصاویرموبائل فونوں نے ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ اسی سفر کی 12 سیڑھیوں پر مشتمل باتصویر روداد پیشِ خدمت ہےآپ نے ایسی تصاویر ضرور دیکھی ہوں جو بضاہر ناممکن نظر آتی ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں نے ناممکن کو بھی ممکن بنا دیا ہےراہب ہمیشہ ہی سے عبادت کے لیے دنیا کے شور و غل سے دور پرسکون جگہوں کے متلاشی رہے ہیں۔ ایسی ہی چند خانقاہیں دیکھیے جو انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار مقامات پر بنائی گئی ہیںدنیا کے چند نئے اور پرانے شہروں کی دل فریب تصاویر ۔۔۔ گذشتہ دنوں آسٹریلیا کے کئی حصے زبردست آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ ملاحظہ فرمائیے اس جنگل کی آگ کی ہلاکت خیزی کے چند مناظرمشہور خطاط حسن مسعودی کی مخصوص طرزِ خطاطی کے چند نمونے پیشِ خدمت ہیں۔ اسی ویب سائٹ پر خالد الساعی کی خطاطی بھی دیکھنا نہ بھولیے گاکتابوں کے سرورق بنانا بھی ایک فن ہے۔ اس صفحے پر کچھ ایسے سرورق موجود ہیں جو خود شاہکارکا درجہ اختیار کر گئے ہیںبدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔ پیشِ خدمت ہیں آسمان کی مختلف اوقات اور مختلف موسموں میں لی جانے والی تصاویر2008ء کا چل چلاؤ ہے ملاحظہ کیجیئے سال بھر کی روداد تصاویر کی زبانی۔ اس صفحے کا حصہ دوم اور سوم دیکھنا بھی نہ بھولیے گانیشنل جیوگرافک میگزین کی منتخب کردہ 2008ء کی بہترین تصاویردنیا کے مختلف علاقوں میں بنائی گئی بھول بھلیاںپروپیگنڈے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، اس کا اندازہ تو آپ کو ہوگا۔ لیکن دیکھیئے کہ اس مقصد کے لیے پوسٹروں کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاریخ کی دس مشہور شخصیات کی زندگی کی آخری تصاویر ۔۔۔ چند تصاویر تو مرنے سے چند لمحے قبل لی گئی تھیںفلم ڈائرکٹروں کی جانب سے بنائے گئے گانوں کے دس اعلیٰ ترین ویڈیوبرق رفتار فوٹوگرافی سے کیسے کیسے کمالات دکھائے جا سکتے ہیں۔ ملاحظہ کیجئے چند ایسی ہی تصاویر اور ویڈیوز 2008ء کی 50 بہترین، اعلیٰ ترین ایجادات ۔۔۔ ٹائم میگزین کی رپورٹدیکھیئے کہ جانور اپنے آپ کو دشمن سے بچانے اور شکار کو دھوکا دینے کے لیے کیسے کیسے روپ دھارتے ہیںآپ اپنی تصویریں آن لائن پوسٹ کرتے رہتے ہیں؟ احتیاط کیجیئے، ورنہ آپ کے ساتھ بھی یہ ہو سکتا ہے۔کہتے ہیں کہ اگر بلی کو دیوار سے لگا دیں تو وہ شیر بن جاتی ہے۔ لیکن اگر چوہے کو دیوار سے لگا دیں تو؟؟؟آپ نے یہ مقولہ سنا ہو گا، ’اصفہان، نصف جہان۔‘ سو اسی تناظر میں ایک مختصر فلم اور چند تصاویر دیکھیئے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ کی نظروں سے اس سے زیادہ خوب صورت مناظر کم ہی گزرے ہوں گےصحرا کے بیچوں بیچ نخلستان۔ اس سے زیادہ فرحت بخش منظر کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ دنیا بھر سے ایسے ہی 20 نخلستانوں کی تصاویرایک ہی کام کرنے کے لیے درجنوں سافٹ ویر، فیصلہ کیسے کریں؟ تو چلیے ہم آپ کی یہ مشکل آسان کر دیتے ہیں، اور اعلیٰ ترین سافٹ ویر کی فہرست پیش کر رہے ہیں، جس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ تمام سافٹ ویر بالکل مفت ہیںاگرچہ جھیل اور دریا کا تصور سطحِ زمین سے منسوب ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرِ زمین بھی کئی جھیلیں اور دریا پائے جاتے ہیں، جن کا اپنا حسن اور دل کشی ہے؟ امریکہ میں گذشتہ ہفتے آنے والے طوفان آئیک سے بڑی تباہی پھیلی۔ ملاحظہ فرمائیے اس سلسلے میں چند اعلیٰ تصاویرکہتے ہیں، تعلیم سے زندگی سنورتی ہے۔ اور تعلیم بھی امریکہ کی اعلیٰ ترین یونی ورسٹیوں میں سے ایک یعنی ایم آئی ٹی میں، اور وہ بھی گھر بیٹھے، اور وہ بھی مفت؟ اندھا کیا چاہے ۔۔۔۔؟دنیا میں کوئی ایسا مقام بھی ہو سکتا ہے جو دنیا کا حصہ نہ لگے بلکہ کسی دوسرے سیارے کا نقشہ پیش کرتا ہو؟دنیا کی 20 یادگار ترین تصاویر جن میں جعل سازی کی گئی تھی ۔۔۔ ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھجاپان کے عظیم مصورہاکوسائی کو ماؤنٹ فیوجی سے عشق تھا۔ انھوں نے زاویے بدل بدل کر اس مقدس اور حسین و جمیل چوٹی کی 46 وڈ پرنٹ تصاویر بنائیں جن میں جاپان کی بھرپور ثقافت کا زندہ عکس بھی آ گیا ہےلندن، روشنیوں، رنگوں کا شہر۔ اس شہرِ رنگ رنگ کی رات کے وقت فضا سے لی گئی تصاویر دیکھیئےسادہ لیکن خوب صورت اور پر وقار اسلامی خطاطی کے نمونےبیجنگ اولمپکس کی کہانی، تصویروں کی زبانیدنیا کی دس عجیب و غریب عماراتنظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری ہے۔ ملاحظہ فرمائیے مشتری اور اس کے گرد منڈلانے والے چاندوں کی منفرد تصاویرکیا آپ جنوں بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں؟ نہیں؟ تو پھر دنیا کے چند آسیب زدہ قلعوں کے بارے میں پڑھیئے، ہو سکتا ہے آپ کا نظریہ بدل جائےسپین کے شہر غرناطہ میں نصری خاندان کا تعمیر کردہ الحمرامحل، شان و شکوہ اور جمال و رومان کا منفرد شاہ کار ۔۔۔ اگر فردوس بر روئے زمین است ۔۔۔شہابِ ثاقب قدرت کا زبردست مظہر ہیں جو ہمیشہ ہی سے انسان کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ دنیا بھر سے شہابِ ثاقب کی 13 عمدہ تصاویر دیکھیئےیوں تو دنیا میں سات ہزار کے لگ بھگ زبانیں بولی جاتی ہیں، لیکن ان میں سے چند زبانیں ہی ایسی ہیں جن کے بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ان میں سے دس ایسی زبانوں کی فہرست جن کے بولنے والے دنیا میں سب سے زیادہ ہیںدنیا کے 25 ایسے شان دار مقامات جنھیں ہر انسان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور دیکھنا چاہیئےقدرتی مناظر کے حسین ترین مظاہر میں سے ایک آبشاریں ہیں۔ تو پیشِ خدمت ہیں دنیا کی دس سب سے اونچی آبشاروں کی دل فریب تصاویرخلائی مظاہر کی دل چسپ اور حیرت انگیزتصاویرآپ نے دبئی میں بننے والی عجیب و غریب عمارات کے بارے میں سنا ہو گا۔ لیکن ایک عمارت سب سے عجیب ہے جس کی ہر منزل الگ الگ گھوم سکتی ہےنیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے13 یادگار تصاویرگِل گامش کی داستان، دنیا کی قدیم ترین کہانی جو ساڑھے چار ہزار سال قبل عراق میں مٹی کی تختیوں پر تحریر کی گئی۔ اس داستان میں طوفانِ نوح کا ذکر بھی موجود ہےغار کےنام کے ساتھ ایک گھٹی ہوئی اور تنگ و تاریک جگہ کا تصور وابستہ ہے۔ لیکن یہ غار دیکھ کر آپ کر آپ اپنا خیال بدلنے پر مجبور ہو جائیں گے
آپ نے دبئی میں بننے والی عجیب و غریب عمارات کے بارے میں سنا ہو گا۔ لیکن ایک عمارت سب سے عجیب ہے جس کی ہر منزل الگ الگ گھوم سکتی ہے
نیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے13 یادگار تصاویر
گِل گامش کی داستان، دنیا کی قدیم ترین کہانی جو ساڑھے چار ہزار سال قبل عراق میں مٹی کی تختیوں پر تحریر کی گئی۔ اس داستان میں طوفانِ نوح کا ذکر بھی موجود ہے
غار کےنام کے ساتھ ایک گھٹی ہوئی اور تنگ و تاریک جگہ کا تصور وابستہ ہے۔ لیکن یہ غار دیکھ کر آپ کر آپ اپنا خیال بدلنے پر مجبور ہو جائیں گے
Previous Page
اس سیکشن کی بہتری کے لیےurdu@voanews.comپر تجاویز اور آرا بھیجیئے
(وضاحت: ادارہ بیرونی سائٹس کے مواد کا ذمے دار نہیں ہے)