Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بروک


November 3, 2008

یہاں نئے آنے والے بعض اوقات اس الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یعنی جب وہ سنتے ہیں کہ کوئی اپنے کو بروک بتا رہا ہے تو سمجھتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے  وہ کسی حادثے میں زخمی ہوا ہے یا پھر جذباتی طور پر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔یا شاید بیمار ہے۔پھر کچھ عرصے کے بعد جب احساس ہوتا کہ اسکا اصل مطلب کیا ہے تو بہت محظوظ ہوتے ہیں۔اصل مطلب ہے کنگال ہونا یعنی جس کے پاس پیسے بالکل ہی نہ ہوں وہ کہے گا: I am broke اسکا جسمانی شکست و ریخت سے کوئی تعلق نہیں۔یہ محاورہ کہاں سے آیا، سنئے:

 اچھے اور ایماندار گاہکوں کو آجکل بینک کریڈٹ کار ڈ دے دیتے ہیں اور ایک حد کے اندر انہیں اجازت ہوتی ہے کہ وہ بینک سے ادھار لے سکتے ہیں ۔ اسی طرح یورپ میں ایک زمانے میں چینی کے چھوٹے چھوٹے سے چوکور اچھے کریڈٹ والوں کو بینکوں کی جانب سے دئے جاتے۔ اس ٹائیل پر اسکا نام،  زیادہ سے زیادہ  ادھار کی رقم اور بنک کا نام لکھا رہتا۔جب گاہک کو قرض لینے کی ضرورت ہوتی تو وہ بینک میں جا کر کلرک کو وہ ٹائل دکھاتا۔کلرک اپنی فائلوں میں جانچ پڑتال کر کے دیکھتا اور اگر ایسا ہوتا کہ اس گاہگ نے اپنی اجازت کی رقم پہلے ہی نکلوا رکھی ہے تو کلرک اس ٹائل کو موقع ہی پر ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا۔یہیں سے چلتا چلتا یہ محاورہ کنگال کے معنوں میں استعمال ہونے لگا، یعنی وہ جس کی ٹائیل توڑ دی گئی ہو۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار