|
فائل فوٹو |
افغان وزارت دفاع کے مطابق جمعرات کو مغربی صوبے ہرات میں ایک فوجی ہیلی کاپٹرخراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا اور اس حادثے میں ایک اعلیٰ جنرل سمیت کم ازکم 13افغان فوجی ہلاک ہوگئے ۔وزارت دفاع کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اعلیٰ عہدیدار جنرل فضل الدین سیارمغربی افغانستان کے انچارج تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر صوبہ فرح سے پرواز کے بعد ادریشک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔