Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح

May 4, 2009

 گرائمر/گلیمر لفظ کہانی سے متعلق بہت سی ای میلز موصول ہوئی ہیں۔    حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

مریم فرخ نے لاہور سے لکھا ہے کہ گلیمر کی بات تو سمجھ میں آ گئی  لیکن خود گرائمر کی تشریح  کیا ہے؟   قمرالزماں نصر بخت نے دوحہ ، قطر سے پوچھا ہے کہ گرائمر سکول کیا ہوتا ہے؟  کیا اس میں کوئی اور مضمون نہیں پڑھایا جاتا یا  صرف جادو ٹونا سکھایا جاتا ہے ؟

گرائمر کا مطلب   ہےجملوں کی ساخت ، صرف و نحو، ترتیب ِ الفاظ وغیرہ سے متعلق علم۔

مختلف لغات جو تاریخ بیان کرتی ہیں ان میں مندرجہ ذیل عوامل مشترک ہیں:  یونانی لفظ تھا graphein   جس کا مطلب تھا لکھنا،  لکھنے یا تصویر بنانے کے لئے خط کھینچنا۔  اس سے لفظ بنا   gramma ۔ جو آجکل تو انگریزی میں نانی/دادی کے لئے استعمال ہونے والے لفظ گرینڈ مدر کا مخفف ہے لیکن یونانی میں اس کا مطلب تھا خط یا کوئی بھی تحریر۔   چنانچہ یونانی اصطلاح grammatike tekhne  کا مطلب تھا فن ِ تحریر ۔

لاطینی میں پہنچ کر یہ لفظ grammatica   بن گیا۔     وہاں سے پرانی فرانسیسی میں پہنچا اور  grammaire  کہلایا اور اس سے مراد تھی تحصیل ِ علم۔    پرانی انگریزی میں یہ  gramarye  کی صورت میں نظر آتا ہے۔

جیسا کہ گرائمر/گلیمر لفظ کہانی سے ظاہر ہے سولھویں صدی تک گرائمر اور لاطینی لازم و ملزوم تھے۔    مڈل انگلش میں جو لفظ تھا  اس سے مراد عمومی تعلیم تھی جو علما حاصل کرتے اور جس میں علم ِ نجوم اور جادو ٹونے کا علم بھی شامل سمجھا جاتا۔   یہ لفظ سکاٹش میں جا کر گلیمر بن گیا۔

اب یہ سوال کہ گرائمر سکول کیا ہوتا ہے؟    اس کا جواب یہ ہے  کہ بنیادی طور پر یہ ثانوی جماعتوں (عموماً چھٹی سے آٹھویں) پر مشتمل سکول کو کہتے ہیں جسے عام سکولوں سے ارفع و اعلیٰ سمجھا جاتا ہے۔   آج کا ان میں تمام ضروری مضامیں پڑھائےجاتے ہیں لیکن تاریخی اعتبار سے یہ اصطلاح ان سکولوں کے لئے  مخصوص تھی جہاں یورپی زبانیں، خاص کر یونانی اور لاطینی، گرائمر کے سخت اصولوں کے تحت سکھائی جاتیں اور یوں طلبا کو اعلیٰ تعلیم یعنی کالج کے لئے  تیار کیا جاتا۔  

بعض ایسے اداروں کے بر عکس جہاں عملی تربیت دی جاتی، جیسے دندان سازی، عینک سازی ، خیاطی ، کوزہ گری وغیرہ ، گرائمر سکولوں میں علمی اور نظریا تی مضامین پر زور دیا جاتا ۔

لغات گرائمر  سکول کے بہت سے مطالب  درج کرتی ہیں۔   وکی پیڈیا کے مطابق اس کا تاریخی مطلب لاطینی سکھانا تھا۔    بعد میں اس کا نصاب پھیلتا گیا اور کئی زبانیں مثلاً قدیم یونانی، عبرانی وغیرہ بھی شامل کر دی گئیں۔    پھر قدرتی علوم، ریاضی، جغرافیہ اور تاریخ بھی پڑھائی جانے لگی۔  ملکہ وکٹوریہ کے عہد میں گرائمر سکولوں کا نصاب از سر نو مرتب کیا گیا۔  

قصہ مختصر یہ کہ برطانیہ میں اور نتیجتاً بر صغیر میں گرائمر سکول سے مراد فینسی مڈل سکول ہے اور آج کل یہاں سکھائے جانے والے علوم گرائمر تک محدود نہیں ہیں۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھارت کے حوالے سے یقین دہانیوں کی ضرورت ہے  Video clip available
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید
سوات سے پانچ لاکھ افراد کی نقلِ مکانی
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ  Video clip available
پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے: ہول بروک
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں
’رواں سال  کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
ایم ایف حسین کو بھارت واپسی پر خطرہ؟
جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عدنان سمیع خان کی ازدواجی زندگی میں ایک اور بھونچال
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  Video clip available
لفظ کہانی:  Might is right
اوباما کے سو دِن: مسلمان دنیا کے ساتھ امریکی تعلقات کی بنیاد دوطرفہ باہمی احترام  پر
اپنی ڈاکٹری جتانے سے فلو کی اموات میں اضافہ؛ لیکن غریب کیا کرے؟ 
پرویز شاہدی کی برسی پر
لفظ کہانی:  انگریزی لفظ جس کا کوئی قافیہ نہیں
بھارتی انتخابات: راہول گاندھی کا بائیں بازو اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اشارہ
پراچنداکے استعفے کے بعد نیپال میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں تیز
ایران کے ساتھ خفیہ معاہدہ خارج ازامکان ہے: رابرٹ گیٹس
امریکہ انٹرنیٹ پر اپنی نگرانی ختم کرے: یورپی یونین
ایشیا کپ کھیلنے ضرور جا رہے ہیں، لیکن جیت کی امید نہیں: ہاکی ٹیم کے منیجر کا بیان
افریقہ دنیا بھر کے انسانوں کا منبع ہے: نئی جینیاتی تحقیق
اوباما کی صدارت کے سو دن ۔۔۔ عالمی ٹاؤن ہال میٹنگ، انٹرنیٹ پر براہِ راست
شمالی بہار میں بس پر بجلی کی تار گرنے سے بس میں سوار 30افراد ہلاک
جنگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امداد کی اپیل
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ
سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک
انار کلی کے مقبرے کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش
شادی کی تقریب پر حملہ 45ہلاک
پاکستان کے لیے اندورنی خطروں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے  Video clip available
لوگوں کوانسانی بھلائی کے کاموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  Video clip available
بونیر میں فوجی کارروائی ، طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک
”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
کیتھرین روہر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد فراہم کررہی ہیں  Video clip available
واشنگٹن: صدر اوباما کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاک، افغان لیڈروں کی آمد
امریکہ کی ٹیکس پالیسی میں اصلاح۔۔۔ہدف: سمندر پار امریکی کمپنیاں
سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
عراقی وزیرِ اعظم پیرس میں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس
فلوریڈا کا سرد جنگ کے دور کا میزائل بیس سیاحت کے لیے کھول دیا گیا  Video clip available
شیرِمیسور فتح علی خاں ٹیپو سلطان کی برسی پر
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح
سوائىن فلو کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئى: ڈبلیو ایچ او
قمر رئیس کے انتقال سے ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ