Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
By hook or by crook

November 24, 2008

بہت جانا پہچانا محاورہ ہے۔ ہے نا؟ جیسا کہ اس کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے اس کا مطلب ہے اپنے مقصد کے حصول کے لئے ہر جائز ، ناجائز حربہ استعمال کرنا۔ہُک تو کھونٹی کو کہا جاتا ہے اور کروک کسی ٹیڑھی شے کو یا پھر بددیانت شخض کو بھی کہتے ہیں تو پھر کیا یہ سمجھا جائے کہ اس لفظ کے باعث اس محاورے کا بے ایمانی یا نا انصافی سے تعلق ہے؟

 سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ ہُک کا مطلب ہے بِل ہُک یعنی ایسا اوزار جو درانتی سے ملتا جلتا ہے مگر درانتی کا دندانوں والا حصہ لمبا ہوتا ہے جبکہ بل ہک کا دستہ لمبا اور بلیڈ ہوتا ہے کند اورچھوٹا، اور پھروہ ہک کی شکل میں ٹیڑھا بھی ہوتا ہے اور اسے جھاڑیوں وغیرہ کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔ کند ہونے کے باعث وہ لکڑیاں وغیرہ کاٹنے کے کام نہیں آسکتا۔اور کروُک وہ لاٹھی ہے جو انگریزی کے حرف J سے ملتی جلتی ہے اور اسے گڈرئیے اپنے ریوڑ کو ہانکنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

البرٹ جیک نے لفظوں کی اصل سے متعلق اپنی کتاب میں ا س محاورے کی بڑی دلچسپ تاریخ درج کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جاگیرداری نظام کے تحت قرون ِ وسطیٰ میں انگلستان میں ایک قانون منظور ہوا جسکے مطابق جلانے کی لکڑی حاصل کرنے کے لئے درخت یا انکی شاخیں کاٹنا ممنوع قرار دیا گیا۔تاہم قانون میں علاقے کے غریبوں کے لئے یہ رعایت رکھی گئی تھی کہ وہ زمیں پر گری پڑی سوکھی شاخیں اٹھا سکتے ہیں اگر وہ اپنے ہک یا کروک کے ذریعے ان کو اکھٹا کر سکیں۔ تو یہ تھی اس محاورے کی بنیاد۔ بعد میں یہ ہر جائز ناجائز ہتھکنڈہ استعمال کرنے کے مفہوم میں برتا جانے لگا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار