Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
No Stone Unturned

November 24, 2008

کسی کام کو بہت لگن اور محنت سے کرنے کے لئے اردو میں کئی محاورے ہیں مثال کے طورپر انتھک کام، بے تکان، کسی کام کے لئے دن رات ایک کر دینا، ہمارا آج کا محاورہ اسی سلسلے میں ہے:

To Leave No Stone Unturned

یہ بہت عام استعمال ہونے والے الفاظ ہیں اور اردو میں تو اسکا متبادل اتنا دقیق یعنی مشکل ہے کہ عام طور پر لوگ اسے مذاقاََ استعمال کرتے ہیں اور وہ ہے: کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرنا۔ جب بھی کوئی نئی انجمن وجود میں آتی ہے تو اسکے اغراض ومقاصد میں اکثر یہ درج رہتا ہے کہ فلاں نصب العین کے لئے ہم کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔  تو انگریزی اور اردو دونوں میں اسکا مفہوم بالکل ایک ہی ہے اور وہ ہے کسی مقصد کے حصول کے لئے انتھک کام کرنا۔ 

یہ محاورہ انگلش میں کیونکر آیا، اسکی تفصیل سنئے: یونان کے معروف ڈرامہ نویس اور قصہ گو Euripides نے ایک بار یہ کہانی بیان کی تھی کہ پرانے زمانے کی بات ہے ایک یونانی جرنیل نے جنگ میں ہارنے کے بعد اپناخزانہ خیمے میں چھپا دیا۔ جب لوگ اس خزانے کو نکالنے کے لئے وہاں پہنچے توا نہیں کچھ نہیں ملا۔چنانچہ وہ ایک نامور عالم کے پاس مشورے کے لئے گئے۔عالم نے کہا: Movere omnem Lepidumجسکا لاطینی زبان میں مطلب ہے، ہر پتھر کو ہٹاؤ۔اسی سے یہ کہاوت وجود میں آئی۔

ایسی ہی صورت میں to move heaven and earth بھی کہتے ہیں ۔ آپ نے اردو میں بھی سنا ہوگا کہ اس کام کے لئے زمین آسمان ایک کر دئے گئے جہاں انگلش میں ہے

 putting one's heat and soul in

اسے اردو میں کہیں گے دل و جان سے کوئی کام کرنا


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار