Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ٹارچ


October 24, 2008

لفظ ہے ٹارچ۔ 

موسمِ گرما میں اولمپک مشعل کی دوڑ آپ نے دیکھی ہوگی۔آجکل تو اسکا مطلب علامتی سا رہ گیا ہے مگر قدیم یونان میں آگ کو متبرک سمجھا جاتا اور ایک زمانے میں یہ مشعل برداری مذہبی رسوم کے شروع میں کی جاتی ۔بعد میں یہ کھیلوں میں شامل کر دی گئی۔آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کہتی ہے کہ سولہ سو اکیس تک لفظ ٹارچ روشنی، بصیرت اور رہنمائی کی علامت بن گئی تھی۔اسی لئے ایک سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہونے کا مطلب علم کو پھیلانا تھا لیکن

American Heritage Dictionary of Idioms

کہتی ہے یہ ٹارچ کا ایک سے دوسرے کو منتقل ہونے کا مطلب ہے ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونا۔یہ بات اس لئے صحیح لگتی ہے کہ آجکل جب ایک حکومت، دوسری کے ہاتھ مین ٹارچ تھما دیتی ہے تو اسکا مقصدزیادہ تر ذمہ داری منتقل کرنا ہی ہوتا ہے نا کہ  محض علم یا روایت کو آگے بڑھانا۔

لفظ ٹارچ خود تو ایسا پرانا نہیں مگر اسکی اصل بہت قدیم ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ لفظ ٹارچ کا جلنے یا آگ سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔پرانے زمانے میں ٹارچ اسطرح بنائی جاتی تھی کہ بہت سے تنکے جمع کئے جاتے اور انہیں سختی سے بل دے دیا جاتا ۔اس مڑی ہوئی شے کو پھر کسی آتشگیر مادے میں ، جیسے موم میں ڈبویا جاتا تاکہ وہ آسانی سے آگ پکڑ سکے۔انگریزی میں بل دینے کے لئے لفظ  تھا  ٹ ر ک۔یہ نہ صرف بعد میں ٹارچ بن گیا بلکہ اسی سے نکلا ہوا ایک اور لفظ ہے ٹورک جسکا مطلب ہے گھومنے کی قوت۔ تو آخرکار بات یہ نکلی کہ ٹارچ کا آگ یا روشنی سے تعلق نہیں بلکہ یہ لفظ ٹورک سے نکلا جسکا مطلب تھا بل دینا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار