Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ


May 6, 2009

Town Hall promo for newsletter

صدر اوباما کی صدارت کے پہلے ایک سو دنوں کا جائزہ لینے کے لیے وائس آف امریکہ نے واشنگٹن میں گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں امریکی اور غیر ملکی ماہرین نے دنیا کے مختلف حصوں سے براہِ راست شرکت کی۔  مسلم دنیا کے لیے صدر اوباما کے پیغام اور خارجہ تعلقات کے حوالے سے  ماہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت اوباما انتظامیہ کے لیے سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی اندرونی صورتِ حال ہے۔  اقتصادی ماہرین نے اوباما انتظامیہ کی معاشی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ اقتصادی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ نئے منصوبوں کے ذریعے لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ کیا جائے۔

صدر اوباما کی صدارت کے پہلے 100 دن مکمل ہو چکے ہیں اس کے بعد سے نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر کے حالات میں تیزی سے تبدیلیاں آئی ہیں۔  مشکلات سے دوچار عالمی معیشت ، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ، شمالی کوریا کے ایٹمی عزائم اور نو ڈراما اوباما  کہلانے والے پہلے سیاہ فام امریکی صدر  براک حسین اوباما نے وائٹ ہاوس میں پہنچنے کے بعد ان مسائل سے نمٹنے اور عالمی منظر نامے پر امریکہ کی تصویر میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے کیا اقدام کیے؟  وائس آف امریکہ اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایلیٹ سکول نے  ایک گلوبل ٹاون ہال میٹنگ میں اس کا جائزہ لیا۔

حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد صدر اوباما کا پہلا غیر روائتی قدم  العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دینا تھا۔  جس سے مسلم دنیا کو مثبت پیغام پہنچا یاگیا لیکن  مسلم دنیا کے حوالے سے ان کا سب سے بڑا چیلنج فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ ہے۔
 
واشنگٹن انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر رابرٹ سیٹ لاف کہتے ہیں کہ صدر اوباما نے خطے کے لیے خصوصی نمائندہ نامزد کر کے یہ واضح کر دیا ہے وہ ذاتی طور پر  اس معاملے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف جس چیز کا صدر کو سامنا ہے وہ ہے لیڈرشپ کا بحران فلسطینی،  حماس اور صدر عباس کے درمیان بٹے ہوئے ہیں اور اسرائیلی نئی حکومت بنا رہے ہیں۔

ایران پر صدر اوباما کی حکمتِ عملی کو  بش پالیسیز کے مقابلے میں یو ٹرن کہا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ایران کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی بات کی ہے۔   چند ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان امریکہ اور ایران کو مزید قریب لا سکتا ہے۔  

فی الوقت امریکی میڈیا کے مطابق اوباما انتظامیہ کے لیے سب سے بڑا بیرونی مسئلہ پاکستان ہے۔  جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل اور اس کا براہِ راست شکار بھی ہے۔  پاکستانی عوام اور حکومت کو یہ امید تھی کہ اوباما انتظامیہ پاکستانی سرحدوں کے اندر ڈرون حملے بند کر دے گی مگر ایسا نہ ہوا اور ایک اندازے کے مطابق اب تک ان حملوں میں ڈیڑھ درجن سے بھی کم دہشت گرد اور سات سو معصوم شہری مارے جا چکے ہیں۔

رابرٹ سیٹ لاف کہتے ہیں کہ پاکستان اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے۔  کیونکہ یہ ایک بڑا ملک ہے ،  ایٹمی طاقت ہے، چاہے وہ بش انتظامیہ ہو یا ڈیموکریٹک حکومت، ہم ہمیشہ سے پاکستان آرمی کو سپورٹ کرتے آئے ہیں مگر پاکستان آرمی کو ابھی یہ سنجیدہ فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں ملک کے اندر طالبان سے کیسے نمٹنا ہے اور اپنے ایٹمی اثاثوں کی کیسے حفاظت کرنی ہے۔

مائٍیکل براؤن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی سلامتی کے نقطہء نظر سے عراق اہم ہے۔  پاکستان کے پاس بم ہے۔  افغانستان اہم ہے ،پاکستان کے پاس بم ہے۔  اسامہ بن لادن اہم ہے اور شائد وہ پاکستان میں ہے  اور پاکستان کے پاس بم ہے۔  آپ کو بم پر نظر رکھنی ہو گی اور میرا خیال ہے اوباما انتظامیہ ایسا کرے گی۔

ملک کے اندر صدر اوباما کی پسندیدگی کا گراف ابھی بھی اونچا ہے اور عوام جو زیادہ تر وقتی صورتِ حال کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں صدر اوباما کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ وہ معاشی بحران کو ختم کر پائیں گے۔

جوناتھن ایلٹر کہتے ہیں کہ لوگ بحران کا شکار ہیں اور اگر  آپ کے ملک میں بے روزگاری کی شرح 10 فیصد سے بڑھ جائے تو آپ مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ میں جب صدر روزا ویلٹ کے پہلے سو دنوں پر کتاب لکھ رہا تھا کہ انہوں نے کیسے مقابلہ کیا۔  ہر وہ شخص جس نے تاریخ کا مطالعہ کیا ہے، وہ  جانتا ہے کہ اس بحران سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے خرچ، خرچ، خرچ۔

صدر اوباما نے جب عہدہ سنبھالا تو انہیں ملک کے اندر اور باہر سخت چیلنجز کا سامنا تھا جو مزید بگڑ رہے تھے اور اب انکے لیے H1N1یعنی سوائن فلو کی صورت میں ایک اور چیلنج آ کھڑا ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق فریکلن ڈی روزا ویلٹ کے بعد یہ کسی بھی امریکی صدر کے لیے مشکل ترین پہلے سو دن تھے۔  مگر صدر اوباما کی خود اعتمادی نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ کام واقعی ان کی زندگی کا مشکل مگر پسندیدہ ترین کام ہے۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر زرداری کا دورہ واشنگٹن اور امریکی میڈیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھارت کے حوالے سے یقین دہانیوں کی ضرورت ہے
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید
پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے: ہول بروک
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں
’رواں سال  کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
ایم ایف حسین کو بھارت واپسی پر خطرہ؟
جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عدنان سمیع خان کی ازدواجی زندگی میں ایک اور بھونچال
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  Video clip available
لفظ کہانی:  Might is right
اوباما کے سو دِن: مسلمان دنیا کے ساتھ امریکی تعلقات کی بنیاد دوطرفہ باہمی احترام  پر
اپنی ڈاکٹری جتانے سے فلو کی اموات میں اضافہ؛ لیکن غریب کیا کرے؟ 
پرویز شاہدی کی برسی پر
لفظ کہانی:  انگریزی لفظ جس کا کوئی قافیہ نہیں
بھارتی انتخابات: راہول گاندھی کا بائیں بازو اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اشارہ
پراچنداکے استعفے کے بعد نیپال میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں تیز
ایران کے ساتھ خفیہ معاہدہ خارج ازامکان ہے: رابرٹ گیٹس
امریکہ انٹرنیٹ پر اپنی نگرانی ختم کرے: یورپی یونین
ایشیا کپ کھیلنے ضرور جا رہے ہیں، لیکن جیت کی امید نہیں: ہاکی ٹیم کے منیجر کا بیان
افریقہ دنیا بھر کے انسانوں کا منبع ہے: نئی جینیاتی تحقیق
اوباما کی صدارت کے سو دن ۔۔۔ عالمی ٹاؤن ہال میٹنگ، انٹرنیٹ پر براہِ راست
شمالی بہار میں بس پر بجلی کی تار گرنے سے بس میں سوار 30افراد ہلاک
جنگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امداد کی اپیل
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ
سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک
انار کلی کے مقبرے کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش
شادی کی تقریب پر حملہ 45ہلاک
پاکستان کے لیے اندورنی خطروں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے  Video clip available
لوگوں کوانسانی بھلائی کے کاموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  Video clip available
بونیر میں فوجی کارروائی ، طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک
”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
کیتھرین روہر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد فراہم کررہی ہیں  Video clip available
واشنگٹن: صدر اوباما کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاک، افغان لیڈروں کی آمد
امریکہ کی ٹیکس پالیسی میں اصلاح۔۔۔ہدف: سمندر پار امریکی کمپنیاں
سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
عراقی وزیرِ اعظم پیرس میں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس
فلوریڈا کا سرد جنگ کے دور کا میزائل بیس سیاحت کے لیے کھول دیا گیا  Video clip available
شیرِمیسور فتح علی خاں ٹیپو سلطان کی برسی پر
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح
سوائىن فلو کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئى: ڈبلیو ایچ او
قمر رئیس کے انتقال سے ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ