Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال

January 14, 2009

Chaman-Delivery trucks standing in queue to cross the pak-afghan border

حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے طرف سے رکاوٹوں کو ہٹائے جانے کے بعدبدھ کو چمن کے راستے افغانستان میں تعینات امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے لیے سامان کی ترسیل بحال کردی گئی ہے۔

چند روز قبل افغان سرحد سے تقریباً 70کلومیٹر دور قلعہ عبداللہ میں ایک مقامی قبائلی رہنما محمد علی کاکوزئی کی فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ ، چمن قومی شاہراہ بند کردی تھی۔ مسلح قبائلیوں کا کہنا تھا کہ حکومت بلاجواز ان کے لوگوں کو مار رہی ہے جبکہ فرنیٹیئر کور کے حکام نے قبائلیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے رہنما کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے لیے سامان پاکستان سے براستہ درہ خیبر اور چمن بھیجا جاتا ہے ۔ حالیہ چند ماہ میں عسکریت پسندوں کی طرف سے خیبر ایجنسی میں افغانستا ن میں تعینات افواج کے لیے سامان لے جانے والے ٹرکوں کو نذر آتش کیے جانے کے متعدد واقعات کے بعد سے سامان کی ترسیل کے لیے درہ خیبر کی نسبت چمن کو ایک محفوظ راستہ تصور کیا جاتا ہے۔

افغانستان کے صوبے قندھار میں اتحادی فوجیوں کی تعدا د میں اضافے کے اعلان کے بعدپاکستان کے ان راستوں کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔حکام کے مطابق تقریباً 300ٹرک درہ خیبر اور لگ بھگ 100ٹرک چمن سے روزانہ اتحادی افواج کے لیے سامان اور ایندھن لے کر جاتے ہیں۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ۔۔۔ قارئین اپنی رائے دیں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف