Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

16 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ساکھ بحال کرے: ہیومن رائٹس واچ


January 15, 2009

Human Rights Watch logo

 انسانی  حقوق کی ایک امریکی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ صدر بش کے دورِ حکومت میں انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ تنظیم نے  منتخب صدر براک اوباما سے اپیل کی ہے  کہ وہ اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کو بہتر بنانے کے ساتھ  کیوبا میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز کو بندکرکے انسانی حقو ق کے حوالے سے امریکی  ساکھ کو پھر سے بحال کریں۔

گروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین، مصر اور روس جیسے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی نے دنیا کو اس طرف متوجہ کیا ہے۔ کینتھ روتھ ہیومن رائٹس واچ کے ایگز یکٹو ڈاریکٹر ہیں۔ان کا کہناہے کہ امریکہ نے  اپنے ہاں انسانی حقوق کی صورتِ حال کے باعث بہت سے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی پر احتجاج نہیں کیا۔

تنظیم نے واشنگٹن پر یہ الزام بھی لگا کہ اس نے سخت تفتیشی حربے استعمال کیے ،جیسے گوانتاناموبے میں واٹر بورڈنگ۔ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ براک اوباما کو صدر بننے کے بعد انسانی حقوق پر امریکہ کے تاثر کو بحال کرنے کے لیے گوانتانا موبے کو بند کرنا چاہیے۔ براک اوباما نے امریکی ٹی وی  اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ قید خانہ بند کر دیں گے ۔ گونتاناموبے میں تقریباً 250 مشتبہ دہشت گرد قید ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی پر ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس مسلح لڑائی کے دوران انسانی حقوق کی پامالیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گروپ نے افغانستان کی صورتِ حال پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے جہاں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک گزشتہ سال  کے پر تشدد واقعات کی وجہ سے بدترین سال تھا۔ گروپ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت  ملکی نظام میں ضروری اصلاحات کی طاقت نہیں رکھتی اور نہ ہی  وہ اس کی خواہشمند ہے۔

زمبابوے کے متعلق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جنوبی افریکہ جیسے ممالک میں  بھی  انسانی حقوق کی صورتِ حال میں بہتری لانے کے لیے کچھ نہیں کیا جاسکا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مصر نے اپنے پڑوسی ملک سوڈان میں دارفور کے مسئلے  کے حل کے لیے زیادہ کوششیں نہیں کیں۔

گروپ نےبھارت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پربھارت انسانی حقوق پر اپنے معاشی مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس میں بھارت کی پالیسی کا جھکاو ڈکٹیٹرز کی طرف رہا ۔ ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی حکومت پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ کشمیر کے علاوہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے جہاں 1979 سے علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ساکھ بحال کرے: ہیومن رائٹس واچ
پاکستان، افغانسان اور اتحادی افواج مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی پر قابو پاسکتی ہیں: زلمے خلیل زاد
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز
محمد آصف کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی قائم
امریکی طیارہ نیویارک کے دریا میں گر کر تباہ
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار