Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار


January 14, 2009

Film

 کشمیر میں دائیں بازو کی علاحدگی پسند جماعت  دخترانِ ملت کی سربراہ سیدہ  آسیہ اندرابی نے بالی وڈ کے فلم ساز راہل ڈھولکیا کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تین دن کے اندر اندر اپنی زیرِ تکمیل فلم ’لمحہ‘ کا سکرپٹ  تجزیے کے لیے ان کے حوالے کر دیں اور اس کے ساتھ ہی وادیِ کشمیر میں فلم کی بیرونی عکس بندی ملتوی کر دیں۔

اس سے پہلے اخبارات میں خبر آئی تھی کہ اس فلم میں مشہور اداکارہ بپاشا باسو آسیہ اندرابی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ اگر یہ بات صحیح نکلی تو وہ فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔  ان کا کہنا ہے کہ  اسلامی اصولوں اور ضوابط کے تحت  تنظیم ہرگز یہ برداشت نہیں کرے گی کہ اُس کے کسی رکن کا کوئی غیر حقیقی یا افسانوی کردار کسی بھی فلم میں پیش کیا جائے۔

یہی نہیں بلکہ اسی فلم میں اداکار انوپم کھیر کشمیر رہنما سید علی شاہ گیلانی کا کردار نبھا رہے ہیں، اور انھوں نے بھی اس بات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تاہم پروڈیوسر راہول نے اِس کی تردید کی ہے کہ حزب اللہ کے سابق کمانڈر شاہد الاسلام کے علاوہ فلم میں کسی اور کشمیری لیڈر کا  کردار موجود ہے۔

 فلم  کشمیر میں گذشتہ بیس برس سے جاری مسلح تحریک اور اِس سے پیدا شدہ صورتِ حال کی عکاسی پر مبنی  ہوگی، اور بتایا جاتا ہے کہ اِس کے کردار و ہ ہی لوگ ہیں جِنھوں نے یہ تحریک شروع کی یا وہ لوگ جو اِس سے بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثر ہوئے۔

فلم کے مرکزی کردار بالی وڈ کے اہم اداکار انوپم کھیر ، سنجے دَت، بِپاشا باسو اور  کُنال کپور ہیں۔

چند ماہ پہلے  جب سری نگر اور اننت ناگ میں اِس فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ ہورہی تھی تو لوگوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ فلم میں کشمیریوں کو غلط رنگ میں پیش کیا جارہا ہے۔ چنانچہ بعض مقامات پر لوگوں نے فلم یونٹ کو شوٹنگ روکنے پر مجبور کر دیا تھا۔

 ایسے میں فلم کی ہیروئن بپاشا باسو اپنا کام ادھورا چھوڑ کر اور فلم یونٹ کو آگاہ کیے بغیر سری نگر سے واپس ممبئی چلی گئیں جہاں اُنھوں نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ اننت ناگ میں  آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران فلم یونٹ کی حفاظت پر مامور ایک مقامی پولیس اہل کار نے اُن کے ساتھ شادی کرنے کی پیش کش کی تھی۔

 اِس واقعے کے تصدیق نہیں ہوپائی۔ لیکن بپاشا کے چلے جانے کے بعد فلم کی شوٹنگ کا کام متاثر ہوا اور اِس کے کچھ حصے ہماچل پردیش کے مَنالی علاقے میں فلمائے گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ اب فلم یونٹ واپس سری نگر آگیا ہے اور گذشتہ دِنوں سری نگر اور وادی کے دوسرے حصوں میں سنجے دت اور بپاشا کے ساتھ لمحہ کے کئی سین فلمائے گئے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
غزہ:ساٹھ مقامات پر اسرائیلی بمباری
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف