Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین کا کمانڈر گرفتار


January 14, 2009

 بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے فوج کے ساتھ مل کر کی گئی کاررائی کے دوران سب سے بڑی مقامی عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے بانی کمانڈر ماسٹر احسن ڈار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبد الغنی میر نے بارہ مولا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ماسٹر احسن ڈار کی بارہ مولا کے علاقے کے ایک گھر میں موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر یہ آپریشن شروع کیا گیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ماسٹر احسن ڈار نے کوئی مزاحمت نہیں دکھائی اور یہ کہ گرفتاری کے وقت وہ غیر مسلح تھا۔

پولیس عہدے دار نے دعویٰ کیا کہ حزب المجاہدین کا بانی کمانڈر کئی سال پاکستان میں گزارنے کے بعد بنگلہ دیش کے راستے بھارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا تھا، اور فی الوقت بھارتی کشمیر میں سرگرم عسکری جماعتوں کے درمیان رابطہ کار کے طور پر کام کر رہا تھا۔

اُنھوں نے یہ بھی بتایا کہ ماسٹر احسن ڈار 1999ء میں جیل سے چھوٹنے کے بعد کئی مرتبہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان گیا تھا اور اِس دوران اپنے افرادِ خانہ کو بھی ہمسایہ ملک میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
غزہ:ساٹھ مقامات پر اسرائیلی بمباری
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف