Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

شہد کی مکھی


October 23, 2008
محمد علی باکسر - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (MP3) audio clip
محمد علی باکسر - سنیئے (MP3) audio clip

Bee

لفظ بی کے تین مطالب زیادہ عام ہیں

۱۔شہد کی مکھی

۲۔مقابلہ، خاص کر ہجے کرنے کا مقابلہ

۳۔ مشترکہ دلچسپی کے لئے جمع ہونا

اردو میں بی کو شہد کی مکھی کہتے ہیں، ہندی میں مدھو مکھی، بنگالی میں مؤ مچھی اور پشتو میں مَچئی یا مُچئی۔

یہ لفظ غالباً پروٹو انڈو یورپین لفظ بھی سے نکلا ہے یعنی bhiجسکا مطلب تھا کانپنا۔ وہاں سے یہ جرمن اصل کی زبانو ں میں در آیا اور بن گیاbionوہاں سے پرانی انگلش میں گیا اور بن گیا beo۔اور پھر رفتہ رفتہbee میں تبدیل ہوگیا۔

یہ مصروف کارکن کےمفہوم میں 1535سے، مشترکہ دلچسپی کے کلب کے معنوں میں1769سے، ہجوں کے لئے 1809سے اور بالوں کے انداز کے لئے beehiveپہلی مرتبہ 1325میں تحریری صورت میں نظر آتا ہے۔

شہد کی مکھی کے بارے میں بہت سے محاورے ہیں، مثلاًbee Busy as aیعنی شہد کی مکھی کے مانند مصروف ہونا۔شہد کی مکھیاں اپنا چھتہ بنانے کا کام بڑی تندہی اور لگن سے کرتی ہیں اسی سے یہ محاورہ وجود میں آیا ہے۔

To have a bee on one's bonnet

کا مطلب ہے بہت ہی عجیب و غریب اور غیر معمولی خیالات کا مالک ہونا یاکسی معاملے میں اپنی رائے پر ہٹ دھرمی سے قائم رہنا۔

To put the bee onکا مطلب ہے کسی پیسےاینٹھ لینا یعنی قرض کہہ کر یا ویسے ہی ہوشیاری سے مانگ لینا۔مثلاً کوئی اپنے چھوٹے بھائی کے بارے میں کہہ سکتا ہے کہ:

My brother just put the bee on me for another $10.

کسی شے کو شہد کی مکھی کے گُھٹنے سے تشبیہ دینے کا مطلب ہے اسے بہت ہی شاندار قرار دینا۔یہ محاورہ بہت پرانا ہے یعنی 1920کی دہائی میں استعمال ہوتا تھا آجکل نہیں۔

پھر بی اس جگہ کو بھی کہتے ہیں جہاں لوگ تفریحاً جمع ہوں۔ مثال کے طور پر A knitting beeکا مطلب ہوگا ایسی مجلس جہاں لوگ سویٹر بننے کے طریقوں پر گپ شپ کے لئے جمع ہوں۔یا جن لوگوں کو سلائی کڑھائی کا شوق ہو وہ اپنا ایک کلب سا بنا لیں تو اسے کہیں گے

a sewing bee

 To sting like a beeکا مطلب ہے زوردار مکہ رسید کرنا۔ 1970کی دہائی میں ہیوی ویٹ چمپئن محمد علی کے لئے جو گیت لکھا گیا اس میں یہ سطور بھی تھیں:

He floats like a butterfly

and stings like a bee


emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار