پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر محمد آصف کی دبئی میں گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وسیم باری کی قیادت میں ایک تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔
پی سی بی نے یہ کمیٹی اُس پیش رفت کے بعد قائم کی ہے جِس میں عالمی تنظیم آئی سی سی نے پی سی بی سے محمد آصف کی دبئی میں گرفتاری کے بارے میں تفصیلات طلب کی تھیں۔
اِس بارے میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر سلیم الطاف نے بتایا کہ دبئی سے
آئی سی سی نے ہمیں رپورٹ بھجوائی ہے جسے جمعرات کے دن چیرمین کو پیش کر دیا گیا ہے۔ تاہم ہم نے دیکھا کہ دبئی میں آصف کی گرفتاری کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔