Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
بیچلر

November 23, 2008

بیچلر کا لفظ بھی بہت جانا پہچانا ہے۔اس سے مراد ہے غیر شادی شدہ آدمی۔ڈاکٹر بروئر جنکی ڈکشنری کے حوالے میں اکثر دیا کرتی ہوں، کہتے ہیں کہ اسکی اصل حتمی طور پر معلوم نہیں ہے۔دوسری لغات بھی یہی کہتی ہیں مگر ہر جگہ کچھ نہ کچھ اندازے ضرور مل جاتے ہیں۔

انگلش میں اسکا سب سے پرانا مطلب نوجوان سورما کے مفہوم میں ملتا ہے جسے ابھی ہتھیاروں کا زیادہ تجربہ نہ ہو۔اور وہ ابھی زیر ِ تربیت ہو۔تیرہویں صدی کے اواخر میں اسکا سراغ ملتا ہے۔چاوسر جیسے مصنفین کے ہاں چوہدویں صدی کے اواخر میں اور اسکے بعد کا مطلب بی اے کی ڈگری۔

ایک اور قیاس کہتا ہے کہ لاطینی میں baculum کا مطلب تھا لاٹھی۔اس سےCeltic یا کلٹی لوگوں کی زبان میں بنا bacalakos جسکا مطلب تھا لاٹھی بردار یعنی کہ گڈریا۔چونکہ لاطینی میں baculum کا مطلب ا لاٹھی تھا اور ہتھیاروں سے پہلے چھڑی یا لاٹھی کا استعمال سکھایا جاتا اسلئے لاٹھی والے کو بیچ لر کہا جانے لگا۔چنانچہ ایک زیرِ تربیت

مردِ میداں کے مفہوم سے ذرا آگے جا کر وہ کسی کالج یا دوسری تربیت گاہ کے نسبتاََ کم عمر یعنی جونیئر رکن کے لئے بولا جانے لگا۔اور وہاں سے اس مطلب کی طرف سفر کر گیاجو اسکا موجودہ مفہوم ہے یعنی غیر شادی شدہ مرد۔

علم الاشتقاق کے ماہرین یا etymologists نے اس لفظ میں بے حد دلچسپی لی ہے مگر کسی کو حتمی طور پر اسکی تاریخ معلوم نہیں ہے۔ایک قیاس تو یہ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پرانی فرانسیسی کا لفظ ہے جو خود ایک لاطینی لفظ سے بنا ہے اور وہ لفظ ہےbaccalaris۔ اُسکا مطلب تھا بھینسوں کا ریوڑ۔جو نوجوان لڑکے ان کی دیکھ بھال کرتے انہیں       baccalarius کہا جاتا۔پرانی فرانسیسی میں یہ بگڑ کر bachelor بن گیا اور یہی اسکی جڑ ہے انگریزی میں۔ گویا یہ انگلش لفظ فرانسیسی سے آیا ہے baccalaris غالباََ  خودپرانی لاطینی سے نکلا ہے  جہاں اسکا مطلب تھا کھیت۔جو یقیناََ baccalaria سے ماخوذ ہے جسکا مطلب تھا قطعہٴزمین بلکہ دودھ خانہ یعنی کہ ڈیری فارم۔جو غالباََ باکا سے بنا جو اصل میں واکا تھا اور جسکا مطلب تھا گائے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار