Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

21 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز

January 15, 2009

جنوری کے آخری ہفتے میں لندن کے بلو واٹر شاپنگ سینٹر میں کشمیر فیسٹول منعقد ہوگا، جِس میں ایک درجن پاکستانی، بھارتی اور انگریز خواتین و مرد ماڈل کشمیری ملبوسات  کی  نمائش کریں  گے۔

یہ بات سری نگر میں قائم کشمیر کے صنعت و تجارت کے ایوان  کے صدر، ڈاکٹر مبین شاہ نے جمعرات کو بتائی۔

فیسٹول کو ‘کیٹ واک کشمیر’ کا نام دیا گیا ہے اور نمائش میں  ذیب تن کیے جانے والے ملبوسات میں فرن،دوشالے، قمیض شلوار، اور اسکارف شامل ہوں گے۔

یہ مصنوعات کشمیری  کاریگری اور گھریلو صنعت کا اعلیٰ نمونہ پیش کرتی ہیں اور پوری دنیا میں جاذبِ نظر ہونے کے باعث ہاتھوں ہاتھ لی جاتی رہی ہیں۔ تاہم موجودہ عالمی اقتصادی بحران  کشمیر میں بننے والی اِن  اور دیگر مصنوعات پر اثرانداز ہوا ہے اور ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بیرونِ کشمیر اِن کی مانگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

فیسٹول  کا انعقاد کرنے والوں کو امید ہے کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والا یہ میلہ کشمیر کی اقتصادیات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

میلے کا اہتمام کشمیری ایوانِ صنعت و تجارت،  بھارت کی وزارتِ تجارت  کے ساتھ مل کر کر رہا ہے۔ اِس سے قبل اِس طرح کے میلوں کا انعقاد دبئی، ملبورن، ماسکو اور سنگاپور میں کیا جا چکا ہے۔

مبین شاہ نے بتایا کہ  لندن فیسٹول ایک ایسی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جِس کے تحت دنیا، بالخصوص خلیجی ممالک اور یورپ میں کشمیری مصنوعات جیسے قالین،  شال، پشمینہ، شاہ توش، اخڑوٹ کی لکڑی کے بنے فرنیچر اور تانبے کے برتنوں کی خرید و فروخت کو فروغ دینا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ مصنوعات کشمیری  اقتصادیات کی بنیاد ہیں اور گذشتہ بیس برس سے جاری شورش کے دوران یہ ثابت ہوگیا ہے کہ  اگر کشمیری اقتصادی لحاظ سے برُی طرح متاثر نہ ہوتے تو اُن کی  مصنوعات بھارت اور بیرونِ ملک بڑے پیمانے پر  فروخت ہوتیں اور اُن کو  بہت کمائی حاصل  ہوتی۔

لندن فیسٹول میں بھارت کے جونیئر وفاقی وزیر تجارت جے رام رمیش بھی شریک ہوں گے، جب کہ  بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے صوبائی  وزیرِ اعلیٰ عمر عبد اللہ سے بھی اِس میں شرکت  کے لیے درخواست کی جارہی ہے۔
 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
واشنگٹن ڈی سی میں نئے صدر کے اعزاز میں رنگا رنگ پریڈ
غزہ میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے: بان گی مون
قصہ تقریبِ حلف برداری میں آنے والوں کا ۔۔۔
یورپ: لوگ اوباما کی صدارت سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں
اوباما کا خطاب: ملک کو چیلنجوں کا سامنا ہے
اوباما کا حلف: لمحہ فکریہ
بھارت  میں نیوکلیئر صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ 
مہمند ایجنسی کارروائی : 22افراد ہلاک
اوباما کی تصویروں والی قمیضیں، گھڑیاں، مگ اور کیلنڈر
بان گی مون کا غزہ کا دورہ
آج ساری دنیا کی نظریں  واشنگٹن کی جانب نگراں
براک اوباما کی حلف برداری: واشنگٹن میں میلے کا سماں
الوداع بش: ٹیکساس روانگی
نئی امریکی انتظامیہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کی اُمید  Video clip available
چینی صوبے میں انٹرنیٹ پر نجی معلومات چھاپنے پر پابندی
عشق کب چھوڑے ہے بے رسوا کیے: چاند اور فزا کا افسانہٴ محبت
اوباما کی تقریبِ حلف برداری کا آغاز
یورپی یونین نے تصویر ی فن پارے کے قابل اعتراض حصے کو ڈھک دیا
صدارتی افتتاٰحی تقریبات کا ٹائم ٹیبل
افغانوں کی اوباما سے توقعات
اتحادی افواج کے حملوں میں عام افغانیوں کی ہلاکت ناقابل برداشت
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح
”پاک بھارت امن مذاکرات رکنے سے دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا“
شمالی وزیرستان میں جاسوسی کے الزام میں مزیدچھ افراد قتل
سوات میں سکولوں کو تباہ کیے جانے کے خلاف قراردادمتفقہ طور پر منظور
ماحولیاتی تپش کا حل ۔۔ ۔سفید سڑکیں اور چھتیں
پاکستان: اوباما انتظامیہ سے پالیسی میں تبدیلی کی توقع