Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
دھوان دھار پستول

November 24, 2008

یہ اصطلاح کسی واقعے کی بہت بڑی شہادت یا کسی کومجرم ثابت کرنے کے لئے کارآمد ثبوت کے معنوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

بہت سے دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی طرح امریکہ میں پولیس ایک کشمکش کا شکار رہتی ہے ۔ وہ یہ کہ بعض اوقات کسی مشتبہ شخص کو پکڑ تو لیا جاتا ہے مگر اسے جیل بھیجنے کے لئے جج کے سامنے اسکا جرم ثابت کرنا پڑتا ہے جس کے لئے شواہد چاہئیں۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہوگا کچھ ممالک میں قانون یہ ہے کہ اگر کوئی شک کی بنیاد پر پکڑا جائے تو اسوقت تک مجرم سمجھا جائیگا جب تک اسکی بے گناہی ثابت نہ ہو جائے۔جبکہ امریکی قانون کہتا ہے کہ ہر شخص اسوقت تک معصوم سمجھا جائے جب تک اس پر جرم ثابت نہ ہو جائے۔

اب سوال یہ ہے کہ دھواں دھار پستول کا اس بات سے کیا تعلق ہے، تو سنئے: جب پستول چلائی جاتی ہے تو چلنے کے بعد اسکے پیچھے دھواں خارج ہوتا ہے۔کسی کے ہاتھ میں بندوق یا پستول ہو تو وہ پھر بھی کہہ سکتا ہے کہ وہ پستول چلانے کا یا کسی کو مارنے یا زخمی کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے ۔لیکن اگر پستول سے دھواں برآمد ہور ہا ہے تو ثابت ہوجاتا ہے کہ اسے ابھی ابھی چلایا گیا ہے۔ اگرساتھ ہی کوئی شخص سر میں گولی لگنے سے زمیں پر بھی پڑا مل جائے تو صاف ظاہر ہے کہ گولی کس نے چلائی تھی۔

 

آپ نے شرلاک ہومز کا نام سنا ہوگا۔ برطانوی مصنف آرتھر ڈوئیل نے اپنے ایک فرضی جاسوس شرلاک ہومز سے متعلق ایک کہانی میں یہ اصطلا ح1893 میں پہلی بار استعمال کی تھی ۔ہوتا کیا ہے کہ جہاز رانوں کا ایک گروپ، جو اپنے کپتان کا سخت مخالف ہے، اسکے کیبن کے سامنے جمع ہے۔ اچانک کپتان کے کمرے سے گولی چلنے کی آواز آتی ہے۔شرلاک ہومز اور اسکے ساتھی بھاگ کر کمرے میں جاتے ہیں اور کیا دیکھتے ہیں کہ کپتان ایک نقشے کے اوپر مردہ حالت میں پڑا ہے۔ اسکے سامنے انکا پادری ہے جس کے ہاتھ میں پستول ہے اور پستول سے دھواں نکل رہا ہے۔معلوم ہو ا کہ پادری صاحب نے کپتان کو مار ڈالا۔ یعنی کہ smoking gun نے انہیں مجرم ثابت کر دیا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار